Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 42
وَ اَتْبَعْنٰهُمْ فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً١ۚ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ هُمْ مِّنَ الْمَقْبُوْحِیْنَ۠   ۧ
وَاَتْبَعْنٰهُمْ : اور ہم نے لگا دی ان کے پیچھے فِيْ : میں هٰذِهِ الدُّنْيَا : اس دنیا لَعْنَةً : لعنت وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ : اور روز قیامت هُمْ : وہ مِّنَ : سے الْمَقْبُوْحِيْنَ : بدحال لوگ (جمع)
ہم نے اِس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی اور قیامت کے روز وہ بڑی قباحت میں مبتلا ہوں گے
وَاَتْبَعْنٰهُمْ [اور ہم نے ان کے پیچھے لگا دیا ] فِيْ هٰذِهِ الدُّنْيَا [اس دنیا میں ] [لَعْنَةً ۚ : ایک لعنت ] [وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ : اور قیامت کے دن ] هُمْ [وہ لوگ ] مِّنَ الْمَقْبُوْحِيْنَ [خیر سے دور کئے ہوؤں میں سے ہیں ] ق ب ح (ک) قباحۃ بدنما ہونا۔ بدصورت ہونا۔ اس باب سے کوئی لفظ قرآن میں استعمال نہیں ہوا۔ (ف) قبحا کسی خیر اور بھلائی سے دور کرنا۔ مقبوح اسم المفعول ہے۔ خیر سے دور کیا ہوا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 42 ۔
Top