Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 42
وَ اَتْبَعْنٰهُمْ فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً١ۚ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ هُمْ مِّنَ الْمَقْبُوْحِیْنَ۠   ۧ
وَاَتْبَعْنٰهُمْ : اور ہم نے لگا دی ان کے پیچھے فِيْ : میں هٰذِهِ الدُّنْيَا : اس دنیا لَعْنَةً : لعنت وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ : اور روز قیامت هُمْ : وہ مِّنَ : سے الْمَقْبُوْحِيْنَ : بدحال لوگ (جمع)
اور ہم نے اس دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی اور قیامت کے دن بھی وہ بد حال لوگوں میں سے ہوں گے
42۔ اور ہم نے دنیا میں بھی انکے پیچھے لعنت اور پھٹکار لگا دی اور قیامت کے دن بھی وہ بد حال اور دور پھینکے ہوئے لوگوں میں سے ہوں گے ۔ دنیا کی لعنت تو یہ کہ جب ظالموں پر لعنت کی جائے گی تو یہ بھی اس میں شریک ہوں گے اور قیامت میں تو ان کا مطردو اور مردود ہونا اور ان کا بد انجامی اور ان کے لئے برائی کا ہونا ظاہری ہے۔
Top