Tafseer-e-Baghwi - Yunus : 42
وَ اَتْبَعْنٰهُمْ فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً١ۚ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ هُمْ مِّنَ الْمَقْبُوْحِیْنَ۠   ۧ
وَاَتْبَعْنٰهُمْ : اور ہم نے لگا دی ان کے پیچھے فِيْ : میں هٰذِهِ الدُّنْيَا : اس دنیا لَعْنَةً : لعنت وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ : اور روز قیامت هُمْ : وہ مِّنَ : سے الْمَقْبُوْحِيْنَ : بدحال لوگ (جمع)
اور اس دنیا میں ہم نے ان کے پیچھے لعنت لگا دی اور وہ قیامت کے روز بھی بدحالوں میں ہوں گے
42۔ واتبعنا ھم فی ھذہ الدنیا لعنہ، رسوائی اور عذاب۔ ویوم القیامۃ من المقبوحین، ملعونین سے دور، ، ابوعبیدہ کا قول ہے کہ اس کا معنی ہے ہلاکت والے۔ حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ انکے چہرے کالے ہوں گے آنکھیں ان کی نیلی ہوں گی ، عرب کہتے ہیں کہ قبحہ اللہ ، اللہ نے اس کی صورت بگاڑ دی اور ہر بھلائی سے اگر کسی کو دور کردیا گیا اور عرب کہتے ہیں کہ ، قبحہ، قبحا، وقبوحا، جب وہ ہر بھلائی سے اور خیر سے دور ہو۔
Top