Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 13
فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِّیْثَاقَهُمْ لَعَنّٰهُمْ وَ جَعَلْنَا قُلُوْبَهُمْ قٰسِیَةً١ۚ یُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ١ۙ وَ نَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهٖ١ۚ وَ لَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلٰى خَآئِنَةٍ مِّنْهُمْ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اصْفَحْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ
فَبِمَا : سو بسبب (پر) نَقْضِهِمْ : ان کا توڑنا مِّيْثَاقَهُمْ : ان کا عہد لَعَنّٰهُمْ : ہم نے ان پر لعنت کی وَ : اور جَعَلْنَا : ہم نے کردیا قُلُوْبَهُمْ : ان کے دل (جمع) قٰسِيَةً : سخت يُحَرِّفُوْنَ : وہ پھیر دیتے ہیں الْكَلِمَ : کلام عَنْ : سے مَّوَاضِعِهٖ : اس کے مواقع وَنَسُوْا : اور وہ بھول گئے حَظًّا : ایک بڑا حصہ مِّمَّا : اس سے جو ذُكِّرُوْا بِهٖ : انہیں جس کی نصیحت کی گئی وَلَا تَزَالُ : اور ہمیشہ تَطَّلِعُ : آپ خبر پاتے رہتے ہیں عَلٰي : پر خَآئِنَةٍ : خیانت مِّنْهُمْ : ان سے اِلَّا : سوائے قَلِيْلًا : تھوڑے مِّنْهُمْ : ان سے فَاعْفُ : سو معاف کر عَنْهُمْ : ان کو وَاصْفَحْ : اور درگزر کر اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ يُحِبُّ : دوست رکھتا ہے الْمُحْسِنِيْنَ : احسان کرنے والے
پھر یہ اُن کا اپنے عہد کو توڑ ڈالنا تھا جس کی وجہ سے ہم نے ان کو اپنی رحمت سے دور پھینک دیا اور ان کے دل سخت کر دیے اب ان کا حال یہ ہے کہ الفاظ کا الٹ پھیر کر کے بات کو کہیں سے کہیں لے جاتے ہیں، جو تعلیم انہیں دی گئی تھی اُس کا بڑا حصہ بھول چکے ہیں، اور آئے دن تمہیں ان کی کسی نہ کسی خیانت کا پتہ چلتا رہتا ہے ان میں سے بہت کم لوگ اس عیب سے بچے ہوئے ہیں (پس جب یہ اِس حال کو پہنچ چکے ہیں تو جو شرارتیں بھی یہ کریں وہ ان سے عین متوقع ہیں) لہٰذا انہیں معاف کرو اور ان کی حرکات سے چشم پوشی کرتے رہو، اللہ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو احسان کی روش رکھتے ہیں
[ فَبِمَا نَقْضِهِمْ : پس بسبب اس کے جو ان کا توڑنا ہے ] [ مِّيْثَاقَهُمْ : اپنے عہد کو ] [ لَعَنّٰهُمْ : ہم نے لعنت کی ان پر ] [ وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنادیا ] [ قُلُوْبَهُمْ : ان کے دلوں کو ] [ قٰسِـيَةً ۚ: سخت ہونے والا ] [ يُحَرِّفُوْنَ : وہ لوگ پھیرتے ہیں ] [ الْكَلِمَ : کلاموں کو ] [ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ ۙ: ان کے رکھنے کی جگہوں سے ] [ وَنَسُوْا : اور انہوں نے بھلادیا ] [ حَظًّا : ایک حصہ ] [ مِّمَّا : اس میں سے ] [ ذُكِّرُوْا : ان کو نصیحت کی گئی ] [ بِهٖ ۚ: جس سے ] [ وَلَا تَزَالُ : اور ہمیشہ ] [ تَطَّلِعُ : آپ آگاہ ہوں گے ] [ عَلٰي خَاۗىِٕنَةٍ : کسی بڑے وعدہ خلاف پر ] [ مِّنْهُمْ؛ان میں سے ] [ اِلَّا : سوائے اس کے کہ ] [ قَلِيْلًا : تھوڑے سے ] [ مِّنْهُمْ : ان میں سے ] [ فَاعْفُ : تو آپ درگزر کریں ] [ عَنْهُمْ : ان سے ] [ وَاصْفَحْ ۭ: اور نظر انداز کریں ] [ اِنَّ اللّٰهَ : یقینا اللہ ] [ يُحِبُّ : پسند کرتا ہے ] [ الْمُحْسِنِيْنَ : احسان کرنے والوں کو ]
Top