Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 14
وَ مِنَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّا نَصٰرٰۤى اَخَذْنَا مِیْثَاقَهُمْ فَنَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهٖ١۪ فَاَغْرَیْنَا بَیْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ سَوْفَ یُنَبِّئُهُمُ اللّٰهُ بِمَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ
وَمِنَ : اور سے الَّذِيْنَ قَالُوْٓا : جن لوگوں نے کہا اِنَّا : ہم نَصٰرٰٓى : نصاری اَخَذْنَا : ہم نے لیا مِيْثَاقَهُمْ : ان کا عہد فَنَسُوْا : پھر وہ بھول گئے حَظًّا : ایک بڑا حصہ مِّمَّا : اس سے جو ذُكِّرُوْا بِهٖ : جس کی نصیحت کی گئی تھی فَاَغْرَيْنَا : تو ہم نے لگا دی بَيْنَهُمُ : ان کے درمیان الْعَدَاوَةَ : عداوت وَالْبَغْضَآءَ : اور بغض اِلٰي : تک يَوْمِ الْقِيٰمَةِ : روز قیامت وَسَوْفَ : اور جلد يُنَبِّئُهُمُ : انہیں جتا دے گا اللّٰهُ : اللہ بِمَا كَانُوْا : جو وہ يَصْنَعُوْنَ : کرتے تھے
اِسی طرح ہم نے اُن لوگوں سے بھی پختہ عہد لیا تھا جنہوں نے کہا تھا کہ ہم "نصاریٰ" ہیں، مگر ان کو بھی جو سبق یاد کرایا گیا تھا اس کا ایک بڑا حصہ اُنہوں نے فراموش کر دیا آخر کار ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لیے دشمنی اور آپس کے بغض و عناد کا بیج بو دیا، اور ضرور ایک وقت آئے گا جب اللہ انہیں بتائے گا کہ وہ دنیا میں کیا بناتے رہے ہیں
[ وَمِنَ الَّذِيْنَ : اور ان میں وہ بھی ہیں جنھوں نے ] [ قَالُوْٓا : کہا ] [ اِنَّا : کہ ہم ] [ نَصٰرٰٓى: نصاری ہیں ] [ اَخَذْنَا : ہم نے لیا ] [ مِيْثَاقَهُمْ : ان سے عہد ] [ فَنَسُوْا : تو انھوں نے بھلا دیا ] [ حَظًّا : ایک حصہ ] [ مِّمَّا : اس میں سے ] [ ذُكِّرُوْا : ان کو نصیحت کی گئی ] [ بِهٖ ۠: جس سے ] [ فَاَغْرَيْنَا : تو ہم نے چپکا دیا ] [ بَيْنَهُمُ : ان کے مابین ] [ الْعَدَاوَةَ : عداوت کو ] [ وَالْبَغْضَاۗءَ : اور بغض کو ] [ اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَةِ ۭ: قیامت کے دن تک ] [ وَسَوْفَ : اور عنقریب ] [ يُنَبِّئُهُمُ : جتادے گا ان کو ] [ اللّٰهُ : اللہ ] [ بِمَا : وہ جو ] [ كَانُوْا يَصْنَعُوْنَ : وہ کاریگری کیا کرتے تھے ]
Top