Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 23
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا١ٚ وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ
قَالَا : ان دونوں نے کہا رَبَّنَا : اے ہمارے رب ظَلَمْنَآ : ہم نے ظلم کیا اَنْفُسَنَا : اپنے اوپر وَاِنْ : اور اگر لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا : نہ بخشا تونے ہمیں وَتَرْحَمْنَا : اور ہم پر رحم (نہ) کیا لَنَكُوْنَنَّ : ہم ضرور ہوجائیں گے مِنَ : سے الْخٰسِرِيْنَ : خسارہ پانے والے
دونوں بول اٹھے، "اے رب، ہم نے اپنے اوپر ستم کیا، اب اگر تو نے ہم سے در گزر نہ فرمایا اور رحم نہ کیا تو یقیناً ہم تباہ ہو جائیں گے"
قَالَا [ ان دونوں نے کہا ] رَبَّنَا [ اے ہمارے رب ] ظَلَمْنَآ [ ہم نے ظلم کیا ] اَنْفُسَنَا ۫ [ اپنی جانوں پر ] وَاِنْ [ اور اگر ] لَّمْ تَغْفِرْ [ تو نے معاف نہ کیا ] لَنَا [ ہم کو ] وَتَرْحَمْنَا [ اور تو نے رحم نہ کیا ہم پر ] لَنَكُوْنَنَّ [ تو ہم لازما ہوجائیں گے ] مِنَ الْخٰسِرِيْنَ [ گھاٹا پانے والوں میں سے ] ترکیب : (آیت ۔ 23) زینۃ اللہ اور الطیبت ، دونوں حرم کے مفعول ہیں ۔ اس لیے دونوں حالت نصب میں ہیں ۔ خالصتا حال ہے۔ یوم ظرف ہونے کی وجہ سے حالت نصب میں ہے۔ لقوم نکرہ مخصوصہ ہے۔
Top