Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 23
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا١ٚ وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ
قَالَا : ان دونوں نے کہا رَبَّنَا : اے ہمارے رب ظَلَمْنَآ : ہم نے ظلم کیا اَنْفُسَنَا : اپنے اوپر وَاِنْ : اور اگر لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا : نہ بخشا تونے ہمیں وَتَرْحَمْنَا : اور ہم پر رحم (نہ) کیا لَنَكُوْنَنَّ : ہم ضرور ہوجائیں گے مِنَ : سے الْخٰسِرِيْنَ : خسارہ پانے والے
ان دونوں نے عرض کیا اے ہمارے رب ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا اور اگر تو ہم کو معاف نہ کرے گا اور تو ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم یقیناً تباہ و برباد ہوجائیں گے
23 اور ان دونوں میاں بیوی نے عرض کیا اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور ہم نے اپنے اوپر زیادتی کی اور اگر تم ہم کو معاف نہ کرے گا اور ہماری بخشش نہ فرمائے گا اور ہم پر آپ رحم نہ فرمائیں گے تو ہم یقیناً خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے اور ہم تباہ و برباد ہوں گے یعنی دونوں نے اپنی خطا کا اقرار و اعتراف کرتے ہوئے بخشش اور رحم کی درخواست کردی۔
Top