Al-Qurtubi - At-Tawba : 124
وَ اِذَا مَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ فَمِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ اَیُّكُمْ زَادَتْهُ هٰذِهٖۤ اِیْمَانًا١ۚ فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَزَادَتْهُمْ اِیْمَانًا وَّ هُمْ یَسْتَبْشِرُوْنَ
وَاِذَا مَآ : اور جب اُنْزِلَتْ : نازل کی جاتی ہے سُوْرَةٌ : کوئی سورة فَمِنْھُمْ : تو ان میں سے مَّنْ : بعض يَّقُوْلُ : کہتے ہیں اَيُّكُمْ : تم میں سے کسی زَادَتْهُ : زیادہ کردیا اس کا هٰذِهٖٓ : اس نے اِيْمَانًا : ایمان فَاَمَّا : سو جو الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : وہ ایمان لائے فَزَادَتْھُمْ : اس نے زیادہ کردیا ان کا اِيْمَانًا : ایمان وَّھُمْ : اور وہ يَسْتَبْشِرُوْنَ : خوشیاں مناتے ہیں
جب کوئی نئی سورت نازل ہوتی ہے تو ان میں سے بعض لوگ (مذاق کے طور پر مسلمانوں سے) پوچھتے ہیں کہ "کہو، تم میں سے کس کے ایمان میں اس سے اضافہ ہوا؟" (اس کا جواب یہ ہے کہ) جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کے ایمان میں تو فی الواقع (ہر نازل ہونے والی سورت نے) اضافہ ہی کیا ہے اور وہ اس سے دلشاد ہیں
وَاِذَا مَآ [ اور جب کبھی بھی ] اُنْزِلَتْ [ اتاری جاتی ہے ] سُوْرَةٌ [کوئی سورة ] فَمِنْھُمْ مَّنْ [ تو ان میں وہ بھی ہیں جو ] يَّقُوْلُ [ کہتے ہیں ] اَيُّكُمْ [ تم میں کا کون ہے ] زَادَتْهُ [زیادہ کیا جس کو ] هٰذِهٖٓ [ اس (سورۃ ) نے ] اِيْمَانًا ۚ [ بلحاظ ایمان کے ] فَاَمَّا الَّذِيْنَ [ پس لوگ وہ ہیں جو ] اٰمَنُوْا [ایمان لائے ] فَزَادَتْھُمْ [ تو اس نے زیادہ کیا ان کو ] اِيْمَانًا [بلحاظ ایمان کے ] وَّھُمْ [اور وہ لوگ ] يَسْتَبْشِرُوْنَ ] خوشی مناتے ہیں ] ترکیب : (آیت ۔ 124) واذا ما میں ما ظرفیہ ہے ۔ زادت کا فاعل ھذہ ہے اور یہ اشارہ سورة کی طرف ہے، فزادتہم میں زادت کا فاعل اس میں شاملھی کی ضمیر ہے جو سورة کے لیے ہے،
Top