Tafseer-e-Saadi - Al-Insaan : 26
وَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا
وَمِنَ الَّيْلِ : اور رات کے (کسی حصہ میں) فَاسْجُدْ : پس آپ سجدہ کریں لَهٗ : اس کو وَسَبِّحْهُ : اور اس کی پاکیزگی بیان کریں لَيْلًا : رات کا طَوِيْلًا : بڑا حصہ
اور رات کو بڑی رات تک اسکے آگے سجدے کرو اور اس کی پاکی بیان کرتے رہو
( وَمِنَ الَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ ) اور رات کو سجدے کرو۔ یعنی اس کے حضور کثرت سے سجدے کیجئے اور یہ چیز کثرت نماز کو متضمن ہے۔ (وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيْلًا) اور طویل رات تک اس کی تسبیح بیان کرتے رہو۔ اس مطلق کی تقید اس ارشاد کے ذریعے سے گزشتہ صفحات میں گزر چکی ہے۔ (یا ایھا المزمل، قم اللیل الا قلیلا نصفہ اونقص منہ قلیلا۔ او زد علیہ۔ المزمل 1 تا 4) اے کپڑے میں لپٹنے والے، رات کو تھوڑا سا قیام کیجئے، قیام نصف شب کیجئے یا اس سے بھی کچھ کم، یا اس سے کچھ زیادہ۔
Top