Tafseer-e-Saadi - An-Naba : 13
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ
وَّجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے سِرَاجًا : سورج وَّهَّاجًا : روشن ہونے والا
اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا
چناچہ فرمایا (وَّجَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا) اور ہم نے روشن چراغ بنایا۔ چراغ کا زکر کرکے سورج کی روشنی کی نعمت کی طرف اشارہ کیا ہے جو مخلوق کی ضرورت بن گئی ہے۔ وھاج۔ یعنی اس کی حرارت کا ذکر کرکے اس کے اندر پھلوں کو پکانے کی قوت اور دیگر منافع کی طرف اشارہ کیا۔
Top