Siraj-ul-Bayan - Ar-Rahmaan : 39
فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُسْئَلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّ لَا جَآنٌّۚ
فَيَوْمَئِذٍ : تو اس دن لَّا يُسْئَلُ : نہ پوچھا جائے گا عَنْ ذَنْۢبِهٖٓ : اپنے گناہوں کے بارے میں اِنْسٌ وَّلَا جَآنٌّ : کوئی انسان اور نہ کوئی جن
پھر اس (ف 1) دن آدمی اور جن سے اس کے گناہ کی بابت سوال نہ ہوگا
1: لائیسئل سے مراد یہ ہے ۔ کہ بنظر عفو وکرم ان سے سوال نہیں کیا جائیگا ۔ بلکہ زعبود توبیخ کے انداز میں ڈانٹ ڈپٹ کر پوچھا جائیگا کہ دنیا میں تم نے کیوں ہماری نافرمانی کی ۔ اور کیوں ہماری ناراض کو خریدا ۔ کیا تمہیں ڈر نہیں معلوم ہوتا تھا ۔ اور گناہوں کے ارتکاب کے وقت کانپ نہیں جاتے تھے ۔
Top