Siraj-ul-Bayan - Al-Hashr : 16
كَمَثَلِ الشَّیْطٰنِ اِذْ قَالَ لِلْاِنْسَانِ اكْفُرْ١ۚ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّنْكَ اِنِّیْۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ
كَمَثَلِ : حال جیسا الشَّيْطٰنِ : شیطان اِذْ : جب قَالَ : اس نے کہا لِلْاِنْسَانِ : انسان سے اكْفُرْ ۚ : تو کفر اختیار کر فَلَمَّا : تو جب كَفَرَ : اس نے کفر کیا قَالَ : اس نے کہا اِنِّىْ : بیشک میں بَرِيْٓءٌ : لا تعلق مِّنْكَ : تجھ سے اِنِّىْٓ : تحقیق میں اَخَافُ : ڈرتا ہوں اللّٰهَ : اللہ رَبَّ الْعٰلَمِيْنَ : رب تمام جہانوں کا
ان کا حال شیطان کا سا حال ہے کہ جب اس نے انسان سے کہا کہ کافر ہو (ف 1) ۔ پھر جب وہ کافر ہوگیا تو بولا کہ میں تجھ سے بیزار ہوں میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو سارے جہان کا رب ہے
1: منافقین نے یہودیوں کو بہکا کر ذلیل ورسوا کیا ۔ اور آخر میں جب کہ وہ اپنی بستیاں چھوڑ رہے تھے ۔ اور اپنے مال ومتاع سے جدا کئے جارہے تھے ۔ ان سے کچھ بھی کام نہ آسکے ۔ حالانکہ نصرت واعانت کا پورا پورا معاہدہ تھا ۔ فرمایا ۔ ان لوگوں کی مثال شیطان کی طرح ہے ۔ کہ دنیا میں انسان کو گمراہ کرتا ہے ۔ کفر پر آمادہ کرتا ہے ۔ اور عاقبت کے باب میں طرح طرح کے فریبوں سے کام لیتا ہے ۔ مگر جب وہ مقررہ وقت آپہنچے گا ۔ یہ بالکل الگ جاکھڑا ہوگا ۔ اور کامل بیزاری کا اعلان کرے گا ۔ اس وقت ان فریب خوروگان معصیت کو معلوم ہوگا ۔ کہ ہم دنیا میں محض بیوقوف بنے رہے ۔ اور ہم نے اس زندگی کے متعلق جو کچھ سوچ رکھا تھا ۔ وہ قطعاً غلط ثابت ہورہا ہے ۔ حل لغات :۔ آج کے بعد جو زمانہ آتا ہے ۔ وہ کامل طور پر عذر کے مفہوم میں داخل ہے ۔ موت سے پہلے اور موت کے بعد کا بھی ۔ غرض یہ ہے کہ مسلمان مذہبی نقطہ نگاہ سے مجبور ہے ۔ کو اپنے ہر اس لمحہ کے لئے سوچتا رہے ۔ جو آگے والا ہے ۔ اور یہ غوروفکر صرف افراد تک ہی محدود نہیں ہے ۔ اور نہ اس کا تعلق محض تقویٰ اور پاکیزگی کے قرار دیئے جانے سے ہے ۔ بلکہ اس کی حدود جماعتوں تک وسیع ہے ۔ ہر ارتقاء وتقدم پر غوروفکر حاوی ہے ۔ زندہ قومیں اپنی سیاسیات اور عمرانیات کے متعلق ہر آن سوچتی رہتی ہیں ۔ اس لئے مسلمان کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتا رہے اور زندگی کے ہر شعبہ کے متعلق ایک رائے متعین کرے ۔ اے نافرمان انکار کرلیں ۔
Top