Siraj-ul-Bayan - At-Tawba : 63
اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّهٗ مَنْ یُّحَادِدِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاَنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ الْخِزْیُ الْعَظِیْمُ
اَلَمْ يَعْلَمُوْٓا : کیا وہ نہیں جانتے اَنَّهٗ : کہ وہ جو مَنْ : جو يُّحَادِدِ : مقابلہ کرے گا اللّٰهَ : اللہ وَرَسُوْلَهٗ : اور اس کا رسول فَاَنَّ : تو بیشک لَهٗ : اس کے لیے نَارَ جَهَنَّمَ : دوزخ کی آگ خَالِدًا : ہمیشہ رہیں گے فِيْهَا : اس میں ذٰلِكَ : یہ الْخِزْيُ : رسوائی الْعَظِيْمُ : بڑی
کیا وہ نہیں جانتے ، کہ جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتا ہے ، اس کے لئے جہنم کی آگ ہے ، وہاں ہمیشہ رہے گا یہ بڑی رسوائی ہے (ف 1) ۔
رسول اللہ ﷺ کی مخالفت : (ف 1) آیت کا مقصد یہ ہے کہ رسول کی مخالفت اس سے عناد ودشمنی عذاب الہی کا باعث ہے محاردۃ کا لغۃ مفہوم مغائرت ہے ، وہ لوگ جو عمدا اسوہ رسول پر عمل پیرا نہیں ، جن کا ہر کام سنت رسول ہے مغائر ہوتا ہے ، انہیں غضب الہی سے ڈرنا چاہئے
Top