Madarik-ut-Tanzil - Al-Qalam : 13
عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍۙ
عُتُلٍّۢ : بدمزاج بَعْدَ ذٰلِكَ : اس کے بعد زَنِيْمٍ : بداصل بھی ہے
سخت خو اور اسکے علاوہ بد ذات ہے
13 : عُتُلٍّم (سخت مزاج ہو) اکھڑ بدخلق بَعْدَذٰلِکَ (اس کے بعد) اس کے ان شمار کردہ معایب کے ساتھ زَنِیْمٍ (حرامی کی تہمت والا) منسوب۔ ولیدقریش کی طرف منسوب تھا۔ ان کے اصل میں سے نہ تھا جب اس کی عمر 18 سال کی ہوگئی تو تب اس کے باپ نے اس کے اپنا بیٹا ہونے کا اقرار کیا۔ ایک قول یہ ہے کہ اس کی ماں نے ارتکاب زنا کیا تھا۔ اس آیت کے نزول سے قبل ولید کو اس بات کا علم نہ تھا۔ جب نطفہ خبیث ہو تو اس شخص میں خباثتیں ہی ہونگی۔ روایت میں ہے کہ یہ اپنی ماں کے پاس گیا اور کہنے لگا کہ محمد (ﷺ) نے میری دس صفات بیان کی ہیں۔ نوؔ تو مجھ میں موجود ہیں دسویں صفت الزنیم ؔ اس کا مجھے علم نہیں ہے تو مجھے سچی بات بتلا ورنہ میں تیری گردن اڑا دونگا۔ اس کی ماں نے کہا تیرا باپ عنین و نامرد تھا۔ مجھے خطرہ ہوا کہ یہ مرجائے گا اور مال اولاد کے علاوہ اور کسی کے ہاں چلا جائے گا۔ چناچہ میں نے ایک چرواہے کو اپنے نفس پر قابو دیا۔ تو اس چرواہے کا نطفہ ہے۔
Top