Tadabbur-e-Quran - Al-Haaqqa : 49
وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ
وَاِنَّا : اور بیشک ہم لَنَعْلَمُ : البتہ ہم جانتے ہیں اَنَّ مِنْكُمْ : بیشک تم میں سے مُّكَذِّبِيْنَ : جھٹلانے والے ہیں
اور ہم خوب جانتے ہیں کہ تم میں اس کے جھٹلانے والے بھی ہیں
مخالفین کو وعید: یہ مخالفین کو تہدید و وعید ہے کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ تمہارے اندر اس کو جھٹلانے والے ہیں اور وہ کون ہیں؟ مطلب یہ ہے کہ جو تکذیب کر رہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ہم سے وہ مخفی نہیں ہیں۔ اور جب وہ مخفی نہیں ہیں تو وہ اپنا انجام دیکھیں گے!
Top