Urwatul-Wusqaa - Al-Haaqqa : 49
وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ
وَاِنَّا : اور بیشک ہم لَنَعْلَمُ : البتہ ہم جانتے ہیں اَنَّ مِنْكُمْ : بیشک تم میں سے مُّكَذِّبِيْنَ : جھٹلانے والے ہیں
اور ہم خوب جانتے ہیں کہ تم میں بعض جھٹلانے والے ہیں
اور ہم خوب جانتے ہیں کہ تم میں بعض جھٹلانے والے ہیں 49 ؎ جو لوگ قرآن کریم کی نصیحت اور ہدایت کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں وہ ہم سے کچھ پوشیدہ نہیں ہیں۔ ہمارے علم میں ہیں لیکن وہی بات جو اس سے پہلے کہی گئی کہ جب ہم نے اپنے قانون امہال کے تحت ان کو ڈھیل دینے کا اعلان کردیا ہے تو اب جو مہلت ان کو دی گئی ہے اس کو انہوں نے بہرحال پورا کرنا ہے۔ پھر اس کے بعد ان سے نبٹ لیا جائے گا کیونکہ ہم جھٹلانے والوں سے نبٹنا بھی خوب جانتے ہیں۔
Top