Tafheem-ul-Quran - Al-Qasas : 3
نَتْلُوْا عَلَیْكَ مِنْ نَّبَاِ مُوْسٰى وَ فِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ
نَتْلُوْا : ہم پڑھتے ہیں عَلَيْكَ : تم پر مِنْ نَّبَاِ : کچھ خبر (احوال) مُوْسٰى : موسیٰ وَفِرْعَوْنَ : اور فرعون بِالْحَقِّ : ٹھیک ٹھیک لِقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ : ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں
ہم موسیٰؑ اور فرعون کا کچھ حال ٹھیک ٹھیک تمہیں سُناتے ہیں،1 ایسے لوگوں کے فائدے کے لیے جو ایمان لائیں۔2
سورة القصص 1 تقابل کے لیے ملاحظۃ ہو البقرہ رکوع 6۔ الاعراف رکوع 13 تا 16۔ یونس رکوع 8۔ 9۔ ہود رکوع 9۔ بنی اسرائیل رکوع 12۔ مریم رکوع 4۔ طہ رکوع 4۔ المومنون رکوع 3۔ الشعراء رکوع 2۔ 4۔ النمل رکوع 1۔ العنکبوت رکوع 4۔ المومن رکوع 3۔ 5۔ الزخرف رکوع 5۔ الدخان رکوع 1۔ الذاریات رکوع 2۔ النازعات رکوع 1۔ سورة القصص 2 یعنی جو لوگ بات ماننے کے لیے تیار ہی نہ ہوں ان کو سنانا تو بےکار ہے، البتہ جنہوں نے ہٹ دھرمی کا قفل اپنے دلوں چڑھا نہ رکھا ہو وہ اس گفتگو کے مخاطب ہیں۔
Top