Tafseer-al-Kitaab - At-Tur : 41
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَؕ
اَمْ : یا عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ : ان کے پاس غیب ہے فَهُمْ يَكْتُبُوْنَ : تو وہ لکھ رہے ہیں
کیا ان کے پاس (علم) غیب ہے (جس کی بناء پر) یہ لکھ لیا کرتے ہیں ؟
[16] یعنی کیا اللہ ان پر اپنی وحی بھیجتا اور پیغمبروں کی طرح غیب پر مطلع کرتا ہے جسے یہ لوگ لکھ لیتے ہیں اس لئے ان کو آپ کی پیروی کی ضرورت نہیں ؟
Top