Al-Quran-al-Kareem - Al-An'aam : 46
اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ
اُدْخُلُوْهَا : تم ان میں داخل ہوجاؤ بِسَلٰمٍ : سلامتی کے ساتھ اٰمِنِيْنَ : بےخوف وخطر
اس میں سلامتی کے ساتھ بےخوف ہو کر داخل ہوجاؤ۔
اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِيْنَ۔۔ : یعنی انھیں یہ کہا جائے گا۔ ”بِسَلٰمٍ“ یعنی ہر قسم کے آفات و مصائب سے سلامتی کے ساتھ، ایک دوسرے کو سلام کہتے ہوئے، فرشتوں کے سلام سنتے ہوئے اور پروردگار عالم کے ”ښسَلٰمٌ ۣ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ“ کے ساتھ۔ (دیکھیے یٰسٓ : 58) اسی لیے جنت کا ایک نام ”دار السلام“ بھی ہے، فرمایا : (لَهُمْ دَار السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ) [ الأنعام : 127 ] ”اٰمِنِيْنَ“ ہر خوف خطرے سے محفوظ۔
Top