Urwatul-Wusqaa - Al-Muminoon : 83
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنْ قَبْلُ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ
لَقَدْ وُعِدْنَا : البتہ ہم سے وعدہ کیا گیا نَحْنُ : ہم وَاٰبَآؤُنَا : اور ہمارے باپ دادا ھٰذَا : یہ مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل اِنْ ھٰذَآ : یہ نہیں اِلَّآ : مگر (صرف) اَسَاطِيْرُ : کہانیاں الْاَوَّلِيْنَ : پہلے لوگ
ہم سے اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادوں سے ایسی بات کا وعدہ ہوتا آیا ہے ، کچھ نہیں ، پچھلے عہدوں کے افسانے ہیں
ان باتوں کا وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے کیا جا چکا ہے جن کی کوئی حقیقت نہیں : 83۔ منکرین نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں جو یہ رسول کر رہا ہے کوئی آج کی ہیں ؟ نہیں نہیں ! یہ تو بہت پرانی باتیں ہیں جو ہم پیچھے سے سنتے چلے آرہے ہیں اور یہ ان ہونی باتیں آج تک تو پوری نہ ہوئیں اور یقینا کبھی پوری نہیں ہوں گی اس لئے دراصل ان کی کوئی حقیقت نہیں بلکہ یہ بھی سنی سنائی باتیں ہیں جو ایسے ہی گھڑی گئی ہیں قیامت ویامت کچھ نہیں آئے گی اور اب ہم ایس دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں جن کو سنتے سنتے ہمارے کان پک چکے ہیں ۔ گویا یہ وہی بات ہے کہ لاتوں کے بھوت کبھی باتوں سے نہیں مانتے ۔
Top