Tafheem-ul-Quran - An-Nahl : 57
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنْ قَبْلُ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ
لَقَدْ وُعِدْنَا : البتہ ہم سے وعدہ کیا گیا نَحْنُ : ہم وَاٰبَآؤُنَا : اور ہمارے باپ دادا ھٰذَا : یہ مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل اِنْ ھٰذَآ : یہ نہیں اِلَّآ : مگر (صرف) اَسَاطِيْرُ : کہانیاں الْاَوَّلِيْنَ : پہلے لوگ
ہم نے بھی یہ وعدے بہت سُنے ہیں اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا بھی سُنتے رہے ہیں۔ یہ محض افسانہائے پارینہ ہیں۔“ 77
سورة الْمُؤْمِنُوْن 77 خیال رہے کہ انکا آخرت کو مستبعد سمجھنا صرف آخرت ہی کا انکار نہ تھا، خدا کی قدرت اور حکمت کا بھی انکار تھا۔
Top