Urwatul-Wusqaa - Ash-Shura : 22
تَرَى الظّٰلِمِیْنَ مُشْفِقِیْنَ مِمَّا كَسَبُوْا وَ هُوَ وَاقِعٌۢ بِهِمْ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیْ رَوْضٰتِ الْجَنّٰتِ١ۚ لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِیْرُ
تَرَى الظّٰلِمِيْنَ : تم دیکھو گے ظالموں کو مُشْفِقِيْنَ : ڈر رہے ہو گے مِمَّا : اس سے جو كَسَبُوْا : انہوں نے کمائی کی وَهُوَ : اور وہ وَاقِعٌۢ بِهِمْ : واقع ہونے والا ہے ان پر وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : اور وہ لوگ جو ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : اچھے فِيْ رَوْضٰتِ الْجَنّٰتِ : جنتوں کے باغوں میں ہوں گے لَهُمْ : ان کے لیے مَّا يَشَآءُوْنَ : جو وہ چاہیں گے عِنْدَ رَبِّهِمْ : ان کے رب کے پاس ہوگا ذٰلِكَ : یہی هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيْرُ : وہ فضل ہے بڑا
آپ دیکھیں گے کہ ظالم اپنے اعمال سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر واقع ہو کر رہے گا اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے وہ جنت کے باغوں میں ہوں گے وہ جو چاہیں گے ان کے پروردگار کے پاس انہیں ملے گا یہی بڑا فضل ہے (اور حقیقی کامیابی ہے)
یہ ظالم جب اپنے کیے میں پھنسے ہوں گے تو ان کی حالت دیدنی ہوگی 22 ؎ آج تو یہ ظالم ان وقت کے فرعونوں کے ساتھ مل کر قارون کا کردار ادا کرر ہے ہیں اور دولت کے ڈھیر جمع کر کے بہت خوش ہیں اور اپنے حواریوں میں بیٹھے پھولے نہیں سماتے ، ان کی حالت اس وقت دیدنی ہوگی جب وہ اپنے ان کرتوتوں کے باعث دھر لیے جائیں گے اور ان کو مشرکوں کو دیئے جانے والے عذاب میں برابر کا شریک قرار دیا جائے گا اور مشرکوں کے ان سارے گروہوں میں وہ بھی شریک نظر آئیں گے اور ان کے مقابلہ میں وہ لوگ جو سچے دل سے اللہ پر ایمان لائے اور وہ شرک کی ان ساری اقسام میں سے کسی قسم میں بھی داخل نہیں ہوئے وہ جنت کے باغوں میں خوشیاں منا رہے ہوں گے اور ان کو اپنے پروردگار کے پاس وہ سب کچھ ملے گا جس کی وہ خواہش کریں گے اور اس روز وہ اللہ کے خاص فضل و کرم میں ہوں گے جو سارے انعاموں میں سے بڑا انعام ہے۔ ہاں ! بلاشبہ وہ فضل کبیر ہے جس کے باعث انہوں نے روکھی سوکھی کھا کر دولت کے ڈھیروں پر پاؤں رکھ دیا اور اس کو دنیا کا حقیر مال اور گندگی کا ڈھیر سمجھتے ہوئے ناک پر رومال رکھ کر آگے گزر گئے۔
Top