Urwatul-Wusqaa - Al-Insaan : 17
وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًاۚ
وَيُسْقَوْنَ : اور انہیں پلایا جائیگا فِيْهَا كَاْسًا : اس میں ایسا جام كَانَ مِزَاجُهَا : ہوگی اس کی آمیزش زَنْجَبِيْلًا : سونٹھ
اور ان کو وہاں ایسے جام پلائے جائیں گے جن میں زنجبیل کی آمیزش ہو گی
(اور پلائے جائیں گے اس میں ) انہیں ایسے (جام) بھی (جس میں آمیزش ہے ادرک کی) یعنی اس مشروب میں زنجبیل بہشت ملائیں گے ، اس واسطے کہ زنجبیل بہ خوشی لانے والی اور بہت لذت بخشنے والی ہے۔ دراصل یہ زنجبیل (چشمہ ہے اسی جنت میں جس کا نام رکھا گیا سلسبیل) اور وہ اختیار میں ہوگا جنتی کے ، جہاں جاری کرنا چاہیں کرسکیں گے۔۔۔ اور بعضے کہتے ہیں کہ اس کا پانی حلق سے بآسانی اتر جائے گا اور جلد ہضم ہوجائے گا۔۔۔
Top