Tafseer-e-Majidi - Al-Insaan : 17
وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًاۚ
وَيُسْقَوْنَ : اور انہیں پلایا جائیگا فِيْهَا كَاْسًا : اس میں ایسا جام كَانَ مِزَاجُهَا : ہوگی اس کی آمیزش زَنْجَبِيْلًا : سونٹھ
اور ان میں انہیں ایسا جام (شراب) پلایا جائے گا جس میں آمیزش زنجییل کی ہوگی،9۔
9۔ زنجبیل کے طبی فوائد آج بھی کافور ہی کے منافع کی طرح دنیا کی ہر طب میں مسلم ومشہور ہیں اور پھر وہ تو دنیا کی نہیں، جنت کی زنجبیل ہوگی۔ (آیت) ” یسقون “۔ میں اکرام وتعظیم کا پہلو اہل جنت کے لئے (آیت) ” یشربون “۔ سے بھی زیادہ ہے۔
Top