Urwatul-Wusqaa - Al-Insaan : 9
اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا
اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں نُطْعِمُكُمْ : ہم تمہیں کھلاتے ہیں لِوَجْهِ اللّٰهِ : رضائے الہی کیلئے لَا نُرِيْدُ : ہم نہیں چاہتے مِنْكُمْ : تم سے جَزَآءً : کوئی جزا وَّلَا شُكُوْرًا : اور نہ شکریہ
ہم تم کو محض اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے کھانا کھلاتے ہیں ہم نہ تو کوئی معاوضہ چاہتے ہیں اور نہ آپ کے شکریہ کے خواہش مند ہیں
(کہ ہم کھلاتے ہیں تمہیں بس اللہ تعالیٰ ) (ہی کے لیے ہم نہیں چاہتے تم سے کوئی معاوضہ) بدلا اور جزا (اور نہ شکر گزاری کو) اور نہ رنج و تکلیف دفع کرنا ، اس واسطے کہ احسان کر کے احسان جتانا اور بدلے کی توقع کرنا ثواب گھٹا دیتا ہے۔ چنانچہ۔۔۔ حکم خداوندی ہے کہ اے ایمان والو ! احسان جتا کر اور رنج پہنچا کر اپنے صدقات کو باطل نہ کرو۔ اور اپنی نیکیوں کو ضائع نہ کرو۔ (بیشک ہم ڈرتے ہیں اپنے رب سے اس دن کو) جو (کہ تلخ اور نہایت سخت ہے) ۔ حضرت حسن بصری سے پوچھا کہ قمطریرا کیا ہے ؟ فرمایا کہ سبحان اللہ ! کیا سخت ہے قیامت کے دن کا نام ، اور وہ دن اپنے نام سے زیادہ سخت ہے۔
Top