Tafseer-e-Usmani - Al-Mulk : 11
فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ١ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ
فَاعْتَرَفُوْا : تو وہ اعتراف کرلیں گے بِذَنْۢبِهِمْ : اپنے گناہوں کا فَسُحْقًا : تو لعنت ہے۔ دوری ہے لِّاَصْحٰبِ السَّعِيْرِ : دوزخ والوں کے لیے
سو قائل ہوگئے اپنے گناہ کے اب دفع ہوجائیں دوزخ والے4
4  یعنی خود اقرار کرلیا کہ بیشک ہم مجرم ہیں یوں ہی بےقصور ہم کو دوزخ میں نہیں ڈالا جا رہا لیکن اس ناوقت کے اقرار و اعتراف سے کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ ارشاد ہوگا (فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِيْرِ ) 67 ۔ الملک :11) (اب دفع ہوجائیں دوزخ والے) ان کے لیے جوار رحمت میں کہیں ٹھکانا نہیں۔
Top