Anwar-ul-Bayan - Al-Mulk : 11
فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ١ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ
فَاعْتَرَفُوْا : تو وہ اعتراف کرلیں گے بِذَنْۢبِهِمْ : اپنے گناہوں کا فَسُحْقًا : تو لعنت ہے۔ دوری ہے لِّاَصْحٰبِ السَّعِيْرِ : دوزخ والوں کے لیے
حاصل یہ کہ وہ اپنے گناہوں کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوری ہے جلنے والی آگ والوں کے لیے۔
﴿فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ 1ۚ﴾ (یہ بات کہہ کر کہ اگر ہم سنتے اور سمجھتے تو آج جلنے کے عذاب میں نہ ہوتے اپنے گناہ کا اقرار کرلیں گے یعنی یہ مان لیں گے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے رسولوں کو جھٹلایا۔ ) ۔ ﴿ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِيْرِ 0011﴾ (سو جلتی ہوئی آگ میں داخل ہونے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دوری ہے) یہ دوری ہمیشہ کے لیے ہے کبھی بھی ان پر رحم نہ کیا جائے گا۔
Top