Tafseer-e-Usmani - An-Naba : 10
وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ
وَّجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے الَّيْلَ : رات کو لِبَاسًا : لباس/ پردہ پوش
اور بنایا رات کو اوڑھنا8
8  جیسے آدمی کپڑا اوڑھ کر اپنے بدن کو چھپا لیتا ہے۔ اسی طرح رات کی تاریکی مخلوق کی پردہ داری کرتی ہے اور جو کام چھپانے کے لائق ہوں عموماً رات کے اندھیرے میں کئے جاتے ہیں۔ اور حسی طور پر بھی شب کو کپڑا اوڑھنے کی ضرورت دن سے زیادہ ہوتی ہے۔ کیونکہ نسبتاً وہ وقت خنکی اور ٹھنڈک کا ہوتا ہے۔
Top