Bayan-ul-Quran - Yaseen : 12
اِنَّا نَحْنُ نُحْیِ الْمَوْتٰى وَ نَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَهُمْ١ۣؕ وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ فِیْۤ اِمَامٍ مُّبِیْنٍ۠   ۧ
اِنَّا نَحْنُ : بیشک ہم نُحْيِ : زندہ کرتے ہیں الْمَوْتٰى : مردے وَنَكْتُبُ : اور ہم لکھتے ہیں مَا قَدَّمُوْا : جو انہوں نے آگے بھیجا (عمل) وَاٰثَارَهُمْ ڳ : اور ان کے اثر (نشانات) وَكُلَّ : اور ہر شَيْءٍ : شے اَحْصَيْنٰهُ : ہم نے اسے شمار کر رکھا ہے فِيْٓ : میں اِمَامٍ مُّبِيْنٍ : کتاب روشن (لوح محفوظ
بیشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور ہم لکھتے چلے جاتے ہیں وہ اعمال بھی جن کو لوگ آگے بھیجے جاتے ہیں اور ان کے وہ اعمال بھی جن کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں (ف 5) اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب میں ضبط کردیا تھا۔ (ف 6)
5۔ ما قدموا سے مراد جو کام اپنے ہاتھ سے کیا، اور اثارھم سے مراد وہ جو اس کے کام کے سبب پیدا ہوا اور بعد مرگ بھی قائم رہا، غرض یہ سب لکھے جارہے ہیں، اور وہاں ان سب پر جزا و سزا مرتب ہوجاوے گی۔ 6۔ یعنی لوح محفوظ میں۔
Top