Dure-Mansoor - An-Noor : 53
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ اَمَرْتَهُمْ لَیَخْرُجُنَّ١ؕ قُلْ لَّا تُقْسِمُوْا١ۚ طَاعَةٌ مَّعْرُوْفَةٌ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
وَاَقْسَمُوْا : اور انہوں نے قسم کھائی بِاللّٰهِ : اللہ کی جَهْدَ اَيْمَانِهِمْ : اپنی زور دار قسمیں لَئِنْ : البتہ اگر اَمَرْتَهُمْ : آپ حکم دیں انہں لَيَخْرُجُنَّ : تو وہ ضرور نکل کھڑے ہوں گے قُلْ : فرما دیں لَّا تُقْسِمُوْا : تم قسمیں نہ کھاؤ طَاعَةٌ : اطاعت مَّعْرُوْفَةٌ : پسندیدہ اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ خَبِيْرٌ : خبر رکھتا ہے بِمَا : وہ جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو
اور انہوں نے خوب مضبوطی کے ساتھ قسم کھائی کہ اگر آپ انہیں حکم دیں گے تو وہ ضرور نکل جائیں گے آپ فرمادیجئے کہ قسم نہ کھاؤ فرمانبرداری پہچانی ہوئی ہے۔ بلاشبہ اللہ ان کاموں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو
1۔ ابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ کچھ لوگ نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہا یا رسول اللہ اگر آپ ہم کو حکم دیں کہ ہم اپنے مالوں کو چھوڑدیں گے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت واقسموا باللہ جہدایمانہم نازل فرمائی۔ 2۔ ابن ابی حاتم سے مقاتل (رح) سے آیت واقسموا باللہ جہد ایمانہم لئن امرتہم لیخرجن قل لا تقسموا کہ اللہ تعالیٰ ان کو حکم دیتے ہیں کہ وہ کسی چیز پر قسم نہ کھائیں۔ طاعۃ معروفہ ان کو حکم دیا کہ وہ قسمیں نہ کھائیں اور نبی ﷺ کی معروف اطاعت کریں۔ 3۔ ابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت طاعۃ معروفۃ سے مراد ہے کہ تحقیق تمہاری اطاعت پہچان لی گئی ہے کہ تم نبی اکرم ﷺ کو جھٹلاتے ہو۔
Top