Dure-Mansoor - Yaseen : 59
وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ
وَامْتَازُوا : اور الگ ہوجاؤ تم الْيَوْمَ : آج اَيُّهَا : اے الْمُجْرِمُوْنَ : مجرمو (جمع)
اور اے مجرمو ! آج علیحدہ ہوجاؤ
1:۔ ابن ابی حاتم (رح) نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ سب لوگوں کو ایک اونچے ٹیلے پر جمع فرمائیں گے پھر ایک آواز دینے والا آواز دے گا : اے مجرم لوگو ! آج کے دن الگ ہوجاؤ۔ 2:۔ ابن ابی حاتم نے روادبن جراح (رح) سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک آواز دینے والا آواز دے گا کہ مسلمان کو مجرمین سے الگ کرلو مگر خواہشات پر چلنے والوں کو (الگ نہ کرو) یعنی خواہشات پر چلنے والے کو مجرموں کے ساتھ چھوڑ دیا جائے گا۔ 3:۔ ابن ابی حاتم (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے یہ آیت پڑھی (آیت) ” وامتازوالیوم ایھا المجرمون “ اور الگ ہو کر رونے لگے اور فرمایا کہ لوگوں نے آج تک اس سے سخت صفت نہیں سنی۔ 4:۔ عبدبن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن ابی حاتم (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” وامتازوالیوم ایھا المجرمون “ سے مراد ہے کہ ان کو ہر خیر سے الگ کردیا گیا۔
Top