Jawahir-ul-Quran - Yaseen : 16
قَالُوْا رَبُّنَا یَعْلَمُ اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ
قَالُوْا : انہوں نے کہا رَبُّنَا : ہمارا پروردگار يَعْلَمُ : جانتا ہے اِنَّآ : بیشک ہم اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف لَمُرْسَلُوْنَ : البتہ بھیجے گئے
کہا ہمارا رب جانتا ہے11 ہم بیشک تمہاری طرف بھیجے ہوئے آئے ہیں
11:۔ قالوا ربنا الخ، مشکرین کے انکار پر پیغمبروں نے نہایت زور دار مؤکد بالقسم اسلوب کے ساتھ اپنا دعوی دہرایا کہ خدا شاہد ہے کہ ہم اللہ کے رسول ہیں اور ہمیں اللہ نے تمہارے پاس بھیجا ہے، اگر تم ہماری دعوت کو قبول نہیں کرو گے تو اس سے ہمارا کوئی بھی نقصان نہیں کیونکہ ہمارا کام تو صرف دعوت توحید کو تم تک پہنچانا ہے اگر تم نہیں مانو گے تو اس کا وبال تم پر پڑے گا۔ ربنا یعلم کی تعبیر قسم کے قائم مقام ہے وربنا یعلم جار مجری القسم فی التوکید وکذلک قولہم شہد اللہ و علم اللہ (مدارک ج 4 ص 4) ۔
Top