Madarik-ut-Tanzil - Saad : 73
فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ
فَسَجَدَ : پس سجدہ کیا الْمَلٰٓئِكَةُ : فرشتے (جمع) كُلُّهُمْ : سب اَجْمَعُوْنَ : اکٹھے
تو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا
فرشتوں کا سجدہ اور ابلیس کا انکار : 73: فَسَجَدَ الْمَلٰٓپکَۃُ کُلُّھُمْ اَجْمَعُوْنَ (پس سارے کے سارے فرشتوں نے سجدہ کیا) کل احاطہ کیلئے ہے اور اجمعون اجتماع کیلئے کہ مل کر کیا۔ پس اس سے نتیجہ نکلا کہ انہوں نے ملکر ایک ہی وقت میں تمام نے سجدہ کیا کوئی پیچھے نہ رہا۔
Top