Anwar-ul-Bayan - Saad : 73
فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ
فَسَجَدَ : پس سجدہ کیا الْمَلٰٓئِكَةُ : فرشتے (جمع) كُلُّهُمْ : سب اَجْمَعُوْنَ : اکٹھے
تو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا
(38:73) فسجد الملئکۃ : ای فخلقہ فسواہ فنفخ فیہ الروح فسجد لہ الملئکۃ۔ یعنی جب اللہ نے آدم (علیہ السلام) کو تخلیق کیا۔ اور اسے مکمل بنا لیا او اس میں جان ڈال دی تو فرشتوں نے اس کو سجدہ کیا۔ کلہم۔ سب کے سب۔ یعنی ان میں سے کوئی بھی باقی نہ رہا۔ جس نے سجدہ نہ کیا ہو۔ اجمعون : سب کے سب اجتماع کے لئے آیا ہے یعنی مجموعا۔ یعنی کوئی کسی کے پیچھے نہ رہا۔ تاکید کے لئے آیا ہے۔ سب کے سب فورا اکٹھے سجدے میں گرگئے۔
Top