Tafseer-e-Majidi - Al-Kahf : 70
قَالَ فَاِنِ اتَّبَعْتَنِیْ فَلَا تَسْئَلْنِیْ عَنْ شَیْءٍ حَتّٰۤى اُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا۠   ۧ
قَالَ : اس نے کہا فَاِنِ : پس اگر اتَّبَعْتَنِيْ : تجھے میرے ساتھ چلنا ہے فَلَا تَسْئَلْنِيْ : تو مجھ سے نہ پوچھنا عَنْ : سے۔ متعلق شَيْءٍ : کسی چیز حَتّٰى : یہانتک کہ اُحْدِثَ : میں بیان کروں لَكَ : تجھ سے مِنْهُ : اس کا ذِكْرًا : ذکر
(خضر علیہ السلام) بولے کہ اچھا اگر آپ میرے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو مجھ سے کسی بات کی نسبت پوچھ گچھ نہ کیجیے گا جب تک کہ میں خود ہی اس کے ذکر کی ابتدا نہ کردوں،103۔
103۔ یہ شرط حضرت خضر (علیہ السلام) کی طرف سے زائد ہے۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا وعدہ اس حد تک کے لئے نہ تھا۔ نہ آپ کی زبان سے اب بھی اس کا اقرار منقول ہے۔
Top