Tafseer-e-Majidi - Yaseen : 43
وَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ
وَاِنْ : اور اگر نَّشَاْ : ہم چاہیں نُغْرِقْهُمْ : ہم غرق کردیں انہیں فَلَا صَرِيْخَ : تو نہ فریاد رس لَهُمْ : ان کے لیے وَلَا هُمْ : اور نہ وہ يُنْقَذُوْنَ : چھڑائے جائیں
اور اگر ہم چاہیں انہیں غرق کردیں، تو نہ انکا کوئی فریاد رس ہو اور نہ یہ رہائی پائیں،30۔
30۔ نہ کوئی جل دیوتا ہے اور نہ کوئی اور فریاد رس، جو غرق ہونے سے بچا سکے اور موت سے چھڑا سکے .... آیت میں تریدد اس سلسلہ کے تمام مشرکانہ خیالات کی آگئی۔ یہ تو اخباروں میں آئے دن خبریں ہوائی جہازوں اور طیاروں کی، گرگر کر پاش پاش ہونے کی چھپتی رہتی ہیں آیت ان پر کتنی منطبق ہے ! وایرلس (لاسلکی) وغیرہ کے آلات سب دھرے کے دھرے رہ جاتے اور کوئی مدد تو تو کیا آئے خبر بھی باہر والوں کو مدتوں نہیں پہنچ پاتی، اور پھر لاشوں کو سمندر کی گہرائیوں سے، یا پہاڑوں پر جمی ہوئی برف کے تودوں کے اندر سے کھود کھود کر یا گھنے جنگلوں کے اندر سے ڈھونڈ ڈھونڈ کرنکالنے کے مرحلے تو اور بھی صعب تر ہیں۔
Top