Tafseer-e-Mazhari - Yaseen : 3
اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَۙ
اِنَّكَ : بیشک آپ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ : رسولوں میں سے
اے محمدﷺ) بےشک تم پیغمبروں میں سے ہو
انک لمن المرسلین . بلاشبہ آپ اللہ کے بھیجے ہونے انبیاء میں سے ہیں۔ ایک شبہ : خبر دینے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مخاطب کو جو بات معلوم نہ ہو ‘ وہ معلوم ہوجائے اور اگر مخاطب کو اس بات کا علم ہو تو کم سے کم مخاطب کو یہ معلوم ہوجائے کہ متکلم کو بھی اس بات کا علم ہے اور ظاہر ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو پہلے ہی معلوم تھا کہ میں پیغمبر ہوں اور میرا پیغمبر ہونا اللہ کو معلوم ہے ‘ پھر یہ کہنا کہ آپ مرسلین میں سے ہیں ‘ بےسود ہے۔ جواب : کافروں کو اطلاع دینا مقصود ہے اور ان کے انکار کو رد کرنے مطلوب ہے ‘ کیونکہ انہوں نے کہا تھا : لَسْتَ مُرْسَلاً (آپ رسول نہیں ہیں) ۔ جواب کا حاصل یہ ہے کہ خبر کے دو فائدے تو وہی ہوتے ہیں معترض نے بیان کئے ‘ لیکن ایک تیسرا فائدہ بھی ہوتا ہے اور وہ یہ کہ مخاطب کے علاوہ کسی اور شخص کو بتانا اور اطلاع دینا مقصود ہوتا ہے اور یہی تیسرا فائدہ اس جگہ ہے ( مترجم) ۔
Top