Mutaliya-e-Quran - Al-Kahf : 66
قَالَ لَهٗ مُوْسٰى هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا
قَالَ : کہا لَهٗ : اس کو مُوْسٰي : موسیٰ هَلْ : کیا اَتَّبِعُكَ : میں تمہارے ساتھ چلوں عَلٰٓي : پر اَنْ : کہ تُعَلِّمَنِ : تم سکھا دو مجھے مِمَّا : اس سے جو عُلِّمْتَ : جو تمہیں سکھایا گیا ہے رُشْدًا : بھلی راہ
موسیٰؑ نے اس سے کہا "کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں تاکہ آپ مجھے بھی اُس دانش کی تعلیم دیں جو آپ کوسکھائی گئی ہے؟"
[قَالَ : کہا ] [لَهٗ : ان سے ] [مُوْسٰي : موسٰی (علیہ السلام) نے ] [هَلْ : کیا ] [اَتَّبِعُكَ : میں ساتھ ساتھ چلوں آپ کے ] [عَلٰٓي ان : اس پر کہ ] [تُعَلِمَنِ : آپ تعلیم دیں مجھ کو ] [مِمَا : اس سے جو ] [عُلِمْتَ : تعلیم دی گئی آپ کو ] [رُشْدًا : معاملہ فہمی کی ]
Top