Siraj-ul-Bayan - Al-Maaida : 62
وَ تَرٰى كَثِیْرًا مِّنْهُمْ یُسَارِعُوْنَ فِی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ اَكْلِهِمُ السُّحْتَ١ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
وَتَرٰى : اور تو دیکھے گا كَثِيْرًا : بہت مِّنْهُمْ : ان سے يُسَارِعُوْنَ : وہ جلدی کرتے ہیں فِي : میں الْاِثْمِ : گناہ وَالْعُدْوَانِ : اور سرکشی وَاَكْلِهِمُ : اور ان کا کھانا السُّحْتَ : حرام لَبِئْسَ : برا ہے مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کر رہے ہیں
اور تو ان میں سے بہتوں کو دیکھے گا کہ گناہ اور زیادتی اور حرام خوری میں دوڑتے ہیں کیا برے کام ہیں جو وہ کرتے ہیں (ف 1)
1) اس آیت میں یہودیوں کی مذہبی بےحسی اور بدعملی کا ذکر ہے کہ یہ لوگ بےدریغ جھوٹ بولتے ہیں حرام کار ہیں اور حرام خوری ہیں قطعا تامل نہیں کرتے ۔
Top