Tadabbur-e-Quran - Saad : 11
جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ
جُنْدٌ : ایک لشکر مَّا : جو هُنَالِكَ : یہاں مَهْزُوْمٌ : شکست خوردہ مِّنَ الْاَحْزَابِ : گروہوں میں سے
(جب میرا عذاب آجائے گا) تو اس وقت جماعتوں میں سے کوئی بڑے سے بڑا لشکر بھی شکست کھا کے رہے گا۔
ندما ھنالک مھزوم من الاحزاب (11) عذاب الٰہی کا مقابلہ دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت ھی نہیں کر سکتی ھنالک کا اشارہ اسی عذاب کی طرف ہے جس کا ذکر آیت 8 میں لمایذوقوا عذاب کے الفاظ سے گزرا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر یہ لوگ اس قرآن کی تصدیق کے لئے عذاب الٰہی کے ظہور کے منتظر ہیں تو یاد رکھیں کہ جب وہ عذاب آجائے گا تو کوئی بڑے سے بڑا لشکر بھی خاہ کسی بھی قوم کا ہو، اس کے مقابل میں نہیں ٹک سکے گا۔ بلکہ وہ لازماً شکست کھائے گا۔ جند کی تنکیر یہاں تفخیم شان کے لئے اور ما اس تنکیر کی تاکید کے لئے ہے۔ یعنی کوئی شکر بھی ہو اور وہ کتنی ہی قوت وصولت رکھتا ہو، عذاب الٰہی کے مقابل میں وہ نہیں ٹک سکتا۔
Top