Tadabbur-e-Quran - At-Tahrim : 7
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠   ۧ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : اے لوگو جنہوں نے کفر کیا لَا تَعْتَذِرُوا : نہ تم معذرت کرو الْيَوْمَ : آج کے دن اِنَّمَا تُجْزَوْنَ : بیشک تم جزا دئیے جارہے ہو مَا كُنْتُمْ : جو تھے تم تَعْمَلُوْنَ : تم عمل کرتے
اور وہ وہی کریں گے جس کا ان کو حکم ملے گا۔ اے لوگو، جنہوں نے کفر کیا، آج عذر نہ پیش کرو، تم وہی بدلے میں پار ہے ہو جو تم کرتے رہے ہو۔
(یایھا الذین کفروا الا تعتذروا الیوم انما تجزون ما کنتم تعملون) (7)۔ یعنی اسی دن کسی کے لیے کسی عذر ومعذرت کی کوئی گنجائش نہ ہوگی۔ جو لوگ کوئی عذر پیش کرنا چاہیں گے ان کو جواب ملے گا کہ آج کوئی عذر پیش نہ کرو۔ تمہارے سامنے جو کچھ آ رہا ہے تمہاری اپنی ہی بوئی ہوئی فصل کا حاصل ہے۔ دنیا میں تم نے جو کمائی کی ہے اب اس کے نتائج بھگتو۔ یہ کسی غیر کے کیے ہوئے جرائم نہیں ہیں جو تمہارے کھاتے میں ڈال دیے گئے ہوں بلکہ تمہارے ہی جرائم کی مکافات تمہارے سامنے آرہی ہے تو اس پر تمہارا واویلا اب بےسود ہے۔ اس سے بچنے کے لیے تم جو کچھ کرسکتے تھے دنیا میں کرسکتے تھے اب اس کا وقت گزر گیا۔
Top