تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 208
Tafseerیٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً١۪ وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ﴿208﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُواجو لوگ ایمان لائے
- ادْخُلُوْاتم داخل ہوجاؤ
- فِيمیں
- السِّلْمِاسلام
- كَآفَّةًپورے پورے
- وَاور
- لَا تَتَّبِعُوْانہ پیروی کرو
- خُطُوٰتِقدم
- الشَّيْطٰنِشیطان
- اِنَّهٗبیشک وہ
- لَكُمْتمہارا
- عَدُوٌّدشمن
- مُّبِيْنٌکھلا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے ایمان لانے والوں! تم پورے کے پورے اسلام میں آجاؤ226 اور شیطان کی پیروی نہ کرو کہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 226
یعنی کسی استثنا کے بغیر اپنی پوری زندگی کو اسلام کے تحت لے آؤ۔ تمہارے خیالات، تمہارے نظریات، تمہارے علوم، تمہارے طور طریقے، تمہارے معاملات، اور تمہاری سعی و عمل کے راستے سب کے سب بالکل تابع اسلام ہوں۔ ایسا نہ ہو کہ تم اپنی زندگی کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے بعض حصوں میں اسلام کی پیروی کرو اور بعض حصوں کو اس کی پیروی سے مستثنیٰ کرلو۔