31. Luqmanلقمان

Luqman · Meccan · 34 ayahs · 3 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. الٓمّٓۚ﴿1﴾

    1. الٓمّٓال، ل ، م
    الم
  2. تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِۙ﴿2﴾

    1. تِلْكَیہ
    2. اٰيٰتُآیات ہیں
    3. الْكِتٰبِ الْحَكِيْمِکتاب حکیم کی
    یہ کتاب حکیم کی آیات ہیں
  3. هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِیْنَۙ﴿3﴾

    1. هُدًىباعث ہدایت
    2. وَّرَحْمَةًاور رحمت
    3. لِّلْمُحْسِنِيْنَمحسنین کے لیے
    ہدایت اور رحمت نیکو کار لوگوں کے لیے
  4. الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ﴿4﴾

    1. الَّذِيْنَوہ جو
    2. يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَقائم کرتے ہیں نماز
    3. وَيُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَاور ادا کرتے ہیں زکوۃ
    4. وَهُمْ بالْاٰخِرَةِاور وہ ساتھ آخرت کے
    5. هُمْ يُوْقِنُوْنَوہ یقین رکھتے ہیں
    جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں
  5. اُولٰٓئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴿5﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    2. عَلٰي هُدًىہدایت پر ہیں
    3. مِّنْ رَّبِّهِمْاپنے رب کی طرف سے
    4. وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
    5. هُمُوہ ہیں
    6. الْمُفْلِحُوْنَجو فلاح پانے والے ہیں
    یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے راہِ راست پر ہیں اور یہی فلاح پانے والے ہیں
  6. وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَهْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ۖۗ وَّ یَتَّخِذَهَا هُزُوًا١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ﴿6﴾

    1. وَمِنَ النَّاسِاور لوگوں میں سے کوئی وہ ہے
    2. مَنْ يَّشْتَرِيْجو خریدتا ہے
    3. لَهْوَلہو
    4. الْحَدِيْثِالحدیث۔ دل فریب کلام
    5. لِيُضِلَّتاکہ بھٹکائے
    6. عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
    7. بِغَيْرِ عِلْمٍ ڰبغیر علم کے
    8. وَّيَتَّخِذَهَااور بنا لے اس کو
    9. هُزُوًا ۭمذاق
    10. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    11. لَهُمْان کے لیے
    12. عَذَابٌ مُّهِيْنٌعذاب ہے رسوا کرنے والا۔ خوار کرنے والا۔ ذلیل کرنے والا
    اور انسانوں ہی میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو کلام دلفریب خرید کر لاتا ہے تاکہ لوگوں کو اللہ کے راستہ سے علم کے بغیر بھٹکا دے اور اس راستے کی دعوت کو مذاق میں اڑا دے ایسے لوگوں کے لیے سخت ذلیل کرنے والا عذاب ہے
  7. وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا وَلّٰى مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا كَاَنَّ فِیْۤ اُذُنَیْهِ وَقْرًا١ۚ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ﴿7﴾

    1. وَاِذَا تُتْلٰىاور جب پڑھی جاتی ہیں
    2. عَلَيْهِاس پر
    3. اٰيٰتُنَاہماری آیات
    4. وَلّٰىرخ پھیر لیتا ہے
    5. مُسْتَكْبِرًاتکبر کرتے ہوئے
    6. كَاَنْ لَّمْگویا کہ نہیں
    7. يَسْمَعْهَااس نے سنا ان کو
    8. كَاَنَّگویا کہ
    9. فِيْٓ اُذُنَيْهِاس کے دونوں کانوں میں
    10. وَقْرًا ۚبوجھ ہے
    11. فَبَشِّرْهُتو خوشخبری دے دو اس کو
    12. بِعَذَابٍعذاب کی
    13. اَلِيْمٍدردناک
    اسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ اس طرح رخ پھیر لیتا ہے گویا کہ اس نے انہیں سنا ہی نہیں، گویا کہ اس کے کان بہرے ہیں اچھا، مژدہ سُنا دو اسے ایک درد ناک عذاب کا
  8. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتُ النَّعِیْمِۙ﴿8﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
    2. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    3. وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
    4. لَهُمْان کے لیے
    5. جَنّٰتُ النَّعِيْمِباغات ہیں نعمتوں والے
    البتہ جو لوگ ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں، اُن کے لیے نعمت بھری جنتیں ہیں
  9. خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿9﴾

    1. خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭہمیشہ رہنے والے ہیں ان میں
    2. وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا ۭوعدہ ہے اللہ کا سچا
    3. وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُاور وہ زبردست ہے، حکمت والا ہے
    جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ اللہ کا پختہ وعدہ ہے اور وہ زبردست اور حکیم ہے
  10. خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَ اَلْقٰى فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ١ؕ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ﴿10﴾

    1. خَلَقَ السَّمٰوٰتِاس نے پیدا کیا آسمان کو
    2. بِغَيْرِ عَمَدٍبغیر ستونوں کے
    3. تَرَوْنَهَاتم دیکھتے ہو ان کو
    4. وَاَلْقٰى فِي الْاَرْضِاور اس نے ڈال دیئے زمین میں
    5. رَوَاسِيَپہاڑ
    6. اَنْ تَمِيْدَ بِكُمْکہ ڈھلک جائے گی تم کو لیکر۔ ساتھ تمہارے
    7. وَبَثَّ فِيْهَااور پھیلا دیئے اس میں
    8. مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ ۭہر قسم کے جانوروں میں سے
    9. وَاَنْزَلْنَااور نازل کیا ہم نے
    10. مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
    11. مَآءًپانی
    12. فَاَنْۢبَتْنَاپھر اگائے ہم نے
    13. فِيْهَااس میں
    14. مِنْ كُلِّ زَوْجٍہر قسم میں سے
    15. كَرِيْمٍعمدہ
    اس نے آسمانوں کو پیدا کیا بغیر ستونوں کے جو تم کو نظر آئیں اُس نے زمین میں پہاڑ جما دیے تاکہ وہ تمہیں لے کر ڈھلک نہ جائے اس نے ہر طرح کے جانور زمین میں پھیلا دیے اور آسمان سے پانی برسایا اور زمین میں قسم قسم کی عمدہ چیزیں اگا دیں
  11. هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَاَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖ١ؕ بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۠ع﴿11﴾

    1. ھٰذَا خَلْقُیہ ہے تخلیق
    2. اللّٰهِاللہ کی
    3. فَاَرُوْنِيْتو دکھاؤ مجھ کو
    4. مَاذَا خَلَقَ الَّذِيْنَکیا کچھ پیدا کیا ان لوگوں نے
    5. مِنْ دُوْنِهٖ ۭجو اس کے سوا ہیں
    6. بَلِبلکہ
    7. الظّٰلِمُوْنَظالم لوگ
    8. فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍکھلی گمراہی میں ہیں
    یہ تو ہے اللہ کی تخلیق، اب ذرا مجھے دکھاؤ، ان دوسروں نے کیا پیدا کیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
  12. وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِكْمَةَ اَنِ اشْكُرْ لِلّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یَّشْكُرْ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ﴿12﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اٰتَيْنَادی ہم نے
    3. لُقْمٰنَلقمان کو
    4. الْحِكْمَةَحکمت
    5. اَنِ اشْكُرْ لِلّٰهِ ۭکہ شکر ادا کرو اللہ کے لیے
    6. وَمَنْ يَّشْكُرْاور جو شکر کرے گا
    7. فَاِنَّمَا يَشْكُرُتو بیشک شکر ادا کرے گا
    8. لِنَفْسِهٖ ۚاپنے ہی نفس کے لیے۔ خود کے لیے
    9. وَمَنْ كَفَرَاور جس نے ناشکری کی
    10. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    11. غَنِيٌّبےنیاز ہے
    12. حَمِيْدٌتعریف والا ہے
    ہم نے لقمان کو حکمت عطا کی تھی کہ اللہ کا شکر گزار ہو جو کوئی شکر کرے اُس کا شکر اُس کے اپنے ہی لیے مفید ہے اور جو کوئی کفر کرے تو حقیقت میں اللہ بے نیاز اور آپ سے آپ محمود ہے
  13. وَ اِذْ قَالَ لُقْمٰنُ لِابْنِهٖ وَ هُوَ یَعِظُهٗ یٰبُنَیَّ لَا تُشْرِكْ بِاللّٰهِ١ؔؕ اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ﴿13﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. قَالَکہا
    3. لُقْمٰنُلقمان نے
    4. لِابْنِهٖاپنے بیٹے سے
    5. وَهُوَ يَعِظُهٗاور وہ نصیحت کر رہا تھا اس کو
    6. يٰبُنَيَّاے میرے بیٹے
    7. لَا تُشْرِكْنہ تو شریک ٹھہرا
    8. بِاللّٰهِ ڼاللہ کے ساتھ
    9. اِنَّ الشِّرْكَکیونکہ مشرک
    10. لَظُلْمٌ عَظِيْمٌالبتہ ظلم ہے بڑا
    یاد کرو جب لقمان اپنے بیٹے کو نصیحت کر رہا تھا تو اس نے کہا "بیٹا! خدا کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، حق یہ ہے کہ شرک بہت بڑا ظلم ہے"
  14. وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ١ۚ حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ وَهْنًا عَلٰى وَهْنٍ وَّ فِصٰلُهٗ فِیْ عَامَیْنِ اَنِ اشْكُرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیْكَ١ؕ اِلَیَّ الْمَصِیْرُ﴿14﴾

    1. وَوَصَّيْنَا الْاِنْسَانَاور تاکید کی ہم نے انسان کو
    2. بِوَالِدَيْهِ ۚاپنے والدین کے ساتھ (احسان کرنے کی)
    3. حَمَلَتْهُاٹھایا اس کو
    4. اُمُّهٗاس کی ماں نے
    5. وَهْنًا عَلٰي وَهْنٍکمزوری کے ساتھ اوپر کمزوری کے
    6. وَّفِصٰلُهٗاور دودھ چھڑانا اس کا
    7. فِيْ عَامَيْنِدو سال میں ہوا
    8. اَنِ اشْكُرْ لِيْکہ شکر ادا کرو میرے لیے
    9. وَلِوَالِدَيْكَ ۭاور اپنے والدین کے لیے
    10. اِلَيَّ الْمَصِيْرُمیری طرف لوٹنا ہے
    اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کو اپنے والدین کا حق پہچاننے کی خود تاکید کی ہے اُس کی ماں نے ضعف پر ضعف اُٹھا کر اسے اپنے پیٹ میں رکھا اور دو سال اُس کا دودھ چھوٹنے میں لگے (اِسی لیے ہم نے اُس کو نصیحت کی کہ) میرا شکر کر اور اپنے والدین کا شکر بجا لا، میری ہی طرف تجھے پلٹنا ہے
  15. وَ اِنْ جَاهَدٰكَ عَلٰۤى اَنْ تُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ١ۙ فَلَا تُطِعْهُمَا وَ صَاحِبْهُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفًا١٘ وَّ اتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ١ۚ ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿15﴾

    1. وَاِنْ جَاهَدٰكَاور اگر وہ دونوں کوشش کریں تمہارے ساتھ
    2. عَلٰٓي اَنْ تُشْرِكَ بِيْاس پر کہ تم شریک کرو میرے ساتھ
    3. مَا لَيْسَ لَكَجو نہیں تیرے لیے
    4. بِهٖ عِلْمٌ ۙاس کا کوئی علم
    5. فَلَا تُطِعْهُمَاتو نہ تم اطاعت کرو ان دونوں کی
    6. وَصَاحِبْهُمَااور زندگی بسر کرو ان کے ساتھ۔ ساتھ رہو ان دونوں کے
    7. فِي الدُّنْيَا مَعْرُوْفًا ۡدنیا میں بھلے طریقے سے
    8. وَّاتَّبِعْاور پیروی کرو
    9. سَبِيْلَاس راستے کی
    10. مَنْ اَنَابَ اِلَيَّ ۚجو رجوع کرے میری طرف
    11. ثُمَّپھر
    12. اِلَيَّ مَرْجِعُكُمْمیری طرف لوٹنا ہے تمہارا
    13. فَاُنَبِّئُكُمْپھر میں بتاؤں گا تم کو
    14. بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تھے تم، تم عمل کرتے
    لیکن اگر وہ تجھ پر دباؤ ڈالیں کہ میرے ساتھ تو کسی ایسے کو شریک کرے جسے تو نہیں جانتا تو ان کی بات ہرگز نہ مان دُنیا میں ان کے ساتھ نیک برتاؤ کرتا رہ مگر پیروی اُس شخص کے راستے کی کر جس نے میری طرف رجوع کیا ہے پھر تم سب کو پلٹنا میری ہی طرف ہے، اُس وقت میں تمہیں بتا دوں گا کہ تم کیسے عمل کرتے رہے ہو
  16. یٰبُنَیَّ اِنَّهَاۤ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِیْ صَخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِهَا اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ﴿16﴾

    1. يٰبُنَيَّاے میرے بیٹے
    2. اِنَّهَآبیشک وہ
    3. اِنْ تَكُاگر ہو (کوئی عمل)
    4. مِثْقَالَ حَبَّةٍایک دانے کے برابر
    5. مِّنْ خَرْدَلٍرائی میں سے
    6. فَتَكُنْپھر وہ ہو
    7. فِيْ صَخْرَةٍکسی چٹان میں
    8. اَوْ فِي السَّمٰوٰتِیا آسمانوں میں
    9. اَوْ فِي الْاَرْضِیا زمین میں
    10. يَاْتِ بِهَا اللّٰهُ ۭلے آئے گا اس کو اللہ
    11. اِنَّبیشک
    12. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
    13. لَطِيْفٌ خَبِيْرٌباریک بین ہے، باخبر ہے
    (اور لقمان نے کہا تھا کہ) "بیٹا، کوئی چیز رائی کے دانہ برابر بھی ہو اور کسی چٹان میں یا آسمانوں یا زمین میں کہیں چھپی ہوئی ہو، اللہ اُسے نکال لائے گا وہ باریک بیں اور باخبر ہے
  17. یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوةَ وَ اْمُرْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ انْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ اصْبِرْ عَلٰى مَاۤ اَصَابَكَ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِۚ﴿17﴾

    1. يٰبُنَيَّاے میرے بیٹے
    2. اَقِمِ الصَّلٰوةَقائم کرو نماز
    3. وَاْمُرْاور حکم دو
    4. بِالْمَعْرُوْفِنیکی کا
    5. وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِاور روکو برائی سے
    6. وَاصْبِرْاور صبر کرو
    7. عَلٰي مَآاوپر اس کے جو
    8. اَصَابَكَ ۭپہنچے تجھ کو
    9. اِنَّ ذٰلِكَبیشک یہ
    10. مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِبڑی ہمت کے کاموں میں سے ہے
    بیٹا، نماز قائم کرنے کا حکم دے، بدی سے منع کر، اور جو مصیبت بھی پڑے اس پر صبر کر یہ وہ باتیں ہیں جن کی بڑی تاکید کی گئی ہے
  18. وَ لَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍۚ﴿18﴾

    1. وَلَا تُصَعِّرْاور نہ تم پھیرو۔ سکیڑو
    2. خَدَّكَاپنا گال
    3. لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
    4. وَلَااور نہ
    5. تَمْشِتم چلو
    6. فِي الْاَرْضِزمین میں
    7. مَرَحًا ۭاکڑ کر۔ اتراتے ہوئے
    8. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    9. لَا يُحِبُّنہیں پسند کرتا
    10. كُلَّ مُخْتَالٍہر خود پسند
    11. فَخُوْرٍفخر جتانے والے کو
    اور لوگوں سے منہ پھیر کر بات نہ کر، نہ زمین میں اکڑ کر چل، اللہ کسی خود پسند اور فخر جتانے والے شخص کو پسند نہیں کرتا
  19. وَ اقْصِدْ فِیْ مَشْیِكَ وَ اغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ١ؕ اِنَّ اَنْكَرَ الْاَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِیْرِ۠ع﴿19﴾

    1. وَاقْصِدْاور میانہ روی اختیار کرو
    2. فِيْ مَشْيِكَاپنی چال میں
    3. وَاغْضُضْاور پست رکھو
    4. مِنْ صَوْتِكَ ۭاپنی آواز میں سے
    5. اِنَّ اَنْكَرَبیشک سب سے زیادہ ناپسندیدہ
    6. الْاَصْوَاتِآوازوں میں سے
    7. لَصَوْتُ الْحَمِيْرِالبتہ آواز گدھے کی
    اپنی چال میں اعتدال اختیار کر، اور اپنی آواز ذرا پست رکھ، سب آوازوں سے زیادہ بُری آواز گدھوں کی آواز ہوتی ہے
  20. اَلَمْ تَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ اَسْبَغَ عَلَیْكُمْ نِعَمَهٗ ظَاهِرَةً وَّ بَاطِنَةً١ؕ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ لَا هُدًى وَّ لَا كِتٰبٍ مُّنِیْرٍ﴿20﴾

    1. اَلَمْ تَرَوْاکیا تم نے دیکھا نہیں
    2. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ نے
    3. سَخَّرَ لَكُمْمسخر کیا تمہارے لیے
    4. مَّا فِي السَّمٰوٰتِجو کچھ آسمانوں میں ہے
    5. وَمَا فِي الْاَرْضِاور جو کچھ زمین میں ہے
    6. وَاَسْبَغَاور اس نے تمام کردیں
    7. عَلَيْكُمْتم پر
    8. نِعَمَهٗاپنی نعمتیں
    9. ظَاهِرَةً وَّبَاطِنَةً ۭظاہری اور چھپی ہوئی
    10. وَمِنَ النَّاسِاور لوگوں میں سے
    11. مَنْ يُّجَادِلُکوئی ہے جو جھگڑتا ہے
    12. فِي اللّٰهِاللہ کے بارے میں
    13. بِغَيْرِ عِلْمٍبغیر علم کے
    14. وَّلَا هُدًىاور بغیر ہدایت کے
    15. وَّلَا كِتٰبٍ مُّنِيْرٍاور بغیر روشن کتاب کے
    کیا تم لوگ نہیں دیکھتے کہ اللہ نے زمین اور آسمانوں کی ساری چیزیں تمہارے لیے مسخر کر رکھی ہیں اور اپنی کھلی اور چھپی نعمتیں تم پر تمام کر دی ہیں؟ اِس پر حال یہ ہے کہ انسانوں میں سے کچھ لوگ ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی عِلم ہو، یا ہدایت، یا کوئی روشنی دکھانے والی کتاب
  21. وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ الشَّیْطٰنُ یَدْعُوْهُمْ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ﴿21﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. قِيْلَ لَهُمُان سے کہا جاتا ہے
    3. اتَّبِعُوْاپیرو کرو
    4. مَآجو
    5. اَنْزَلَ اللّٰهُنازل کیا اللہ نے
    6. قَالُوْاوہ کہتے ہیں
    7. بَلْ نَتَّبِعُبلکہ ہم پیروی کریں گے
    8. مَا وَجَدْنَاجو پایا ہم نے
    9. عَلَيْهِاس پر
    10. اٰبَآءَنَا ۭاپنے باپ دادا کو
    11. اَوَلَوْکیا بھلا اگر
    12. كَانَ الشَّيْطٰنُہو شیطان
    13. يَدْعُوْهُمْبلاتا ان کو
    14. اِلٰى عَذَابِطرف عذاب کے
    15. السَّعِيْرِبھڑکتی ہوئی آگ کے
    اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ پیروی کرو اُس چیز کی جو اللہ نے نازل کی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم تو اُس چیز کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے کیا یہ انہی کی پیروی کریں گے خواہ شیطان اُن کو بھڑکتی ہوئی آگ ہی کی طرف کیوں نہ بلاتا رہا ہو؟
  22. وَ مَنْ یُّسْلِمْ وَجْهَهٗۤ اِلَى اللّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ﴿22﴾

    1. وَمَنْ يُّسْلِمْاور جو حوالے کردے
    2. وَجْهَهٗٓاپنی ذات کے
    3. اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
    4. وَهُوَاور وہ
    5. مُحْسِنٌمحسن بھی ہو
    6. فَقَدِ اسْتَمْسَكَتو یقینا اس نے تھام لیا
    7. بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى ۭمضبوط کڑا
    8. وَاِلَىاور طرف
    9. اللّٰهِاللہ کے
    10. عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِانجام ہے سب کاموں کا
    جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالہ کر دے اور عملاً وہ نیک ہو، اس نے فی الواقع ایک بھروسے کے قابل سہارا تھام لیا، اور سارے معاملات کا آخری فیصلہ اللہ ہی کے ہاتھ ہے
  23. وَ مَنْ كَفَرَ فَلَا یَحْزُنْكَ كُفْرُهٗ١ؕ اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿23﴾

    1. وَمَنْ كَفَرَاور جس نے کفر کیا
    2. فَلَا يَحْزُنْكَپس نہ غمگین کرے تجھ کو
    3. كُفْرُهٗ ۭاس کا کفر کرنا
    4. اِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْہماری طرف ان سب کا لوٹنا ہے
    5. فَنُنَبِّئُهُمْپھر ہم بتائیں گے ان کو
    6. بِمَا عَمِلُوْا ۭساتھ اس کے جو انہوں نے عمل کیے
    7. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    8. عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
    9. بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں کے بھید
    اب جو کفر کرتا ہے اس کا کفر تمہیں غم میں مبتلا نہ کرے، انہیں پلٹ کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے، پھر ہم انہیں بتا دیں گے کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں یقیناً اللہ سینوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے
  24. نُمَتِّعُهُمْ قَلِیْلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ اِلٰى عَذَابٍ غَلِیْظٍ﴿24﴾

    1. نُمَتِّعُهُمْ قَلِيْلًاہم فائدہ دے رہے ہیں ان کو تھوڑا سا
    2. ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْپھر ہم کھینچ لے جائیں گے ان کو
    3. اِلٰى عَذَابٍ غَلِيْظٍسخت عذاب کی طرف
    ہم تھوڑی مدت انہیں دُنیا میں مزے کرنے کا موقع دے رہے ہیں، پھر ان کو بے بس کر کے ایک سخت عذاب کی طرف کھینچ لے جائیں گے
  25. وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿25﴾

    1. وَلَئِنْ سَاَلْتَهُمْاور البتہ اگر پوچھو تم ان سے
    2. مَّنْ خَلَقَکس نے پیدا کیا
    3. السَّمٰوٰتِآسمانوں کو
    4. وَالْاَرْضَاور زمین کو
    5. لَيَقُوْلُنَّ اللّٰهُ ۭالبتہ ضرور کہیں گے اللہ نے
    6. قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ ۭکہہ دیجیے سب تعریف اللہ کے لیے ہے
    7. بَلْ اَكْثَرُهُمْبلکہ اکثر ان میں سے
    8. لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
    اگر تم اِن سے پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے، تو یہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے کہو الحمدللہ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
  26. لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ﴿26﴾

    1. لِلّٰهِاللہ ہی کے لے ہے
    2. مَا فِي السَّمٰوٰتِجو کچھ آسمانوں میں ہے
    3. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین میں ہے
    4. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    5. هُوَ الْغَنِيُّوہی بےنیاز ہے۔ بےپرواہ ہے
    6. الْحَمِيْدُتعریف والا ہے
    آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے، بے شک اللہ بے نیاز اور آپ سے آپ محمود ہے
  27. وَ لَوْ اَنَّ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ اَقْلَامٌ وَّ الْبَحْرُ یَمُدُّهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ سَبْعَةُ اَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمٰتُ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ﴿27﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. اَنَّبیشک
    3. مَاجو کچھ
    4. فِي الْاَرْضِزمین میں ہے
    5. مِنْ شَجَرَةٍدرختوں میں سے
    6. اَقْلَامٌقلم ہوجائیں
    7. وَّالْبَحْرُاور سمندر
    8. يَمُدُّهٗمدد کریں اس کی۔ سیاہی اس کی
    9. مِنْۢسے
    10. بَعْدِهٖاس کے بعد
    11. سَبْعَةُ اَبْحُرٍسات سمندر
    12. مَّا نَفِدَتْنہ ختم ہوں
    13. كَلِمٰتُ اللّٰهِ ۭاللہ کے کلمات
    14. اِنَّبیشک
    15. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
    16. عَزِيْزٌ حَكِيْمٌزبردست ہے، حکمت والا ہے
    زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر (دوات بن جائے) جسے سات مزید سمندر روشنائی مہیا کریں تب بھی اللہ کی باتیں (لکھنے سے) ختم نہ ہوں گی بے شک اللہ زبردست اور حکیم ہے
  28. مَا خَلْقُكُمْ وَ لَا بَعْثُكُمْ اِلَّا كَنَفْسٍ وَّاحِدَةٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ﴿28﴾

    1. مَا خَلْقُكُمْنہیں پیدائش تمہاری
    2. وَلَا بَعْثُكُمْاور نہ دوبارہ اٹھنا تمہارا
    3. اِلَّامگر
    4. كَنَفْسٍ وَّاحِدَةٍ ۭایک نفس کی طرح
    5. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    6. سَمِيْعٌۢسننے والا ہے
    7. بَصِيْرٌدیکھنے والا ہے
    تم سارے انسانوں کو پیدا کرنا اور پھر دوبارہ جِلا اُٹھانا تو (اُس کے لیے) بس ایسا ہے جیسے ایک متنفس کو (پیدا کرنا اور جِلا اٹھانا) حقیقت یہ ہے کہ اللہ سب کچھ سُننے اور دیکھنے والا ہے
  29. اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١٘ كُلٌّ یَّجْرِیْۤ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿29﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے دیکھا نہیں
    2. اَنَّبیشک
    3. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
    4. يُوْ لِجُ الَّيْلَداخل کرتا ہے رات کو
    5. فِي النَّهَارِدن میں
    6. وَيُوْ لِجُ النَّهَارَاور داخل کرتا ہے دن کو
    7. فِي الَّيْلِرات میں
    8. وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۡاور اس نے مسخر کردیا سورج کو اور چاند کو
    9. كُلٌّ يَّجْرِيْٓسب کے سب چلتے ہیں
    10. اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّىایک وقت مقرر تک
    11. وَّاَنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ
    12. بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو، باخبر ہے
    کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ رات کو دن میں پروتا ہوا لے آتا ہے اور دن کو رات میں؟ اُس نے سُورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے، سب ایک وقت مقرر تک چلے جا رہے ہیں، اور (کیا تم نہیں جانتے) کہ جو کچھ بھی تم کرتے ہو اللہ اُس سے باخبر ہے
  30. ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الْبَاطِلُ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ۠ع﴿30﴾

    1. ذٰلِكَیہ بات
    2. بِاَنَّ اللّٰهَبوجہ اسکے کہ بیشک اللہ
    3. هُوَ الْحَقُّوہی حق ہے
    4. وَاَنَّ مَا يَدْعُوْنَاور بیشک جو وہ پکارتے ہیں
    5. مِنْ دُوْنِهِاس کے سوا
    6. الْبَاطِلُ ۙباطل ہے
    7. وَاَنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ
    8. هُوَ الْعَلِيُّوہی بلند ہے
    9. الْكَبِيْرُبہت بڑا ہے
    یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اسے چھوڑ کر جن دُوسری چیزوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں، اور (اس وجہ سے کہ) اللہ ہی بزرگ و برتر ہے
  31. اَلَمْ تَرَ اَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللّٰهِ لِیُرِیَكُمْ مِّنْ اٰیٰتِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ﴿31﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے دیکھا نہیں
    2. اَنَّ الْفُلْكَبیشک کشتیاں
    3. تَجْرِيْچلتی ہیں
    4. فِي الْبَحْرِسمندر میں
    5. بِنِعْمَتِ اللّٰهِساتھ اللہ کی نعمت کے
    6. لِيُرِيَكُمْ مِّنْ اٰيٰتِهِ ۭتاکہ وہ دکھائے تم کو اپنی نشانیوں میں سے
    7. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقینا اس میں
    8. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
    9. لِّكُلِّواسطے ہر ایک
    10. صَبَّارٍبہت صبر کرنے والے
    11. شَكُوْرٍبہت شکر گزار کے
    کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ کشتی سمندر میں اللہ کے فضل سے چلتی ہے تاکہ وہ تمہیں اپنی کچھ نشانیاں دکھائے؟ در حقیقت اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ہر اُس شخص کے لیے جو صبر اور شکر کرنے والا ہو
  32. وَ اِذَا غَشِیَهُمْ مَّوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ فَلَمَّا نَجّٰىهُمْ اِلَى الْبَرِّ فَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا كُلُّ خَتَّارٍ كَفُوْرٍ﴿32﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. غَشِيَهُمْچھا جاتی ہے ان پر
    3. مَّوْجٌایک موج
    4. كَالظُّلَلِسائبانوں کی طرف
    5. دَعَوُا اللّٰهَوہ پکارتے ہیں اللہ کو
    6. مُخْلِصِيْنَخالص کرنے والے ہوکر
    7. لَهُ الدِّيْنَ ڬاس کے لیے دین کو
    8. فَلَمَّاتو جب
    9. نَجّٰىهُمْوہ نجات دیتا ہے ان کو
    10. اِلَى الْبَرِّخشکی کی طرف
    11. فَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ ۭتو ان میں سے بعض اعتدال برتتے ہوتے ہیں
    12. وَمَا يَجْحَدُاور نہیں انکار کرے گا
    13. بِاٰيٰتِنَآہماری آیات کا
    14. اِلَّامگر
    15. كُلُّہر
    16. خَتَّارٍغدار
    17. كَفُوْرٍناشکرا
    اور جب (سمندر میں) اِن لوگوں پر ایک موج سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہے تو یہ اللہ کو پکارتے ہیں اپنے دین کو بالکل اسی کے لیے خالص کر کے، پھر جب وہ بچا کر انہیں خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو ان میں سے کوئی اقتصاد برتتا ہے، اور ہماری نشانیوں کا انکار نہیں کرتا مگر ہر وہ شخص جو غدّار اور ناشکرا ہے
  33. یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ وَ اخْشَوْا یَوْمًا لَّا یَجْزِیْ وَالِدٌ عَنْ وَّلَدِهٖ١٘ وَ لَا مَوْلُوْدٌ هُوَ جَازٍ عَنْ وَّالِدِهٖ شَیْئًا١ؕ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ٙ وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ﴿33﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا النَّاسُاے لوگو
    2. اتَّقُوْاڈرو
    3. رَبَّكُمْاپنے رب سے
    4. وَاخْشَوْااور ڈرو
    5. يَوْمًااس دن سے
    6. لَّا يَجْزِيْنہ کام آئے گا
    7. وَالِدٌباپ
    8. عَنْ وَّلَدِهٖ ۡاپنے بچے کے
    9. وَلَا مَوْلُوْدٌاور نہ مولود۔ بچہ
    10. هُوَ جَازٍوہ بدلہ دینے والا ہے
    11. عَنْ وَّالِدِهٖاپنے والد کی طرف سے
    12. شَيْئًا ۭکچھ بھی
    13. اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِیقینا اللہ کا وعدہ
    14. حَقٌّسچا ہے
    15. فَلَا تَغُرَّنَّكُمُتو ہرگز نہ دھوکے میں ڈالے تجھ کو
    16. الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا ۪دنیا کی زندگی
    17. وَلَااور ہرگز نہ
    18. يَغُرَّنَّكُمْ باللّٰهِدھوکے میں ڈالے تجھ کو اللہ کے بارے میں
    19. الْغَرُوْرُدھوکے باز
    لوگو، بچو اپنے رب کے غضب سے اور ڈرو اُس دن سے جبکہ کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ نہ دے گا اور نہ کوئی بیٹا ہی اپنے باپ کی طرف سے کچھ بدلہ دینے والا ہوگا فی الواقع اللہ کا وعدہ سچا ہے پس یہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ دھوکہ باز تم کو اللہ کے معاملے میں دھوکا دینے پائے
  34. اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ١ۚ وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْاَرْحَامِ١ؕ وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌ مَّا ذَا تَكْسِبُ غَدًا١ؕ وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌۢ بِاَیِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ۠ع﴿34﴾

    1. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    2. عِنْدَهٗاس کے پاس
    3. عِلْمُ السَّاعَةِ ۚعلم ہے قیامت کا
    4. وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ ۚاور وہ اتارتا ہے بارش کو
    5. وَيَعْلَمُاور وہ جانتا ہے
    6. مَا فِي الْاَرْحَامِ ۭجو کچھ رحموں میں ہے
    7. وَمَا تَدْرِيْاور نہیں جانتا
    8. نَفْسٌکوئی شخص
    9. مَّاذَاکیا کچھ
    10. تَكْسِبُکمائی کرے گا
    11. غَدًا ۭکل
    12. وَمَا تَدْرِيْاور نہیں جانتا
    13. نَفْسٌۢکوئی شخص
    14. بِاَيِّ اَرْضٍکس زمین پر
    15. تَمُوْتُ ۭوہ مرے گا
    16. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    17. عَلِيْمٌعلم والا ہے
    18. خَبِيْرٌباخبر ہے
    اُس گھڑی کا علم اللہ ہی کے پاس ہے، وہی بارش برساتا ہے، وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے پیٹوں میں کیا پرورش پا رہا ہے، کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کل وہ کیا کمائی کرنے والا ہے اور نہ کسی شخص کو یہ خبر ہے کہ کس سرزمین میں اس کی موت آنی ہے، اللہ ہی سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے