32. As-Sajdaالسجدة
The Prostration · Meccan · 30 ayahs · 3 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓمّٓۚ﴿1﴾
- الٓمّٓا، ل، م
ا ل متَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ لَا رَیْبَ فِیْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿2﴾
- تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِنازل کرنا ہے کتاب کا
- لَا رَيْبَ فِيْهِنہیں کوئی شک اس میں
- مِنْ رَّبِّرب کی طرف سے
- الْعٰلَمِيْنَالعالمین (رب العالمین کی طرف سے)
اِس کتاب کی تنزیل بلا شبہ رب العالمین کی طرف سے ہےاَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ۚ بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اَتٰىهُمْ مِّنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ﴿3﴾
- اَمْ يَقُوْلُوْنَکیا وہ کہتے ہیں
- افْتَرٰىهُ ۚاس نے گھڑ لیا اس کو
- بَلْبلکہ
- هُوَ الْحَقُّوہ حق ہے
- مِنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
- لِتُنْذِرَتاکہ تو خبردار کرے۔ متنبہ کرے
- قَوْمًاایسی قوم کو
- مَّآ اَتٰىهُمْنہیں آیا ان کے پاس
- مِّنْ نَّذِيْرٍکوئی ڈرانے والا
- مِّنْ قَبْلِكَتجھ سے پہلے
- لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُوْنَشاید کہ وہ ہدایت پاجائیں
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اِسے خود گھڑ لیا ہے؟ نہیں، بلکہ یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے تاکہ تو متنبہ کرے ایک ایسی قوم کو جس کے پاس تجھ سے پہلے کوئی متنبہ کرنے والا نہیں آیا، شاید کہ وہ ہدایت پا جائیںاَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١ؕ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا شَفِیْعٍ١ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ﴿4﴾
- اَللّٰهُ الَّذِيْاللہ وہ ذات ہے
- خَلَقَ السَّمٰوٰتِاس نے پیدا کیا آسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- وَمَا بَيْنَهُمَااور جو ان دونوں کے درمیان ہے
- فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍچھ دنوں میں
- ثُمَّ اسْتَوٰيپھر وہ مستوی ہوا
- عَلَي الْعَرْشِ ۭعرش پر
- مَا لَكُمْنہیں تمہارے لیے
- مِّنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- مِنْ وَّلِيٍّکوئی دوست۔ مددگار
- وَّلَااور نہ
- شَفِيْعٍ ۭکوئی سفارشی
- اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَکیا پھر نہیں تم نصیحت پکڑتے
وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور اُن ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں چھ دنوں میں پیدا کیا اور اس کے بعد عرش پر جلوہ فرما ہوا، اُس کے سوا نہ تمہارا کوئی حامی و مدد گار ہے اور نہ کوئی اُس کے آگے سفارش کرنے والا، پھر کیا تم ہوش میں نہ آؤ گے؟یُدَبِّرُ الْاَمْرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَى الْاَرْضِ ثُمَّ یَعْرُجُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗۤ اَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ﴿5﴾
- يُدَبِّرُ الْاَمْرَوہ تدبیر کرتا ہے معاملات کی
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- اِلَى الْاَرْضِزمین تک
- ثُمَّ يَعْرُجُپھر وہ چڑھتا ہے (امر)
- اِلَيْهِاس کی طرف
- فِيْ يَوْمٍایسے دن میں
- كَانَہے
- مِقْدَارُهٗٓاس کی مقدار
- اَلْفَ سَنَةٍہزار سال (کے برابر)
- مِّمَّا تَعُدُّوْنَاس میں سے جو تم شمار کرتے ہو
وہ آسمان سے زمین تک دُنیا کے معاملات کی تدبیر کرتا ہے اور اس تدبیر کی روداد اُوپر اُس کے حضور جاتی ہے ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار سے ایک ہزار سال ہےذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُۙ﴿6﴾
- ذٰلِكَیہ ہے
- عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِجاننے والا غیب کا اور حاضر کا
- الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُغالب، رحم فرمانے والا
وہی ہے ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا، زبردست، اور رحیمالَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ وَ بَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍۚ﴿7﴾
- الَّذِيْٓجس نے
- اَحْسَنَاچھا بنایا
- كُلَّ شَيْءٍہر چیز کو
- خَلَقَهٗپیدا کیا اس کو
- وَبَدَاَاور ابتدا کی
- خَلْقَ الْاِنْسَانِانسان کی تخلیق کی
- مِنْ طِيْنٍمٹی سے
جو چیز بھی اس نے بنائی خوب ہی بنائی اُ س نے انسان کی تخلیق کی ابتدا گارے سے کیثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهٗ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۚ﴿8﴾
- ثُمَّپھر
- جَعَلَاس نے بنائی
- نَسْلَهٗاس کی نسل
- مِنْ سُلٰلَةٍخلاصے سے۔ ست سے
- مِّنْ مَّآءٍپانی کے
- مَّهِيْنٍذلیل۔ حقیر
پھر اُس کی نسل ایک ایسے ست سے چلائی جو حقیر پانی کی طرح کا ہےثُمَّ سَوّٰىهُ وَ نَفَخَ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِهٖ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ﴿9﴾
- ثُمَّپھر
- سَوّٰىهُدرست کیا اس کو
- وَنَفَخَاور پھونک دی
- فِيْهِ مِنْ رُّوْحِهٖاس میں اپنی روح
- وَجَعَلَاور بنائے
- لَكُمُ السَّمْعَتمہارے لیے کان
- وَالْاَبْصَارَاور آنکھیں
- وَالْاَفِْٕدَةَ ۭاور دل
- قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَکتنا کم ہے جو تم شکر ادا کرتے ہو
پھر اس کو نِک سُک سے درست کیا اور اس کے اندر اپنی روح پھونک دی، اور تم کو کان دیے، آنکھیں دیں اور دِل دیے تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہووَ قَالُوْۤا ءَاِذَا ضَلَلْنَا فِی الْاَرْضِ ءَاِنَّا لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ١ؕ۬ بَلْ هُمْ بِلِقَآئِ رَبِّهِمْ كٰفِرُوْنَ﴿10﴾
- وَقَالُوْٓااور انہوں نے کہا
- ءَاِذَاکیا جب
- ضَلَلْنَاہم گم ہوجائیں گے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- ءَاِنَّاکیا بیشک ہم
- لَفِيْ خَلْقٍالبتہ پیدائش میں ہوں گے
- جَدِيْدٍنئی
- بَلْبلکہ
- هُمْوہ
- بِلِقَآيئِ رَبِّهِمْاپنے رب کی ملاقات کے
- كٰفِرُوْنَانکاری ہیں
اور یہ لوگ کہتے ہیں: "جب ہم مٹی میں رَل مِل چکے ہوں گے تو کیا ہم پھر نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے؟" اصل بات یہ ہے کہ یہ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیںقُلْ یَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِیْ وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ۠ع﴿11﴾
- قُلْکہہ دیجیے
- يَتَوَفّٰىكُمْقبضے میں لے لے گا تم کو۔ فوت کرلے گا تم کو
- مَّلَكُ الْمَوْتِموت کا فرشتہ
- الَّذِيْوہ جو
- وُكِّلَ بِكُمْمقرر کیا گیا تمہارے ساتھ
- ثُمَّپھر
- اِلٰى رَبِّكُمْاپنے رب کی طرف
- تُرْجَعُوْنَتم لوٹائے جاؤ گے
اِن سے کہو "موت کا وہ فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تم کو پورا کا پورا اپنے قبضے میں لے لے گا اور پھر تم اپنے رب کی طرف پلٹا لائے جاؤ گے"وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الْمُجْرِمُوْنَ نَاكِسُوْا رُءُوْسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ رَبَّنَاۤ اَبْصَرْنَا وَ سَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا اِنَّا مُوْقِنُوْنَ﴿12﴾
- وَلَوْ تَرٰٓيکاش تم دیکھو
- اِذِ الْمُجْرِمُوْنَجب مجرم
- نَاكِسُوْاجھکائے ہوئے ہوں گے
- رُءُوْسِهِمْاپنے سروں کو
- عِنْدَ رَبِّهِمْ ۭاپنے رب کے پاس (کہیں گے)
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اَبْصَرْنَادیکھ لیا ہم نے
- وَسَمِعْنَااور سن لیا ہم نے
- فَارْجِعْنَاپس لوٹا دے ہم کو
- نَعْمَلْ صَالِحًاہم عمل کریں اچھے
- اِنَّا مُوْقِنُوْنَبیشک ہم یقین کرنے والے ہیں
کاش تم دیکھو وہ وقت جب یہ مجرم سر جھکائے اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں گے (اُس وقت یہ کہہ رہے ہوں گے) "اے ہمارے رب، ہم نے خوب دیکھ لیا اور سُن لیا اب ہمیں واپس بھیج دے تاکہ ہم نیک عمل کریں، ہمیں اب یقین آگیا ہے"وَ لَوْ شِئْنَا لَاٰتَیْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدٰىهَا وَ لٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّیْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ﴿13﴾
- وَلَوْاور اگر
- شِئْنَاچاہتے ہم
- لَاٰتَيْنَاالبتہ دے دیتے ہم
- كُلَّ نَفْسٍہر نفس کو
- هُدٰىهَااس کی ہدایت
- وَلٰكِنْلیکن
- حَقَّسچ ہوگئی
- الْقَوْلُبات
- مِنِّيْمیری طرف سے
- لَاَمْلَئَنَّالبتہ میں ضرور بھر ڈالوں گا
- جَهَنَّمَجہنم کو
- مِنَ الْجِنَّةِجنوں سے
- وَالنَّاسِاور انسانوں سے
- اَجْمَعِيْنَسب کے سب۔ سب سے
(جواب میں ارشاد ہو گا) "اگر ہم چاہتے تو پہلے ہی ہر نفس کو اس کی ہدایت دے دیتے مگر میری وہ بات پُوری ہو گئی جو میں نے کہی تھی کہ میں جہنّم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گافَذُوْقُوْا بِمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ۚ اِنَّا نَسِیْنٰكُمْ وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿14﴾
- فَذُوْقُوْاتو چکھو
- بِمَابوجہ اس کے جو
- نَسِيْتُمْبھول گئے تم۔ بھلا دیا تم نے
- لِقَآءَملاقات کو
- يَوْمِكُمْ ھٰذَا ۚاپنے اس دن کی
- اِنَّابیشک ہم نے
- نَسِيْنٰكُمْبھلا دیا ہم نے تم کو
- وَذُوْقُوْااور چکھو
- عَذَابَ الْخُلْدِعذاب ہمیشگی کا
- بِمَا كُنْتُمْبوجہ اس کے جو تھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
پس اب چکھو مزا اپنی اِس حرکت کا کہ تم نے اس دن کی ملاقات کو فراموش کر دیا، ہم نے بھی اب تمہیں فراموش کر دیا ہے چکھو ہمیشگی کے عذاب کا مزا اپنے کرتوتوں کی پاداش میں"اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ سَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ۩۩﴿15﴾
- اِنَّمَابیشک
- يُؤْمِنُایمان لاتے ہیں
- بِاٰيٰتِنَا الَّذِيْنَہماری آیات پر وہ لوگ
- اِذَا ذُكِّرُوْاجب نصیحت کیے جاتے ہیں
- بِهَاساتھ ان کے
- خَرُّوْاگرپڑتے ہیں
- سُجَّدًاسجدہ کرتے ہوئے
- وَّسَبَّحُوْااور وہ تسبیح بیان کرتے ہیں
- بِحَمْدِ رَبِّهِمْاپنے رب کی حمد کے ساتھ
- وَهُمْ لَااور وہ نہیں
- يَسْتَكْبِرُوْنَتکبر کرتے
ہماری آیات پر تو وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں یہ آیات سنا کر جب نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتےتَتَجَافٰى جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا١٘ وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ﴿16﴾
- تَتَجَافٰىالگ رہتے ہیں
- جُنُوْبُهُمْان کے پہلو۔ ان کی کروٹیں
- عَنِ الْمَضَاجِعِبستروں سے
- يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْپکارتے ہیں اپنے رب کو
- خَوْفًا وَّطَمَعًا ۡخوف سے اور امید سے۔ طمع سے
- وَّمِمَّا رَزَقْنٰهُمْاور اس میں سے جو رزق دیا ہم نے ان کو
- يُنْفِقُوْنَوہ خرچ کرتے ہیں
اُن کی پیٹھیں بستروں سے الگ رہتی ہیں، اپنے رب کو خوف اور طمع کے ساتھ پکارتے ہیں، اور جو کچھ رزق ہم نے اُنہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیںفَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍ١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿17﴾
- فَلَا تَعْلَمُپس نہیں جانتا
- نَفْسٌکوئی نفس
- مَّآ اُخْفِيَ لَهُمْجو چھپایا گیا ان کے لیے
- مِّنْ قُرَّةِ اَعْيُنٍ ۚآنکھوں کی ٹھنڈک میں سے
- جَزَآءًۢبدلہ ہے
- بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَبوجہ اس کے جو تھے وہ عمل کرتے
پھر جیسا کچھ آنکھوں کی ٹھنڈک کا سامان ان کے اعمال کی جزا میں ان کے لیے چھپا رکھا گیا ہے اس کی کسی متنفس کو خبر نہیں ہےاَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا١ؔؕ لَا یَسْتَوٗنَؐ﴿18﴾
- اَفَمَنْ كَانَکیا بھلا وہ جو ہو
- مُؤْمِنًامومن
- كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا ڼمانند اس کے ہوسکتا ہے جو فاسق ہو
- لَا يَسْتَوٗنَنہیں وہ برابر ہوسکتے
بھلا کہیں یہ ہو سکتا ہے کہ جو شخص مومن ہو وہ اُس شخص کی طرح ہو جائے جو فاسق ہو؟ یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتےاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ جَنّٰتُ الْمَاْوٰى١٘ نُزُلًۢا بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿19﴾
- اَمَّا الَّذِيْنَرہے وہ لوگ
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے نیک
- فَلَهُمْتو ان کے لیے
- جَنّٰتُ الْمَاْوٰي ۡباغات میں ٹھکانہ
- نُزُلًۢامہمانی کے طور پر
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَانُوْا يَعْمَلُوْنَتھے وہ عمل کرتے
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں اُن کے لیے تو جنتوں کی قیام گاہیں ہیں، ضیافت کے طور پر اُن کے اعمال کے بدلے میںوَ اَمَّا الَّذِیْنَ فَسَقُوْا فَمَاْوٰىهُمُ النَّارُ١ؕ كُلَّمَاۤ اَرَادُوْۤا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَاۤ اُعِیْدُوْا فِیْهَا وَ قِیْلَ لَهُمْ ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ﴿20﴾
- وَاَمَّا الَّذِيْنَاور وہ لوگ
- فَسَقُوْاجنہوں نے نافرمانی کی
- فَمَاْوٰىهُمُپس ٹھکانہ ان کا
- النَّارُ ۭآگ ہوگی
- كُلَّمَآ اَرَادُوْٓاجب کبھی وہ ارادہ کریں گے
- اَنْ يَّخْرُجُوْاکہ نکل آئیں
- مِنْهَآاس سے
- اُعِيْدُوْا فِيْهَالوٹا دیئے جائیں گے اسی میں
- وَقِيْلَ لَهُمْاور کہہ دیا جائے گا ان کو
- ذُوْقُوْاچکھو
- عَذَابَ النَّارِآگ کا عذاب
- الَّذِيْوہ جو
- كُنْتُمْتھے تم
- بِهٖساتھ اس کے
- تُكَذِّبُوْنَتم جھٹلایا کرتے
اور جنہوں نے فسق اختیار کیا ہے اُن کا ٹھکانا دوزخ ہے جب کبھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے اسی میں دھکیل دیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ چکھو اب اُسی آگ کے عذاب کا مزا جس کو تم جھٹلایا کرتے تھےوَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰى دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ﴿21﴾
- وَلَنُذِيْقَنَّهُمْاور البتہ ہم ضرور چکھائیں گے ان کو
- مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰىادنی عذاب میں سے
- دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِبڑے عذاب کے علاوہ
- لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَشاید کہ وہ لوٹ آئیں
اُس بڑے عذاب سے پہلے ہم اِسی دنیا میں (کسی نہ کسی چھوٹے) عذاب کا مزا اِنہیں چکھاتے رہیں گے، شاید کہ یہ (اپنی باغیانہ روش سے) باز آ جائیںوَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖ ثُمَّ اَعْرَضَ عَنْهَا١ؕ اِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِیْنَ مُنْتَقِمُوْنَ۠ع﴿22﴾
- وَمَنْاور کون
- اَظْلَمُزیادہ بڑا ظالم ہے
- مِمَّنْاس سے جو
- ذُكِّرَنصیحت کیا گیا
- بِاٰيٰتِ رَبِّهٖاپنے رب کی آیات کے ذریعے
- ثُمَّپھر
- اَعْرَضَاس نے منہ موڑ لیا
- عَنْهَا ۭان سے
- اِنَّابیشک ہم
- مِنَ الْمُجْرِمِيْنَمجرموں سے
- مُنْتَقِمُوْنَانتقام لینے والے ہیں
اور اُس سے بڑا ظالم کون ہو گا جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے اور پھر وہ ان سے منہ پھیر لے ایسے مجرموں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گےوَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَلَا تَكُنْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآئِهٖ وَ جَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَۚ﴿23﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اٰتَيْنَادی ہم نے
- مُوْسَىموسیٰ کو
- الْكِتٰبَکتاب
- فَلَا تَكُنْپس نہ تم ہونا
- فِيْ مِرْيَةٍشک میں
- مِّنْ لِّقَآئِهٖاس کی ملاقات سے
- وَجَعَلْنٰهُاور بنایا ہم نے اس کو
- هُدًىہدایت
- لِّبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کے لیے
اِس سے پہلے ہم موسیٰؑ کو کتاب دے چکے ہیں، لہٰذا اُسی چیز کے ملنے پر تمہیں کوئی شک نہ ہونا چاہیے اُس کتاب کو ہم نے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا تھاوَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا١ؕ۫ وَ كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یُوْقِنُوْنَ﴿24﴾
- وَجَعَلْنَااور بنائے ہم نے
- مِنْهُمْان میں سے
- اَئِمَّةًامام
- يَّهْدُوْنَوہ رہنمائی کرتے تھے
- بِاَمْرِنَاساتھ ہمارے حکم کے
- لَمَّا صَبَرُوْا ڜجب انہوں نے صبر کیا
- وَكَانُوْااور تھے وہ
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کے ساتھ
- يُوْقِنُوْنَیقین رکھتے
اور جب انہوں نے صبر کیا اور ہماری آیات پر یقین لاتے رہے تو ان کے اندر ہم نے ایسے پیشوا پیدا کیے جو ہمارے حکم سے رہنمائی کرتے تھےاِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَفْصِلُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿25﴾
- اِنَّ رَبَّكَبیشک رب تیرا
- هُوَ يَفْصِلُوہی فیصلہ کرے گا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- فِيْمَااس معاملے میں جو
- كَانُوْاتھے وہ
- فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَاس میں وہ اختلاف کرتے
یقیناً تیرا رب ہی قیامت کے روز اُن باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں (بنی اسرائیل) باہم اختلاف کرتے رہے ہیںاَوَ لَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ١ؕ اَفَلَا یَسْمَعُوْنَ﴿26﴾
- اَوَلَمْکیا بھلا نہیں
- يَهْدِ لَهُمْرہنمائی کی ان کی
- كَمْکتنی ہی
- اَهْلَكْنَاہلاک کیا ہم نے
- مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
- مِّنَ الْقُرُوْنِبستیوں میں سے
- يَمْشُوْنَوہ چلتے ہیں۔ وہ چلتے پھرتے ہیں
- فِيْ مَسٰكِنِهِمْ ۭانہی کے گھروں میں
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
- لَاٰيٰتٍ ۭالبتہ نشانیاں ہیں
- اَفَلَا يَسْمَعُوْنَکیا بھلا وہ سنتے نہیں ہیں
اور کیا اِن لوگوں کو (اِن تاریخی واقعات میں) کوئی ہدایت نہیں ملی کہ ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں جن کے رہنے کی جگہوں میں آج یہ چلتے پھرتے ہیں؟ اس میں بڑی نشانیاں ہیں، کیا یہ سنتے نہیں ہیں؟اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَآءَ اِلَى الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَ اَنْفُسُهُمْ١ؕ اَفَلَا یُبْصِرُوْنَ﴿27﴾
- اَوَلَمْ يَرَوْاکیا بھلا انہوں نے دیکھا نہیں ہے
- اَنَّابیشک ہم
- نَسُوْقُ الْمَآءَہم چلاتے ہیں پانی کو
- اِلَى الْاَرْضِ الْجُرُزِبنجر زمین کی طرف
- فَنُخْرِجُ بِهٖپھر ہم نکالتے ہیں اس کے ساتھ
- زَرْعًاکھیتی
- تَاْكُلُکھاتے ہیں
- مِنْهُاس سے
- اَنْعَامُهُمْان کے مویشی
- وَاَنْفُسُهُمْ ۭاور ان کے نفس (خود بھی)
- اَفَلَا يُبْصِرُوْنَکیا بھلا وہ دیکھتے نہیں ہیں
اور کیا اِن لوگوں نے یہ منظر کبھی نہیں دیکھا کہ ہم ایک بے آب و گیاہ زمین کی طرف پانی بہا لاتے ہیں، اور پھر اسی زمین سے وہ فصل اُگاتے ہیں جس سے ان کے جانوروں کو بھی چارہ ملتا ہے اور یہ خود بھی کھاتے ہیں؟ تو کیا انہیں کچھ نہیں سوجھتا؟وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿28﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- مَتٰىکب ہوگا
- ھٰذَا الْفَتْحُیہ فیصلہ
- اِنْاگر
- كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَہو تم سچے
یہ لوگ کہتے ہیں کہ "یہ فیصلہ کب ہو گا اگر تم سچے ہو؟"قُلْ یَوْمَ الْفَتْحِ لَا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِیْمَانُهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ﴿29﴾
- قُلْکہہ دیجیے
- يَوْمَ الْفَتْحِفیصلے کے دن
- لَا يَنْفَعُ الَّذِيْنَنہ فائدہ دے گا ان لوگوں کو
- كَفَرُوْٓاجنہوں نے کفر کیا
- اِيْمَانُهُمْان کا ایمان
- وَلَا هُمْ يُنْظَرُوْنَاور نہ وہ مہلت دیئے جائیں گے
ان سے کہو "فیصلے کے دن ایمان لانا اُن لوگوں کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہو گا جنہوں نے کفر کیا ہے اور پھر اُن کو کوئی مہلت نہ ملے گی"فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ انْتَظِرْ اِنَّهُمْ مُّنْتَظِرُوْنَ۠ع﴿30﴾
- فَاَعْرِضْپس منہ موڑ لیجیے۔ اعراض برتیئے
- عَنْهُمْان سے
- وَانْتَظِرْاور انتظار کیجیے
- اِنَّهُمْ مُّنْتَظِرُوْنَبیشک وہ منتظر ہیں
اچھا، اِنہیں ان کے حال پر چھوڑ دو اور انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں