44. Ad-Dukhaanالدخان

The Smoke · Meccan · 59 ayahs · 3 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. حٰمٓۚۛ﴿1﴾

    1. حٰمٓحا۔ میم
    ح م
  2. وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ﴿2﴾

    1. وَالْكِتٰبِ الْمُبِيْنِقسم ہے کتاب روشن کی
    قسم ہے اِس کتاب مبین کی
  3. اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ﴿3﴾

    1. اِنَّآبیشک ہم نے
    2. اَنْزَلْنٰهُنازل کیا ہم نے اس کو
    3. فِيْ لَيْلَةٍایک رات میں
    4. مُّبٰرَكَةٍبابرکت
    5. اِنَّابیشک ہم
    6. كُنَّا مُنْذِرِيْنَتھے ہم ڈرانے والے۔ متنبہ کرنے والے
    کہ ہم نے اِسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے
  4. فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ﴿4﴾

    1. فِيْهَااس میں
    2. يُفْرَقُفیصلہ کیا جاتا ہے
    3. كُلُّہر
    4. اَمْرٍ حَكِيْمٍمضبوط کام کا
    یہ وہ رات تھی جس میں ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ
  5. اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ﴿5﴾

    1. اَمْرًاایک حکم
    2. مِّنْ عِنْدِنَاہماری طرف سے۔ ہمارے پاس سے
    3. اِنَّابیشک ہم
    4. كُنَّا مُرْسِلِيْنَتھے ہم بھیجنے والے
    ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے
  6. رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ﴿6﴾

    1. رَحْمَةًرحمت کے طور پر
    2. مِّنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
    3. اِنَّهٗبیشک وہ
    4. هُوَ السَّمِيْعُوہ سننے والا ہے
    5. الْعَلِيْمُعلم والا ہے
    تیرے رب کی رحمت کے طور پر یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
  7. رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ﴿7﴾

    1. رَبِّ السَّمٰوٰتِرب ہے آسمانوں کا
    2. وَالْاَرْضِاور زمین کا
    3. وَمَا بَيْنَهُمَااور جو ان دونوں کے درمیان
    4. اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
    5. مُّوْقِنِيْنَیقین کرنے والے
    آسمانوں اور زمین کا رب اور ہر اُس چیز کا رب جو آسمان و زمین کے درمیان ہے اگر تم لوگ واقعی یقین رکھنے والے ہو
  8. لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ﴿8﴾

    1. لَآ اِلٰهَنہیں کوئی الہ برحق
    2. اِلَّا هُوَمگر وہی
    3. يُحْيٖوہ زندہ کرتا ہے
    4. وَيُمِيْتُاور وہ موت دیتا ہے
    5. رَبُّكُمْرب تمہارا
    6. وَرَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِيْنَاور رب تمہارے آباؤاجداد کا۔ پہلوں کا
    کوئی معبود اُس کے سوا نہیں ہے وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے تمہارا رب اور تمہارے اُن اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں
  9. بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ﴿9﴾

    1. بَلْبلکہ
    2. هُمْوہ
    3. فِيْ شَكٍّشک میں
    4. يَّلْعَبُوْنَکھیل رہے ہیں
    (مگر فی الواقع اِن لوگوں کو یقین نہیں ہے) بلکہ یہ اپنے شک میں پڑے کھیل رہے ہیں
  10. فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍۙ﴿10﴾

    1. فَارْتَقِبْپس انتظار کرو
    2. يَوْمَجس دن
    3. تَاْتِي السَّمَآءُآئے گا آسمان
    4. بِدُخَانٍ مُّبِيْنٍساتھ کھلے دھوئیں گے
    اچھا انتظار کرو اُس دن کا جب آسمان صریح دھواں لیے ہوئے آئے گا
  11. یَّغْشَى النَّاسَ١ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿11﴾

    1. يَّغْشَى النَّاسَڈھانپ لے گا لوگوں کو
    2. ھٰذَایہ ہے
    3. عَذَابٌعذاب
    4. اَلِيْمٌدردناک
    اور وہ لوگوں پر چھا جائے گا، یہ ہے درد ناک سزا
  12. رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ﴿12﴾

    1. رَبَّنَا اكْشِفْ(کہیں گے) اے ہمارے رب مٹا دے
    2. عَنَّا الْعَذَابَہم سے عذاب کو
    3. اِنَّا مُؤْمِنُوْنَبیشک ہم ماننے والے ہیں
    (اب کہتے ہیں کہ) " پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں"
  13. اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ﴿13﴾

    1. اَنّٰىکہاں سے ہے
    2. لَهُمُ الذِّكْرٰىان کے لیے نصیحت
    3. وَقَدْ جَآءَهُمْاور تحقیق آچکا ان کے پاس
    4. رَسُوْلٌ مُّبِيْنٌرسول مبین۔ بیان کرنے والا
    اِن کی غفلت کہاں دور ہوتی ہے؟ اِن کا حال تو یہ ہے کہ اِن کے پاس رسول مبین آ گیا
  14. ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ﴿14﴾

    1. ثُمَّ تَوَلَّوْاپھر وہ منہ موڑ گئے
    2. عَنْهُاس سے
    3. وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
    4. مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌسکھایا پڑھایا ہے، دیوانہ ہے
    پھر بھی یہ اُس کی طرف ملتفت نہ ہوئے اور کہا کہ "یہ تو سکھایا پڑھایا باولا ہے"
  15. اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَۘ﴿15﴾

    1. اِنَّابیشک ہم
    2. كَاشِفُوا الْعَذَابِہٹانے والے ہیں عذاب کو
    3. قَلِيْلًاتھوڑا سا
    4. اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَبیشک تم لوٹنے والے ہو
    ہم ذرا عذاب ہٹائے دیتے ہیں، تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے
  16. یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ﴿16﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. نَبْطِشُہم پکڑیں گے
    3. الْبَطْشَةَپکڑ
    4. الْكُبْرٰىبڑی
    5. اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَبیشک ہم انتقام لینے والے ہیں
    جس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے
  17. وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ﴿17﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. فَتَنَّاآزمایا ہم نے
    3. قَبْلَهُمْان سے قبل
    4. قَوْمَ فِرْعَوْنَقوم فرعون کو
    5. وَجَآءَهُمْاور آیا ان کے پاس
    6. رَسُوْلٌرسول
    7. كَرِيْمٌکریم۔ عزت والا رسول
    ہم اِن سے پہلے فرعون کی قوم کو اِسی آزمائش میں ڈال چکے ہیں اُن کے پاس ایک نہایت شریف رسول آیا
  18. اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ﴿18﴾

    1. اَنْ اَدُّوْٓا(اس نے کہا) کہ حوالے کر دو
    2. اِلَيَّمیری طرف
    3. عِبَادَ اللّٰهِاللہ کے بندوں کو
    4. ۭ اِنِّىْبیشک میں
    5. لَكُمْتمہارے لیے
    6. رَسُوْلٌ اَمِيْنٌرسول ہوں امانت دار
    اور اس نے کہا "اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو، میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
  19. وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ١ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ﴿19﴾

    1. وَّاَنْ لَّااور یہ کہ نہ
    2. تَعْلُوْاتم سرکشی کرو
    3. عَلَي اللّٰهِاللہ کے مقابلے پر
    4. اِنِّىْٓبیشک میں
    5. اٰتِيْكُمْلایا ہوں تمہارے پاس
    6. بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍکھلی دلیل
    اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے سامنے (اپنی ماموریت کی) صریح سند پیش کرتا ہوں
  20. وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘﴿20﴾

    1. وَاِنِّىْاور بیشک میں
    2. عُذْتُمیں پناہ لے چکا
    3. بِرَبِّيْاپنے رب کی
    4. وَرَبِّكُمْاور تمہارے رب کی
    5. اَنْ تَرْجُمُوْنِکہ تم سنگسار کرو مجھے
    اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں اِس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو
  21. وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ﴿21﴾

    1. وَاِنْ لَّمْاور اگر نہیں
    2. تُؤْمِنُوْا لِيْتم مانو گے میری بات
    3. فَاعْتَزِلُوْنِتو چھوڑ دو مجھ کو
    اگر تم میری بات نہیں مانتے تو مجھ پر ہاتھ ڈالنے سے باز رہو"
  22. فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ﴿22﴾

    1. فَدَعَا رَبَّهٗٓتو اس نے پکارا اپنے رب کو
    2. اَنَّ هٰٓؤُلَآءِبیشک یہ
    3. قَوْمٌلوگ
    4. مُّجْرِمُوْنَمجرم ہیں
    آخرکار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں
  23. فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ﴿23﴾

    1. فَاَسْرِ بِعِبَادِيْتو لے چل میرے بندوں کو
    2. لَيْلًاراتوں رات
    3. اِنَّكُمْبیشک تم
    4. مُّتَّبَعُوْنَتم پیچھا کیے جانے والے ہو
    (جواب دیا گیا) اچھا تو راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا
  24. وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ﴿24﴾

    1. وَاتْرُكِ الْبَحْرَاور چھوڑ دو سمندر کو
    2. رَهْوًاساکن
    3. اِنَّهُمْبیشک وہ
    4. جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَلشکر ہے غرق ہونے والا
    سمندر کو اُس کے حال پر کھلا چھوڑ دے یہ سارا لشکر غرق ہونے والا ہے
  25. كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿25﴾

    1. كَمْ تَرَكُوْاکتنے ہی وہ چھوڑ گئے
    2. مِنْ جَنّٰتٍباغات میں سے
    3. وَّعُيُوْنٍاور چشمے
    " کتنے ہی باغ اور چشمے
  26. وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ﴿26﴾

    1. وَّزُرُوْعٍاور کھیتیاں
    2. وَّاور
    3. مَقَامٍ كَرِيْمٍمقام عمدہ
    اور کھیت اور شاندار محل تھے جو وہ چھوڑ گئے
  27. وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَۙ﴿27﴾

    1. وَّنَعْمَةٍاور نعمتیں۔ آرام کی چیزیں
    2. كَانُوْاتھے وہ
    3. فِيْهَا فٰكِهِيْنَاس میں عیش کرنے والے
    کتنے ہی عیش کے سر و سامان، جن میں وہ مزے کر رہے تھے اُن کے پیچھے دھرے رہ گئے
  28. كَذٰلِكَ١۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ﴿28﴾

    1. كَذٰلِكَاسی طرح
    2. وَاَوْرَثْنٰهَااور وارث بنادیا ہم نے ان کا
    3. قَوْمًا اٰخَرِيْنَدوسری قوم کو
    یہ ہوا اُن کا انجام، اور ہم نے دوسروں کو اِن چیزوں کا وارث بنا دیا
  29. فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠ع﴿29﴾

    1. فَمَاتو نہ
    2. بَكَتْرویا
    3. عَلَيْهِمُ السَّمَآءُان پر آسمان
    4. وَالْاَرْضُاور زمین
    5. وَمَا كَانُوْااور نہ تھے وہ
    6. مُنْظَرِيْنَمہلت دئیے جانے والے
    پھر نہ آسمان اُن پر رویا نہ زمین، اور ذرا سی مہلت بھی ان کو نہ دی گئی
  30. وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِۙ﴿30﴾

    1. وَلَقَدْ نَجَّيْنَااور البتہ تحقیق نجات دی ہم نے
    2. بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کو
    3. مِنَسے
    4. الْعَذَابِ الْمُهِيْنِرسوا کن عذاب (سے)
    اِس طرح بنی اسرائیل کو ہم نے سخت ذلت کے عذاب
  31. مِنْ فِرْعَوْنَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ﴿31﴾

    1. مِنْ فِرْعَوْنَفرعون سے
    2. اِنَّهٗ كَانَبیشک تھا وہ
    3. عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِيْنَبلند درجے والا، حد سے بڑھنے والوں میں سے
    فرعون سے نجات دی جو حد سے گزر جانے والوں میں فی الواقع بڑے اونچے درجے کا آدمی تھا
  32. وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ﴿32﴾

    1. وَلَقَدِاور البتہ تحقیق
    2. اخْتَرْنٰهُمْترجیح دی تھی ہم نے ان کو
    3. عَلٰيباوجود
    4. عِلْمٍعلم کے
    5. عَلَي الْعٰلَمِيْنَجہان والوں پر
    اور اُن کی حالت جانتے ہوئے، اُن کو دنیا کی دوسری قوموں پر ترجیح دی
  33. وَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ﴿33﴾

    1. وَاٰتَيْنٰهُمْاور دیں ہم نے ان کو
    2. مِّنَ الْاٰيٰتِنشانیوں میں سے
    3. مَاجو
    4. فِيْهِاس میں
    5. بَلٰٓؤٌا مُّبِيْنٌآزمائش تھی کھلی
    اور اُنہیں ایسی نشانیاں دکھائیں جن میں صریح آزمائش تھی
  34. اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿34﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. هٰٓؤُلَآءِیہ لوگ
    3. لَيَقُوْلُوْنَالبتہ کہتے ہیں
    یہ لوگ کہتے ہیں
  35. اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ﴿35﴾

    1. اِنْ هِىَنہیں یہ
    2. اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰىمگر ہماری موت پہلی
    3. وَمَا نَحْنُاور نہیں ہم
    4. بِمُنْشَرِيْنَاٹھائے جانے والے
    "ہماری پہلی موت کے سوا اور کچھ نہیں اُس کے بعد ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں ہیں
  36. فَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿36﴾

    1. فَاْتُوْاپس لے آؤ
    2. بِاٰبَآئِنَآہمارے باپ دادا کو
    3. اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
    4. صٰدِقِيْنَسچے
    اگر تم سچے ہو تو اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو"
  37. اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ١ۙ وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ اَهْلَكْنٰهُمْ١٘ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ﴿37﴾

    1. اَهُمْ خَيْرٌکیا وہ اچھے ہیں
    2. اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍیا تبع کی قوم
    3. وَّالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    4. مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
    5. اَهْلَكْنٰهُمْہلاک کردیا ہم نے ان کو
    6. ۡ اِنَّهُمْبیشک وہ
    7. كَانُوْا مُجْرِمِيْنَمجرم تھے
    یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور اُس سے پہلے کے لوگ؟ ہم نے ان کو اِسی بنا پر تباہ کیا کہ وہ مجرم ہوگئے تھے
  38. وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ﴿38﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. خَلَقْنَاپیدا کیا ہم نے
    3. السَّمٰوٰتِآسمانوں کو
    4. وَالْاَرْضَاور زمین کو
    5. وَمَا بَيْنَهُمَااور جو ان دونوں کے درمیان ہے
    6. لٰعِبِيْنَکھیل تماشے کے طور پر۔ کھیلنے والے ہو کر
    یہ آسمان و زمین اور اِن کے درمیان کی چیزیں ہم نے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنا دی ہیں
  39. مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿39﴾

    1. مَا خَلَقْنٰهُمَآنہیں پیدا کیا ہم نے ان دونوں کو
    2. اِلَّا بالْحَقِّمگر حق کے ساتھ
    3. وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْلیکن ان میں سے اکثر
    4. لَانہیں
    5. يَعْلَمُوْنَعلم رکھتے
    اِن کو ہم نے برحق پیدا کیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
  40. اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿40﴾

    1. اِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِبیشک فیصلے کا دن
    2. مِيْقَاتُهُمْان کی میعاد ہے
    3. اَجْمَعِيْنَسب کی
    اِن سب کے اٹھائے جانے کے لیے طے شدہ وقت فیصلے کا دن ہے
  41. یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ﴿41﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. لَا يُغْنِيْنہ کام آئے گا
    3. مَوْلًىکوئی عزیز۔ قریب
    4. عَنْ مَّوْلًىعزیز کو۔ قریب کو
    5. شَيْئًاکچھ بھی
    6. وَّلَا هُمْاور نہ وہ
    7. يُنْصَرُوْنَمددئیے جائیں گے
    وہ دن جب کوئی عزیز قریب اپنے کسی عزیز قریب کے کچھ بھی کام نہ آئے گا، اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچے گی
  42. اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿42﴾

    1. اِلَّامگر
    2. مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُجس پر رحم فرمائے اللہ
    3. اِنَّهٗیقینا وہ
    4. هُوَوہی
    5. الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُغالب ہے ، رحم فرمانے والا ہے
    سوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم کرے، وہ زبردست اور رحیم ہے
  43. اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ﴿43﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِدرخت زقوم کا
    زقوم کا درخت
  44. طَعَامُ الْاَثِیْمِ٤ۖۛۚ﴿44﴾

    1. طَعَامُکھانا ہے
    2. الْاَثِيْمِگناہ گاروں کا
    گناہ گار کا کھانا ہوگا
  45. كَالْمُهْلِ١ۛۚ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِۙ﴿45﴾

    1. كَالْمُهْلِگلے ہوئے تانبے کی طرح
    2. يَغْلِيْجوش کھائے گا
    3. فِي الْبُطُوْنِپیٹوں میں
    تیل کی تلچھٹ جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا
  46. كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ﴿46﴾

    1. كَغَلْيِمانند جوش کھانے
    2. الْحَمِيْمِکھولتے پانی
    جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے
  47. خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ﴿47﴾

    1. خُذُوْهُکہا جائے گا) پکڑو اس کو
    2. فَاعْتِلُوْهُپس گھسیٹو اس کو
    3. اِلٰىطرف
    4. سَوَآءِ الْجَحِيْمِجہنم کے وسط میں
    " پکڑو اِسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اِس کو جہنم کے بیچوں بیچ
  48. ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِؕ﴿48﴾

    1. ثُمَّ صُبُّوْاپھر انڈیل دو
    2. فَوْقَ رَاْسِهٖاس کے سر کے اوپر
    3. مِنْ عَذَابِ الْحَمِيْمِکھولتے پانی کے عذاب سے
    اور انڈیل دو اِس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب
  49. ذُقْ١ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ﴿49﴾

    1. ذُقْ(کہا جائے گا) چکھو
    2. اِنَّكَبیشک تم
    3. اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْكَرِيْمُتم زبردست تھے، عزت والے تھے
    چکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تُو
  50. اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ﴿50﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. ھٰذَایہ
    3. مَا كُنْتُمْ بِهٖوہ ہے جو تھے تم ساتھ اس کے
    4. تَمْتَرُوْنَتم شک کرتے تھے
    یہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک رکھتے تھے"
  51. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ﴿51﴾

    1. اِنَّ الْمُتَّقِيْنَبیشک متقی لوگ
    2. فِيْ مَقَامٍجگہ پر ہوں گے
    3. اَمِيْنٍامن والی
    خدا ترس لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے
  52. فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ﴿52﴾

    1. فِيْ جَنّٰتٍباغوں میں
    2. وَّعُيُوْنٍاور چشموں میں
    باغوں اور چشموں میں
  53. یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ﴿53﴾

    1. يَّلْبَسُوْنَپہنیں گے وہ
    2. مِنْ سُنْدُسٍباریک ریشم میں سے
    3. وَّاِسْتَبْرَقٍاور موٹا ریشم
    4. مُّتَقٰبِلِيْنَآمنے سامنے بیٹھنے والے
    حریر و دیبا کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
  54. كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ﴿54﴾

    1. كَذٰلِكَاسی طرح
    2. وَزَوَّجْنٰهُمْاور بیاہ دیں گے ہم انکو
    3. بِحُوْرٍ عِيْنٍموٹی آنکھوں والی سفید عورتوں سے
    یہ ہوگی ان کی شان اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں ان سے بیاہ دیں گے
  55. یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ﴿55﴾

    1. يَدْعُوْنَوہ طلب کریں گے
    2. فِيْهَااس میں
    3. بِكُلِّہر قسم کے
    4. فَاكِهَةٍپھل
    5. اٰمِنِيْنَامن سے رہنے والے
    وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے
  56. لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى١ۚ وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ﴿56﴾

    1. لَا يَذُوْقُوْنَنہ وہ چکھیں گے
    2. فِيْهَا الْمَوْتَاس میں موت کو
    3. اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰىمگر پہلی موت
    4. وَوَقٰىهُمْاور بچا لے گا ان کو
    5. عَذَابَ الْجَحِيْمِجہنم کے عذاب سے
    وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے،
  57. فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿57﴾

    1. فَضْلًافضل ہوگا
    2. مِّنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
    3. ذٰلِكَیہی
    4. هُوَ الْفَوْزُوہ کامیابی
    5. الْعَظِيْمُبہت بڑی
    ان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا یہی بڑی کامیابی ہے
  58. فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ﴿58﴾

    1. فَاِنَّمَاپس بیشک
    2. يَسَّرْنٰهُآسان کردیا ہم نے اس کو
    3. بِلِسَانِكَتیری زبان پر
    4. لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُوْنَشاید کہ وہ نصیحت پکڑیں
    اے نبیؐ، ہم نے اِس کتاب کو تمہاری زبان میں سہل بنا دیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں
  59. فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ع﴿59﴾

    1. فَارْتَقِبْپس انتظار کرو
    2. اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَبیشک وہ انتظار کرنے والے ہیں
    اب تم بھی انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں