45. Al-Jaathiyaالجاثية
Crouching · Meccan · 37 ayahs · 4 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حٰمٓۚ﴿1﴾
- حٰمٓحا۔ میم
ح متَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ﴿2﴾
- تَنْزِيْلُنازل کرتا ہے
- الْكِتٰبِکتاب کا
- مِنَ اللّٰهِاللہ کی طرف
- الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِجو زبردست ہے، حکمت والا ہے
اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست اور حکیم ہےاِنَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ﴿3﴾
- اِنَّ فِي السَّمٰوٰتِبیشک آسمانوں میں
- وَالْاَرْضِاور زمین میں
- لَاٰيٰتٍ لِّلْمُؤْمِنِيْنَالبتہ نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیے
حقیقت یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں بے شمار نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیےوَ فِیْ خَلْقِكُمْ وَ مَا یَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ اٰیٰتٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَۙ﴿4﴾
- وَفِيْ خَلْقِكُمْاور تمہاری پیدائش میں
- وَمَا يَبُثُّاور جو پھیلا رہا ہے
- مِنْ دَآبَّةٍجانوروں میں سے
- اٰيٰتٌنشانیاں ہیں
- لِّقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَان لوگوں کے لیے جو یقین رکھتے ہوں
اور تمہاری اپنی پیدائش میں، اور اُن حیوانات میں جن کو اللہ (زمین میں) پھیلا رہا ہے، بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو یقین لانے والے ہیںوَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ رِّزْقٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ تَصْرِیْفِ الرِّیٰحِ اٰیٰتٌ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ﴿5﴾
- وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِاور رات اور دن کے اختلاف میں
- وَمَآاور جو
- اَنْزَلَ اللّٰهُنازل کیا اللہ نے
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مِنْ رِّزْقٍرزق میں سے
- فَاَحْيَاپھر اس نے زندہ کیا
- بِهِ الْاَرْضَساتھ اس کے زمین کو
- بَعْدَ مَوْتِهَااس کی موت کے بعد
- وَتَصْرِيْفِ الرِّيٰحِاور ہواؤں کی گردش میں
- اٰيٰتٌنشانیاں ہیں
- لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَاس قوم کے لیے جو عقل رکھتی ہو
اور شب و روز کے فرق و اختلاف میں، اور اُس رزق میں جسے اللہ آسمان سے نازل فرماتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو جِلا اٹھاتا ہے، اور ہواؤں کی گردش میں بہت نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیںتِلْكَ اٰیٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَیْكَ بِالْحَقِّ١ۚ فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَ اللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ یُؤْمِنُوْنَ﴿6﴾
- تِلْكَیہ
- اٰيٰتُ اللّٰهِاللہ کی آیات ہیں
- نَتْلُوْهَاہم پڑھتے ہیں ان کو
- عَلَيْكَ بالْحَقِّآپ پر حق کے ساتھ
- فَبِاَيِّ حَدِيْثٍۢتو ساتھ کون سی بات کے
- بَعْدَ اللّٰهِبعد اللہ کے
- وَاور
- اٰيٰتِهٖ يُؤْمِنُوْنَاس کی آیات کے وہ ایمان لائیں گے
یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جنہیں ہم تمہارے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کر رہے ہیں اب آخر اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گےوَیْلٌ لِّكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍۙ﴿7﴾
- وَيْلٌہلاکت ہے
- لِّكُلِّواسطے ہر
- اَفَّاكٍبہت جھوٹے
- اَثِيْمٍبہت گناہ گار کے
تباہی ہے ہر اُس جھوٹے بد اعمال شخص کے لیےیَّسْمَعُ اٰیٰتِ اللّٰهِ تُتْلٰى عَلَیْهِ ثُمَّ یُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا١ۚ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ﴿8﴾
- يَّسْمَعُوہ سنتا ہے
- اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات کو
- تُتْلٰى عَلَيْهِپڑھی جاتی ہیں اس پر
- ثُمَّپھر
- يُصِرُّوہ اڑ جاتا ہے۔ اصرار کرتا ہے
- مُسْتَكْبِرًاتکبر کرتے ہوئے
- كَاَنْ لَّمْگویا کہ نہیں
- يَسْمَعْهَااس نے سنا اس کو
- فَبَشِّرْهُتو خوش خبری دے دو اس کو
- بِعَذَابٍ اَلِيْمٍدردناک عذاب کی
جس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں، اور وہ اُن کو سنتا ہے، پھر پورے استکبار کے ساتھ اپنے کفر پر اِس طرح اڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے اُن کو سنا ہی نہیں ایسے شخص کو درد ناک عذاب کا مژدہ سنا دووَ اِذَا عَلِمَ مِنْ اٰیٰتِنَا شَیْئَا اِ۟تَّخَذَهَا هُزُوًا١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌؕ﴿9﴾
- وَاِذَااور جب
- عَلِمَوہ جان لیتا ہے
- مِنْ اٰيٰتِنَاہماری آیات میں سے
- شَيْئَۨاکوئی چیز
- اتَّخَذَهَابنالیتا ہے اس کو
- هُزُوًامذاق
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَهُمْان کے لیے
- عَذَابٌ مُّهِيْنٌعذاب ہے رسوا کرنے والا۔ ذلیل کرنے والے
ہماری آیات میں سے کوئی بات جب اس کے علم میں آتی ہے تو وہ اُن کا مذاق بنا لیتا ہے ایسے سب لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہےمِنْ وَّرَآئِهِمْ جَهَنَّمُ١ۚ وَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ مَّا كَسَبُوْا شَیْئًا وَّ لَا مَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌؕ﴿10﴾
- مِنْ وَّرَآئِهِمْان کے آگے
- جَهَنَّمُجہنم ہے
- وَلَا يُغْنِيْاور نہ کام آئے گا
- عَنْهُمْان کو
- مَّا كَسَبُوْا شَيْئًاجو انہوں نے کمایا کچھ بھی
- وَّلَااور نہ
- مَا اتَّخَذُوْاجو انہوں نے بنا لیے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا سے
- اَوْلِيَآءَسرپرست۔ مددگار
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- عَذَابٌعذاب ہے
- عَظِيْمٌبڑا
اُن کے آگے جہنم ہے جو کچھ بھی انہوں نے دنیا میں کمایا ہے اس میں سے کوئی چیز اُن کے کسی کام نہ آئے گی، نہ اُن کے وہ سرپرست ہی اُن کے لیے کچھ کر سکیں گے جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے اپنا ولی بنا رکھا ہے اُن کے لیے بڑا عذاب ہےهٰذَا هُدًى١ۚ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ۠ع﴿11﴾
- ھٰذَا هُدًىیہ ہے ہدایت
- وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْااور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا
- بِاٰيٰتِآیات کا
- رَبِّهِمْاپنے رب کی
- لَهُمْان کے لیے
- عَذَابٌعذاب ہے
- مِّنْ رِّجْزٍ اَلِيْمٌہے قرار کرنے والا۔ رسوا کن
یہ قرآن سراسر ہدایت ہے، اور اُن لوگوں کے لیے بلا کا درد ناک عذاب ہے جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیااَللّٰهُ الَّذِیْ سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِیَ الْفُلْكُ فِیْهِ بِاَمْرِهٖ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَۚ﴿12﴾
- اَللّٰهُاللہ
- الَّذِيْوہ ذات ہے
- سَخَّرَجس نے مسخر کیا
- لَكُمُ الْبَحْرَتمہارے لیے سمندر کو
- لِتَجْرِيَ الْفُلْكُتاکہ چلیں کشتیاں
- فِيْهِاس میں
- بِاَمْرِهٖساتھ اس کے حکم کے
- وَلِتَبْتَغُوْااور تاکہ تم تلاش کرو
- مِنْ فَضْلِهٖاس کے فضل میں
- وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
- تَشْكُرُوْنَتم شکرادا کرو
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے سمندر کو مسخر کیا تاکہ اس کے حکم سے کشتیاں اُس میں چلیں اور تم اس کا فضل تلاش کرو اور شکر گزار ہووَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مِّنْهُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ﴿13﴾
- وَسَخَّرَ لَكُمْاور اس نے مسخر کیا تمہارے لیے
- مَّا فِي السَّمٰوٰتِجو کچھ آسمانوں میں ہے
- وَمَااور جو کچھ
- فِي الْاَرْضِزمین میں ہے
- جَمِيْعًاسارے کا سارا
- مِّنْهُاس سے
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
- لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں
- لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَاس قوم کے لیے جو غور و فکر کرتی ہو
اس نے زمین اور آسمانوں کی ساری ہی چیزوں کو تمہارے لیے مسخر کر دیا، سب کچھ اپنے پاس سے اِس میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرنے والے ہیںقُلْ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَغْفِرُوْا لِلَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ اَیَّامَ اللّٰهِ لِیَجْزِیَ قَوْمًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿14﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں کو جو ایمان لائے
- يَغْفِرُوْادرگزر کریں
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- لَا يَرْجُوْنَنہیں وہ امید رکھتے
- اَيَّامَ اللّٰهِاللہ کے دنوں کی
- لِيَجْزِيَتاکہ وہ بدلہ دے
- قَوْمًۢاایک قوم کو
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَكْسِبُوْنَکمائی کرتے
اے نبیؐ، ایمان لانے والوں سے کہہ دو کہ جو لوگ اللہ کی طرف سے برے دن آنے کا کوئی اندیشہ نہیں رکھتے، اُن کی حرکتوں پر درگزر سے کام لیں تاکہ اللہ خود ایک گروہ کو اس کی کمائی کا بدلہ دےمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَا١٘ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ﴿15﴾
- مَنْ عَمِلَجس نے عمل کیے
- صَالِحًااچھے
- فَلِنَفْسِهٖتو اس کی ذات کے لیے
- وَمَنْ اَسَآءَاور جو برائی کرتا ہے
- فَعَلَيْهَاتو اسی پر ہے (اس کا ذمہ)
- ثُمَّپھر
- اِلٰى رَبِّكُمْاپنے رب کی طرف
- تُرْجَعُوْنَتم سب لوٹائے جاؤ گے
جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے کرے گا، اور جو برائی کرے گا وہ آپ ہی اس کا خمیازہ بھگتے گا پھر جانا تو سب کو اپنے رب ہی کی طرف ہےوَ لَقَدْ اٰتَیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ﴿16﴾
- وَلَقَدْ اٰتَيْنَااور البتہ تحقیق دی ہم نے
- بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کو
- الْكِتٰبَکتاب
- وَالْحُكْمَاور حکومت
- وَالنُّبُوَّةَاور نبوت
- وَرَزَقْنٰهُمْاور رزق دیا ہم نے ان کو
- مِّنَسے
- الطَّيِّبٰتِپاکیزہ چیزوں میں (سے)
- وَفَضَّلْنٰهُمْاور فضیلت دی ہم نے ان کو
- عَلَي الْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں پر
اِس سے پہلے بنی اسرائیل کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی تھی اُن کو ہم نے عمدہ سامان زیست سے نوازا، دنیا بھر کے لوگوں پر انہیں فضیلت عطا کیوَ اٰتَیْنٰهُمْ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْاَمْرِ١ۚ فَمَا اخْتَلَفُوْۤا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ١ۙ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿17﴾
- وَاٰتَيْنٰهُمْاور دیں ہم نے ان کو
- بَيِّنٰتٍواضح نشانیاں
- مِّنَ الْاَمْرِدین میں سے
- فَمَا اخْتَلَفُوْٓاتو نہیں انہوں نے اختلاف کیا
- اِلَّا مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
- مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُجو آیا ان کے پاس علم
- بَغْيًۢابغاوت۔ سرکشی کی وجہ سے
- بَيْنَهُمْآپس میں
- اِنَّ رَبَّكَبیشک رب تیرا
- يَقْضِيْفیصلہ کرے گا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- فِيْمَا كَانُوْااس میں سے جو تھے وہ
- فِيْهِجس میں
- يَخْتَلِفُوْنَوہ اختلاف کرتے
اور دین کے معاملہ میں اُنہیں واضح ہدایات دے دیں پھر جو اختلاف اُن کے درمیان رو نما ہوا وہ (نا واقفیت کی وجہ سے نہیں بلکہ) علم آ جانے کے بعد ہوا اور اس بنا پر ہوا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنا چاہتے تھے اللہ قیامت کے روز اُن معاملات کا فیصلہ فرما دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیںثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰى شَرِیْعَةٍ مِّنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿18﴾
- ثُمَّ جَعَلْنٰكَپھر لگایا ہم نے آپ کو
- عَلٰي شَرِيْعَةٍاوپر ایک طریقے کے۔ شریعت کے
- مِّنَ الْاَمْرِدین میں سے۔ حکم میں سے
- فَاتَّبِعْهَاپس پیروی کرو اس کی
- وَلَااور نہ
- تَتَّبِعْتم پیروی کرو
- اَهْوَآءَ الَّذِيْنَان لوگوں کی خواہشات کی
- لَا يَعْلَمُوْنَجو علم نہیں رکھتے
اس کے بعد اب اے نبیؐ، ہم نے تم کو دین کے معاملہ میں ایک صاف شاہراہ (شریعت) پر قائم کیا ہے لہٰذا تم اسی پر چلو اور اُن لوگوں کی خواہشات کا اتباع نہ کرو جو علم نہیں رکھتےاِنَّهُمْ لَنْ یُّغْنُوْا عَنْكَ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ۚ وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الْمُتَّقِیْنَ﴿19﴾
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- لَنْ يُّغْنُوْانہیں کام آسکتے
- عَنْكَتجھ کو
- مِنَ اللّٰهِاللہ سے
- شَيْئًاکچھ بھی
- وَاِنَّاور بیشک
- الظّٰلِمِيْنَظالم لوگ
- بَعْضُهُمْان میں سے بعض
- اَوْلِيَآءُدوست ہیں
- بَعْضٍبعض کے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- وَلِيُّدوست ہے
- الْمُتَّقِيْنَمتقی لوگوں کا
اللہ کے مقابلے میں وہ تمہارے کچھ بھی کام نہیں آ سکتے ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں، اور متقیوں کا ساتھی اللہ ہےهٰذَا بَصَآئِرُ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ﴿20﴾
- ھٰذَا بَصَآئِرُیہ روشن نشانیاں ہیں۔ بصیرت کی روشنیاں ہیں
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- وَهُدًىاور ہدایت
- وَّرَحْمَةٌاور رحمت
- لِّقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَاس قوم کے لیے جو یقین رکھتی ہو
یہ بصیرت کی روشنیاں ہیں سب لوگوں کے لیے اور ہدایت اور رحمت اُن لوگوں کے لیے جو یقین لائیںاَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ اجْتَرَحُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ نَّجْعَلَهُمْ كَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ سَوَآءً مَّحْیَاهُمْ وَ مَمَاتُهُمْ١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ۠ع﴿21﴾
- اَمْیا
- حَسِبَ الَّذِيْنَخیال کیا ان لوگوں نے
- اجْتَرَحُواجنہوں نے کام کیے۔ کمائی کی
- السَّيِّاٰتِبرے
- اَنْ نَّجْعَلَهُمْکہ ہم کردیں گے ان کو
- كَالَّذِيْنَان لوگوں کی طرح
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
- سَوَآءًبرابر ہے
- مَّحْيَاهُمْان کا جینا
- وَمَمَاتُهُمْاور ان کا مرنا
- سَآءَکتنا برا ہے
- مَا يَحْكُمُوْنَجو وہ فیصلہ کررہے ہیں
کیا وہ لوگ جنہوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا ہے یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ ہم اُنہیں اور ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ایک جیسا کر دیں گے کہ ان کا جینا اور مرنا یکساں ہو جائے؟ بہت بُرے حکم ہیں جو یہ لوگ لگاتے ہیںوَ خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَ لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿22﴾
- وَخَلَقَ اللّٰهُاور پیدا کیا اللہ نے
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین
- بالْحَقِّحق (حکمت) کے ساتھ
- وَلِتُجْزٰىاور تا کہ بدلہ دیا جائے
- كُلُّ نَفْسٍۢہر شخص
- بِمَااس کا
- كَسَبَتْجو اس نے کمایا (اعمال)
- وَهُمْاور وہ
- لَا يُظْلَمُوْنَظلم نہ کئے جائیں گے
اللہ نے تو آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے اور اس لیے کیا ہے کہ ہر متنفس کو اُس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے لوگوں پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گااَفَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ وَ اَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلٰى عِلْمٍ وَّ خَتَمَ عَلٰى سَمْعِهٖ وَ قَلْبِهٖ وَ جَعَلَ عَلٰى بَصَرِهٖ غِشٰوَةً١ؕ فَمَنْ یَّهْدِیْهِ مِنْۢ بَعْدِ اللّٰهِ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ﴿23﴾
- اَفَرَءَيْتَکیا پھر تم نے دیکھا
- مَنِ اتَّخَذَجس نے بنا لیا
- اِلٰهَهٗاپنا الہ
- هَوٰىهُاپنی خواہش نفس کو
- وَاَضَلَّهُ اللّٰهُاور بھٹکا دیا اس کو اللہ نے
- عَلٰي عِلْمٍعلم کے باوجود
- وَّخَتَمَاور مہر لگا دی
- عَلٰي سَمْعِهٖاس کے کان پر
- وَقَلْبِهٖاور اس کے دل پر
- وَجَعَلَاور اس نے ڈال دیا
- عَلٰي بَصَرِهٖاس کی آنکھ پر
- غِشٰوَةًایک پردہ
- فَمَنْ يَّهْدِيْهِتو کون ہدایت دے گا اس کو
- مِنْۢ بَعْدِ اللّٰهِاللہ کے بعد
- اَفَلَاکیا بھلا نہیں
- تَذَكَّرُوْنَتم نصیحٹ پکڑتے
پھر کیا تم نے کبھی اُس شخص کے حال پر بھی غور کیا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا اور اللہ نے علم کے باوجود اُسے گمراہی میں پھینک دیا اور اُس کے دل اور کانوں پر مہر لگا دی اور اُس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا؟ اللہ کے بعد اب اور کون ہے جو اُسے ہدایت دے؟ کیا تم لوگ کوئی سبق نہیں لیتے؟وَ قَالُوْا مَا هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا یُهْلِكُنَاۤ اِلَّا الدَّهْرُ١ۚ وَ مَا لَهُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ١ۚ اِنْ هُمْ اِلَّا یَظُنُّوْنَ﴿24﴾
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- مَا هِىَنہیں ہے یہ
- اِلَّا حَيَاتُنَامگر ہماری زندگی
- الدُّنْيَادنیا کی
- نَمُوْتُہم مریں گے
- وَنَحْيَااور ہم جئیں گے
- وَمَا يُهْلِكُنَآاور ہلاک کرتا ہم کو
- اِلَّا الدَّهْرُمگر زمانہ
- وَمَا لَهُمْاور نہیں ان کے لیے
- بِذٰلِكَاس کا
- مِنْ عِلْمٍکوئی علم
- اِنْ هُمْنہیں وہ
- اِلَّامگر
- يَظُنُّوْنَوہ گمان کرتے ہیں
یہ لوگ کہتے ہیں کہ "زندگی بس یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے، یہیں ہمارا مرنا اور جینا ہے اور گردش ایام کے سوا کوئی چیز نہیں جو ہمیں ہلاک کرتی ہو" در حقیقت اِس معاملہ میں اِن کے پاس کوئی علم نہیں ہے یہ محض گمان کی بنا پر یہ باتیں کرتے ہیںوَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمْ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا ائْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿25﴾
- وَاِذَا تُتْلٰىاور جب پڑھی جاتی ہیں
- عَلَيْهِمْان پر
- اٰيٰتُنَاہماری آیات ۔ نشانیاں
- بَيِّنٰتٍروشن
- مَّا كَانَنہیں ہوتی
- حُجَّتَهُمْان کی حجت
- اِلَّآمگر
- اَنْ قَالُوایہ کہ وہ کہتے ہیں
- ائْتُوْالاؤ
- بِاٰبَآئِنَآہمارے باپ دادا کو
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- صٰدِقِيْنَسچے
اور جب ہماری واضح آیات انہیں سنائی جاتی ہیں تو اِن کے پاس کوئی حجت اس کے سوا نہیں ہوتی کہ اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو اگر تم سچے ہوقُلِ اللّٰهُ یُحْیِیْكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یَجْمَعُكُمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَا رَیْبَ فِیْهِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ع﴿26﴾
- قُلِ اللّٰهُکہہ دیجئے اللہ
- يُحْيِيْكُمْزندہ کرتا ہے تم کو
- ثُمَّ يُمِيْتُكُمْپھر موت دے گا تم کو
- ثُمَّ يَجْمَعُكُمْپھر جمع کرے گا تم کو
- اِلٰى يَوْمِدن تک
- الْقِيٰمَةِقیامت کے
- لَا رَيْبَ فِيْهِنہیں کوئی شک اس میں
- وَلٰكِنَّلیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
اے نبیؐ، اِن سے کہو اللہ ہی تمہیں زندگی بخشتا ہے، پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے، پھر وہی تم کو اُس قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیںوَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ یَوْمَئِذٍ یَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَ﴿27﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہے
- مُلْكُ السَّمٰوٰتِبادشاہت آسمانوں کی
- وَالْاَرْضِاور زمین کی
- وَيَوْمَاور جس دن
- تَقُوْمُ السَّاعَةُقائم ہوگی قیامت
- يَوْمَئِذٍاس دن
- يَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَخسارہ پاجائیں گے باطل پرست
زمین اور آسمانوں کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے، اور جس روز قیامت کی گھڑی آ کھڑی ہو گی اُس دن باطل پرست خسارے میں پڑ جائیں گےوَ تَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِیَةً١۫ كُلُّ اُمَّةٍ تُدْعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَا١ؕ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿28﴾
- وَتَرٰىاور تم دیکھو گے
- كُلَّ اُمَّةٍہر امت کو
- جَاثِيَةًگھٹنوں پر گری ہوئی۔ زانوؤں پر گری ہوئی
- كُلُّ اُمَّةٍہر امت
- تُدْعٰٓىبلائی جائے گی
- اِلٰى كِتٰبِهَاطرف اپنے اعمال نامے کے
- اَلْيَوْمَآج
- تُجْزَوْنَتم جزا دئیے جاؤ گے
- مَا كُنْتُمْجو تھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
اُس وقت تم ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل گرا دیکھو گے ہر گروہ کو پکارا جائے گا کہ آئے اور اپنا نامۂ اعمال دیکھے اُن سے کہا جائے گا: "آج تم لوگوں کو اُن اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھےهٰذَا كِتٰبُنَا یَنْطِقُ عَلَیْكُمْ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿29﴾
- ھٰذَا كِتٰبُنَایہ ہے کتاب ہماری
- يَنْطِقُبولے گی
- عَلَيْكُمْتم پر
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- اِنَّابیشک ہم
- كُنَّا نَسْتَنْسِخُلکھواتے تھے ہم
- مَا كُنْتُمْجو تھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
یہ ہمارا تیار کرایا ہوا اعمال نامہ ہے جو تمہارے اوپر ٹھیک ٹھیک شہادت دے رہا ہے، جو کچھ بھی تم کرتے تھے اُسے ہم لکھواتے جا رہے تھے"فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ﴿30﴾
- فَاَمَّاتو رہے
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
- فَيُدْخِلُهُمْتو داخل کرے گا ان کو
- رَبُّهُمْان کا رب
- فِيْ رَحْمَتِهٖاپنی رحمت میں
- ذٰلِكَیہ ہے
- هُوَ الْفَوْزُوہ کامیابی
- الْمُبِيْنُجو کھلی۔ صریح ہے
پھر جو لوگ ایمان لائے تھے اور نیک عمل کرتے رہے تھے انہیں ان کا رب اپنی رحمت میں داخل کرے گا اور یہی صریح کامیابی ہےوَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١۫ اَفَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ﴿31﴾
- وَاَمَّا الَّذِيْنَاور ہے وہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- اَفَلَمْکیا پھر نہ
- تَكُنْ اٰيٰتِيْتھیں میری آیات
- تُتْلٰىپڑھی جاتیں
- عَلَيْكُمْتم پر
- فَاسْتَكْبَرْتُمْتو تکبر کیا تم نے
- وَكُنْتُمْاور تھے تم
- قَوْمًا مُّجْرِمِيْنَمجرم لوگ
اور جن لوگوں نے کفر کیا تھا اُن سے کہا جائے گا "کیا میری آیات تم کو نہیں سنائی جاتی تھیں؟ مگر تم نے تکبر کیا اور مجرم بن کر رہےوَ اِذَا قِیْلَ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ السَّاعَةُ لَا رَیْبَ فِیْهَا قُلْتُمْ مَّا نَدْرِیْ مَا السَّاعَةُ١ۙ اِنْ نَّظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّ مَا نَحْنُ بِمُسْتَیْقِنِیْنَ﴿32﴾
- وَاِذَا قِيْلَاور جب کہا جاتا
- اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِبیشک وعدہ اللہ کا
- حَقٌّسچا ہے
- وَّالسَّاعَةُاور قیامت
- لَا رَيْبَ فِيْهَانہیں کوئی شک اس میں
- قُلْتُمْکہا تم نے
- مَّا نَدْرِيْہم نہیں جانتے
- مَا السَّاعَةُقیامت کیا ہوتی ہے
- اِنْ نَّظُنُّنہیں ہم سمجھتے
- اِلَّا ظَنًّامگر ایک گمان
- وَّمَا نَحْنُاور نہیں ہیں ہم
- بِمُسْتَيْقِنِيْنَیقین کرنے والے
اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں، تو تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہوتی ہے، ہم تو بس ایک گمان سا رکھتے ہیں، یقین ہم کو نہیں ہے"وَ بَدَا لَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿33﴾
- وَبَدَا لَهُمْاور ظاہر ہوجائیں گی ان کے لیے
- سَيِّاٰتُبرائیاں
- مَا عَمِلُوْاجو انہوں نے عمل کیے
- وَحَاقَ بِهِمْاور گھیر لے گا ان کو
- مَّاوہ جو
- كَانُوْاتھے وہ
- بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَساتھ اس کے مذاق اڑاتے
اُس وقت اُن پر ان کے اعمال کی برائیاں کھل جائیں گی اور وہ اُسی چیز کے پھیر میں آ جائیں گے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھےوَ قِیْلَ الْیَوْمَ نَنْسٰىكُمْ كَمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا وَ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ﴿34﴾
- وَقِيْلَاور کہہ دیاجائے گا
- الْيَوْمَآج
- نَنْسٰىكُمْہم بھلائے دیتے ہیں تم کو
- كَمَا نَسِيْتُمْجیسا کہ تم بھول گئے
- لِقَآءَملاقات کو
- يَوْمِكُمْ ھٰذَاتمہارے اس دن کی
- وَمَاْوٰىكُمُ النَّارُاور ٹھکانہ تمہارا آگ ہے
- وَمَا لَكُمْاور نہیں تمہارے لیے
- مِّنْ نّٰصِرِيْنَمددگاروں میں سے
اور ان سے کہہ دیا جائے گا کہ "آج ہم بھی اُسی طرح تمہیں بھلائے دیتے ہیں جس طرح تم اِس دن کی ملاقات کو بھول گئے تھے تمہارا ٹھکانا اب دوزخ ہے اور کوئی تمہاری مدد کرنے والا نہیں ہےذٰلِكُمْ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّ غَرَّتْكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ۚ فَالْیَوْمَ لَا یُخْرَجُوْنَ مِنْهَا وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ﴿35﴾
- ذٰلِكُمْیہ بات
- بِاَنَّكُمُبوجہ اس کے کہ یقینا تم
- اتَّخَذْتُمْبنا لیا تم نے
- اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات کو
- هُزُوًامذاق
- وَّغَرَّتْكُمُاور دھوکے میں ڈالا تم کو
- الْحَيٰوةُ الدُّنْيَادنیا کی زندگی نے
- فَالْيَوْمَتو آج
- لَا يُخْرَجُوْنَ مِنْهَانہ وہ نکالے جائیں گے اس سے
- وَلَا هُمْاور نہ وہ
- يُسْتَعْتَبُوْنَعذر قبول کیے جائیں گے
یہ تمہارا انجام اس لیے ہوا ہے کہ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق بنا لیا تھا اور تمہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا تھا لہٰذا آج نہ یہ لوگ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے کہا جائے گا کہ معافی مانگ کر اپنے رب کو راضی کرو"فَلِلّٰهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿36﴾
- فَلِلّٰهِ الْحَمْدُپس اللہ ہی کے لیے حمد
- رَبِّ السَّمٰوٰتِجو آسمانوں کا رب ہے
- وَرَبِّ الْاَرْضِاور زمین کا رب ہے
- رَبِّرب ہے
- الْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں کا
پس تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو زمین اور آسمانوں کا مالک اور سارے جہان والوں کا پروردگار ہےوَ لَهُ الْكِبْرِیَآءُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١۪ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ع﴿37﴾
- وَلَهُ الْكِبْرِيَآءُاور اسی کے لیے ہے بڑائی
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَالْاَرْضِاور زمین میں
- وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُاور وہ غالب ہے، حکمت والا ہے
زمین اور آسمانوں میں بڑائی اُسی کے لیے ہے اور وہی زبردست اور دانا ہے