57. Al-Hadidالحديد
The Iron · Medinan · 29 ayahs · 4 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿1﴾
- سَبَّحَتسبیح کی ہے۔ کرتی ہے
- لِلّٰهِاللہ ہی کے لیے
- مَا فِي السَّمٰوٰتِہر اس چیز نے جو آسمانوں میں ہے
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین میں
- وَهُوَ الْعَزِيْزُاور وہ زبردست ہے
- الْحَكِيْمُحکمت والا ہے
اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو زمین اور آسمانوں میں ہے، اور وہی زبردست دانا ہےلَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿2﴾
- لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِاسی کے لیے ہے بادشاہت آسمانوں کی
- وَالْاَرْضِ ۚاور زمین کی
- يُحْيٖوہ زندہ کرتا ہے
- وَيُمِيْتُ ۚاور موت دیتا ہے
- وَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍاور وہ ہر چیز پر
- قَدِيْرٌقدرت رکھتا ہے
زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک وہی ہے، زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے، اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہےهُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُ١ۚ وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴿3﴾
- هُوَ الْاَوَّلُوہی اول ہے
- وَالْاٰخِرُاور وہی آخر ہے
- وَالظَّاهِرُاور ظاہر ہے
- وَالْبَاطِنُ ۚاور باطن ہے
- وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍاور وہ ہر چیز کو
- عَلِيْمٌجاننے والا ہے
وہی اول بھی ہے اور آخر بھی، ظاہر بھی ہے اور مخفی بھی، اور وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہےهُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١ؕ یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا١ؕ وَ هُوَ مَعَكُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿4﴾
- هُوَ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
- خَلَقَ السَّمٰوٰتِجس نے پیدا کیا آسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍچھ دنوں میں
- ثُمَّ اسْتَوٰىپھر جلوہ فرما ہوا
- عَلَي الْعَرْشِ ۭعرش پر
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- مَاجو کچھ
- يَلِجُداخل ہوتا ہے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَااور جو کچھ نکلتا ہے اس میں سے
- وَمَا يَنْزِلُاور جو کچھ اترتا ہے
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- وَمَا يَعْرُجُ فِيْهَا ۭاور جو کچھ چڑھتا ہے اس میں
- وَهُوَ مَعَكُمْاور وہ تمہارے ساتھ ہے
- اَيْنَجہاں
- مَا كُنْتُمْ ۭکہیں تم ہوتے ہو
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
- بَصِيْرٌدیکھنے والا ہے
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور پھر عرش پر جلوہ فرما ہوا اُس کے علم میں ہے جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اُس میں چڑھتا ہے وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں بھی تم ہو جو کام بھی کرتے ہو اسے وہ دیکھ رہا ہےلَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ﴿5﴾
- لَهٗاسی کے لیے ہے
- مُلْكُبادشاہت
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین کی
- وَاِلَى اللّٰهِاور اللہ ہی کی طرف
- تُرْجَعُلوٹائے جاتے ہیں
- الْاُمُوْرُسب کام
وہی زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے اور تمام معاملات فیصلے کے لیے اُسی کی طرف رجوع کیے جاتے ہیںیُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ١ؕ وَ هُوَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿6﴾
- يُوْلِجُ الَّيْلَداخل کرتا ہے رات کو
- فِي النَّهَارِدن میں
- وَيُوْلِجُ النَّهَارَاور داخل کرتا ہے دن کو
- فِي الَّيْلِ ۭرات میں
- وَهُوَ عَلِيْمٌۢاور وہ جاننے والا ہے
- بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں کے بھید
وہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور دلوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہےاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْهِ١ؕ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَ اَنْفَقُوْا لَهُمْ اَجْرٌ كَبِیْرٌ﴿7﴾
- اٰمِنُوْاایمان لاؤ
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول پر
- وَاَنْفِقُوْا مِمَّااور خرچ کرو اس میں سے جو
- جَعَلَكُمْاس نے بنایا تم کو
- مُّسْتَخْلَفِيْنَپیچھے رہ جانے والے۔ خلیفہ۔ جانشین
- فِيْهِ ۭاس میں
- فَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْاتو وہ لوگ جو ایمان لائے
- مِنْكُمْتم میں سے
- وَاَنْفَقُوْااور انہوں نے خرچ کیا
- لَهُمْ اَجْرٌان کے لیے اجر ہے
- كَبِيْرٌبڑا
ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر اور خرچ کرو اُن چیزوں میں سے جن پر اس نے تم کو خلیفہ بنایا ہے جو لوگ تم میں سے ایمان لائیں گے اور مال خرچ کریں گے ان کے لیے بڑا اجر ہےوَ مَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ١ۚ وَ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ وَ قَدْ اَخَذَ مِیْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿8﴾
- وَمَا لَكُمْاور کیا ہے تمہارے لیے
- لَا تُؤْمِنُوْنَ باللّٰهِ ۚنہیں تم ایمان لاتے ہو اللہ پر
- وَالرَّسُوْلُاور رسول
- يَدْعُوْكُمْبلاتا ہے تم کو
- لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْتاکہ تم ایمان لاؤ اپنے رب پر
- وَقَدْ اَخَذَحالانکہ تحقیق اس نے لیا ہے
- مِيْثَاقَكُمْپختہ عہد تم سے
- اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَاگر ہو تم ایمان لانے والے
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تمہیں اپنے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے اور وہ تم سے عہد لے چکا ہے اگر تم واقعی ماننے والے ہوهُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ﴿9﴾
- هُوَ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
- يُنَزِّلُجو اتارتا ہے
- عَلٰي عَبْدِهٖٓاپنے بندے پر
- اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍآیات روشن
- لِّيُخْرِجَكُمْتاکہ وہ نکالے تم کو
- مِّنَ الظُّلُمٰتِاندھیروں سے
- اِلَى النُّوْرِ ۭروشنی کی طرف
- وَاِنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ
- بِكُمْساتھ تمہارے
- لَرَءُوْفٌالبتہ شفقت کرنے والا
- رَّحِيْمٌمہربان ہے
وہ اللہ ہی تو ہے جو اپنے بندے پر صاف صاف آیتیں نازل کر رہا ہے تاکہ تمہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر نہایت شفیق اور مہربان ہےوَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ لَا یَسْتَوِیْ مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قٰتَلَ١ؕ اُولٰٓئِكَ اَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِیْنَ اَنْفَقُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَ قٰتَلُوْا١ؕ وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠ع﴿10﴾
- وَمَااور کیا ہے
- لَكُمْتم کو
- اَلَّا تُنْفِقُوْاکہ نہیں تم خرچ کرتے ہو
- فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے میں
- وَلِلّٰهِ مِيْرَاثُاور اللہ ہی کے لیے ہے میراث
- السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭآسمانوں کی اور زمین کی
- لَا يَسْتَوِيْ مِنْكُمْنہیں برابر ہوسکتے تم میں سے
- مَّنْ اَنْفَقَجس نے خرچ کیا
- مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِفتح سے پہلے
- وَقٰتَلَ ۭاور جنگ کی
- اُولٰٓئِكَ اَعْظَمُیہی لوگ زیادہ بڑے ہیں
- دَرَجَةًدرجے میں
- مِّنَ الَّذِيْنَ اَنْفَقُوْاان لوگوں سے جنہوں نے خرچ کیا
- مِنْۢ بَعْدُاس کے بعد
- وَقٰتَلُوْا ۭاور انہوں نے جنگ کی
- وَكُلًّااور ہر ایک کو
- وَّعَدَ اللّٰهُوعدہ کیا اللہ نے
- الْحُسْنٰى ۭبھلائی کا
- وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَاور اللہ تعالیٰ ساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
- خَبِيْرٌباخبر ہے
آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ زمین اور آسمانوں کی میراث اللہ ہی کے لیے ہے تم میں سے جو لوگ فتح کے بعد خرچ اور جہاد کریں گے وہ کبھی اُن لوگوں کے برابر نہیں ہو سکتے جنہوں نے فتح سے پہلے خرچ اور جہاد کیا ہے اُن کا درجہ بعد میں خرچ اور جہاد کرنے والوں سے بڑھ کر ہے اگرچہ اللہ نے دونوں ہی سے اچھے وعدے فرمائے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے با خبر ہےمَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَ لَهٗۤ اَجْرٌ كَرِیْمٌۚ﴿11﴾
- مَنْ ذَا الَّذِيْکون ہے جو
- يُقْرِضُ اللّٰهَقرض دے گا اللہ کو
- قَرْضًا حَسَنًاقرض حسنہ
- فَيُضٰعِفَهٗپھر وہ دوگنا کرے گا اس کو
- لَهٗاس کے لیے
- وَلَهٗٓ اَجْرٌاور اس کے لیے اجر ہے
- كَرِيْمٌعزت والا
کون ہے جو اللہ کو قرض دے؟ اچھا قرض، تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس دے، اور اُس کے لیے بہترین اجر ہےیَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ بُشْرٰىكُمُ الْیَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۚ﴿12﴾
- يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِيْنَجس دن تم دیکھو گے مومن مردوں کو
- وَالْمُؤْمِنٰتِاور مومن عورتوں کو
- يَسْعٰى نُوْرُهُمْدوڑتا ہے نور ان کا
- بَيْنَ اَيْدِيْهِمْان کے آگے
- وَبِاَيْمَانِهِمْاور ان کے دائیں ہاتھ
- بُشْرٰىكُمُ الْيَوْمَ(کہا جائے گا) خوشخبری ہی ہے تم کو آج کے دن
- جَنّٰتٌباغات ہیں
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُان کے نیچے سے نہریں
- خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭہمیشہ رہنے والے ہیں اس میں
- ذٰلِكَیہی
- هُوَ الْفَوْزُوہ کامیابی ہے
- الْعَظِيْمُبڑی
اُس دن جبکہ تم مومن مردوں اور عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور اُن کے آگے آگے اور ان کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا (ان سے کہا جائے گا کہ) "آج بشارت ہے تمہارے لیے" جنتیں ہونگی جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہونگی، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہی ہے بڑی کامیابییَوْمَ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْ١ۚ قِیْلَ ارْجِعُوْا وَرَآءَكُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًا١ؕ فَضُرِبَ بَیْنَهُمْ بِسُوْرٍ لَّهٗ بَابٌ١ؕ بَاطِنُهٗ فِیْهِ الرَّحْمَةُ وَ ظَاهِرُهٗ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُؕ﴿13﴾
- يَوْمَجس دن
- يَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَکہیں گے منافق (مرد)
- وَالْمُنٰفِقٰتُاور منافق عورتیں
- لِلَّذِيْنَ اٰمَنُواان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے
- انْظُرُوْنَادیکھو ہم کو
- نَقْتَبِسْہم روشنی حاصل کریں
- مِنْ نُّوْرِكُمْ ۚتمہارے نور سے
- قِيْلَکہہ دیا جائے گا
- ارْجِعُوْالوٹ جاؤ۔ پلٹ جاؤ
- وَرَآءَكُمْاپنے پیچھے
- فَالْتَمِسُوْا نُوْرًا ۭپھر تلاش کرو نور کو
- فَضُرِبَ بَيْنَهُمْتو حائل کردی جائے گی ان کے درمیان
- بِسُوْرٍایک دیوار
- لَّهٗاس کا
- بَابٌ ۭایک دروازہ ہوگا
- بَاطِنُهٗاس کے اندر
- فِيْهِاس میں
- الرَّحْمَةُرحمت ہوگی
- وَظَاهِرُهٗاور اس کے باہر
- مِنْ قِبَلِهِاس کے سامنے سے
- الْعَذَابُعذاب ہوگا
اُس روز منافق مردوں اور عورتوں کا حال یہ ہوگا کہ وہ مومنوں سے کہیں گے ذرا ہماری طرف دیکھو تاکہ ہم تمہارے نور سے کچھ فائدہ اٹھائیں، مگر ان سے کہا جائے گا پیچھے ہٹ جاؤ، اپنا نور کہیں اور تلاش کرو پھر ان کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا اُس دروازے کے اندر رحمت ہوگی اور باہر عذابیُنَادُوْنَهُمْ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَ تَرَبَّصْتُمْ وَ ارْتَبْتُمْ وَ غَرَّتْكُمُ الْاَمَانِیُّ حَتّٰى جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ﴿14﴾
- يُنَادُوْنَهُمْوہ پکاریں گے ان کو
- اَلَمْکیا نہ
- نَكُنْتھے ہم
- مَّعَكُمْ ۭتمہارے ساتھ
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- بَلٰىکیوں نہیں
- وَلٰكِنَّكُمْلیکن تم نے
- فَتَنْتُمْفتنے میں ڈالا تم نے
- اَنْفُسَكُمْاپنے نفسوں کو
- وَتَرَبَّصْتُمْاور موقعہ پرستی کی تم نے
- وَارْتَبْتُمْاور شک میں پڑے رہے تم
- وَغَرَّتْكُمُاور دھوکے میں ڈالا تم کو
- الْاَمَانِيُّخواہشات نے
- حَتّٰى جَآءَیہاں تک کہ آگیا
- اَمْرُ اللّٰهِاللہ کا فیصلہ
- وَغَرَّكُمْاور دھوکے میں ڈالا تم کو
- بِاللّٰهِاللہ کے بارے میں
- الْغَرُوْرُبڑے دھوکے باز نے
وہ مومنوں سے پکار پکار کر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ مومن جواب دیں گے ہاں، مگر تم نے اپنے آپ کو خود فتنے میں ڈالا، موقع پرستی کی، شک میں پڑے رہے، اور جھوٹی توقعات تمہیں فریب دیتی رہیں، یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آ گیا، اور آخر وقت تک وہ بڑا دھوکے باز تمہیں اللہ کے معاملہ میں دھوکا دیتا رہافَالْیَوْمَ لَا یُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْیَةٌ وَّ لَا مِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ١ؕ هِیَ مَوْلٰىكُمْ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ﴿15﴾
- فَالْيَوْمَتو آج
- لَا يُؤْخَذُنہ لیا جائے گا
- مِنْكُمْتم سے
- فِدْيَةٌکوئی فدیہ
- وَّلَا مِنَ الَّذِيْنَاور نہ ان لوگوں سے
- كَفَرُوْا ۭجنہوں نے کفر کیا
- مَاْوٰىكُمُ النَّارُ ۭٹھکانہ تمہارا آگ ہے
- هِىَوہ
- مَوْلٰىكُمْ ۭدوست ہے تمہاری
- وَبِئْسَ الْمَصِيْرُاور بدترین انجام۔ ٹھکانہ
لہٰذا آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ اُن لوگوں سے جنہوں نے کھلا کھلا کفر کیا تھا تمہارا ٹھکانا جہنم ہے، وہی تمہاری خبر گیری کرنے والی ہے اور یہ بدترین انجام ہےاَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ١ۙ وَ لَا یَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَیْهِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ﴿16﴾
- اَلَمْ يَاْنِکیا نہیں وقت آیا
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے ہیں
- اَنْ تَخْشَعَکہ جھک جائیں
- قُلُوْبُهُمْان کے دل
- لِذِكْرِ اللّٰهِاللہ کے ذکر کے لیے
- وَمَا نَزَلَاور جو کچھ اترا
- مِنَ الْحَقِّ ۙحق میں سے
- وَلَا يَكُوْنُوْااور نہ وہ ہوں
- كَالَّذِيْنَان لوگوں کی طرح
- اُوْتُوا الْكِتٰبَجو دیئے گئے کتاب
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- فَطَالَتو لمبی ہوگئی
- عَلَيْهِمُ الْاَمَدُان پر مدت
- فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْ ۭتو سخت ہوگئے ان کے دل
- وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْاور بہت سے ان میں سے
- فٰسِقُوْنَنافرمان ہیں
کیا ایمان لانے والوں کے لیے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ کے ذکر سے پگھلیں اور اُس کے نازل کردہ حق کے آگے جھکیں اور وہ اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں پہلے کتاب دی گئی تھی، پھر ایک لمبی مدت اُن پر گزر گئی تو ان کے دل سخت ہو گئے اور آج ان میں سے اکثر فاسق بنے ہوئے ہیں؟اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ﴿17﴾
- اِعْلَمُوْٓاجان لو
- اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- يُحْيِ الْاَرْضَزندہ کرتا ہے زمین کو
- بَعْدَ مَوْتِهَا ۭاس کی موت کے بعد
- قَدْ بَيَّنَّاتحقیق بیان کیں ہم نے
- لَكُمُتمہارے لیے
- الْاٰيٰتِآیات
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَعْقِلُوْنَتم عقل سے کام لو
خوب جان لو کہ، اللہ زمین کو اُس کی موت کے بعد زندگی بخشتا ہے، ہم نے نشانیاں تم کو صاف صاف دکھا دی ہیں، شاید کہ تم عقل سے کام لواِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَهُمْ وَ لَهُمْ اَجْرٌ كَرِیْمٌ﴿18﴾
- اِنَّ الْمُصَّدِّقِيْنَبیشک صدقہ کرنے والے مرد
- وَالْمُصَّدِّقٰتِاور صدقہ کرنے والی عورتیں
- وَاَقْرَضُوا اللّٰهَاور انہوں نے قرض دیا اللہ کو
- قَرْضًا حَسَنًاقرض حسنہ
- يُّضٰعَفُدوگنا کیا جائے گا
- لَهُمْان کے لیے
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- اَجْرٌ كَرِيْمٌاجر ہے عزت والا
مردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقات دینے والے ہیں اور جنہوں نے اللہ کو قرض حسن دیا ہے، اُن کو یقیناً کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا اور ان کے لیے بہترین اجر ہےوَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖۤ اُولٰٓئِكَ هُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ١ۖۗ وَ الشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَ نُوْرُهُمْ١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ۠ع﴿19﴾
- وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
- بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖٓاللہ پر اور اس کے رسولوں پر
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- هُمُ الصِّدِّيْقُوْنَ ڰوہ سچے ہیں
- وَالشُّهَدَآءُاور شہید ہیں
- عِنْدَ رَبِّهِمْ ۭاپنے رب کے نزدیک
- لَهُمْ اَجْرُهُمْان کے لیے ان کا اجر ہے
- وَنُوْرُهُمْ ۭاور ان کا نور ہے
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآاور انہوں نے جھٹلایا ہماری آیات کو
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِجہنم والے ہیں
اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں، اُن کے لیے اُن کا اجر اور اُن کا نور ہے اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہے وہ دوزخی ہیںاِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ وَّ زِیْنَةٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِ١ؕ كَمَثَلِ غَیْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَكُوْنُ حُطَامًا١ؕ وَ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ۙ وَّ مَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٌ١ؕ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ﴿20﴾
- اِعْلَمُوْٓاجان لو
- اَنَّمَابیشک
- الْحَيٰوةُ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
- لَعِبٌکھیل ہے
- وَّلَهْوٌاور دل لگی ہے
- وَّزِيْنَةٌاور زینت ہے
- وَّتَفَاخُرٌۢاور باہم فخر کرنا
- بَيْنَكُمْآپس میں
- وَتَكَاثُرٌاور ایک دوسرے سے کثرت حاصل کرنا
- فِي الْاَمْوَالِمال میں
- وَالْاَوْلَادِ ۭاور اولاد میں
- كَمَثَلِ غَيْثٍمانند مثال ایک بارش کے ہے
- اَعْجَبَ الْكُفَّارَخوش کیا کسانوں کو
- نَبَاتُهٗاس کی نباتات نے
- ثُمَّ يَهِيْجُپھر وہ خشک ہوجاتی ہے
- فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّاپھر تم دیکھتے ہو اس کو کہ زرد ہوگئی
- ثُمَّ يَكُوْنُپھر وہ ہوجاتی ہے
- حُطَامًا ۭریزہ ریزہ
- وَفِي الْاٰخِرَةِاور آخرت میں
- عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۙسخت عذاب ہے
- وَّمَغْفِرَةٌاور بخشش
- مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
- وَرِضْوَانٌ ۭاور رضا مندی
- وَمَااور نہیں
- الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآدنیا کی زندگی
- اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِمگر دھوکے کا سامان
خوب جان لو کہ یہ دنیا کی زندگی اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک کھیل اور دل لگی اور ظاہری ٹیپ ٹاپ اور تمہارا آپس میں ایک دوسرے پر فخر جتانا اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرنا ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بارش ہو گئی تو اس سے پیدا ہونے والی نباتات کو دیکھ کر کاشت کار خوش ہو گئے پھر وہی کھیتی پک جاتی ہے اور تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہو گئی پھر وہ بھس بن کر رہ جاتی ہے اِس کے برعکس آخرت وہ جگہ ہے جہاں سخت عذاب ہے اور اللہ کی مغفرت اور اس کی خوشنودی ہے دنیا کی زندگی ایک دھوکے کی ٹٹی کے سوا کچھ نہیںسَابِقُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ۙ اُعِدَّتْ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ١ؕ ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ﴿21﴾
- سَابِقُوْٓاایک دوسرے سے آگے بڑھو
- اِلٰى مَغْفِرَةٍبخشش کی طرف
- مِّنْ رَّبِّكُمْاپنے رب کی طرف سے
- وَجَنَّةٍاور جنت کی طرف
- عَرْضُهَااس کی وسعت۔ چوڑائی
- كَعَرْضِ السَّمَآءِآسمان کے عرض کی طرح ہے۔ وسعت کی طرح ہے
- وَالْاَرْضِ ۙاور زمین کے
- اُعِدَّتْتیار کی گئی ہے
- لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَرُسُلِهٖ ۭاور اس کے رسولوں پر
- ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِیہ اللہ کا فضل ہے
- يُؤْتِيْهِوہ عطا کرتا ہے اسے
- مَنْ يَّشَآءُ ۭجس کو وہ چاہتا ہے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِبڑے فضل والا ہے
دوڑو اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے رب کی مغفرت اور اُس کی جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان و زمین جیسی ہے، جو مہیا کی گئی ہے اُن لوگوں کے لیے جو اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے ہوں یہ اللہ کا فضل ہے، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہےمَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَهَا١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌۚۖ﴿22﴾
- مَآ اَصَابَنہیں پہنچتی
- مِنْسے
- مُّصِيْبَةٍکوئی مصیبت
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَلَا فِيْٓ اَنْفُسِكُمْاور نہ تمہارے نفسوں میں
- اِلَّامگر
- فِيْ كِتٰبٍایک کتاب میں ہے
- مِّنْ قَبْلِاس سے پہلے
- اَنْ نَّبْرَاَهَا ۭکہ ہم پیدا کریں اس کو
- اِنَّ ذٰلِكَبیشک یہ بات
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- يَسِيْرٌبہت آسان ہے
کوئی مصیبت ایسی نہیں ہے جو زمین میں یا تمہارے اپنے نفس پر نازل ہوتی ہو اور ہم نے اس کو پیدا کرنے سے پہلے ایک کتاب میں لکھ نہ رکھا ہو ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان کام ہےلِّكَیْلَا تَاْسَوْا عَلٰى مَا فَاتَكُمْ وَ لَا تَفْرَحُوْا بِمَاۤ اٰتٰىكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرِۙ﴿23﴾
- لِّكَيْلَاتاکہ نہ
- تَاْسَوْاتم افسوس کرو
- عَلٰي مَااوپر اس کے جو
- فَاتَكُمْنقصان ہوا تم کو۔ کھو گیا تم سے
- وَلَا تَفْرَحُوْااور نہ تم خوش ہو
- بِمَآ اٰتٰىكُمْ ۭساتھ اس کے جو اس نے دیا تم کو
- وَاللّٰهُاور اللہ
- لَانہیں
- يُحِبُّپسند کرتا
- كُلَّ مُخْتَالٍہر خود پسند
- فَخُوْرِۨفخر جتانے والے کو
(یہ سب کچھ اس لیے ہے) تاکہ جو کچھ بھی نقصان تمہیں ہو اس پر تم دل شکستہ نہ ہو اور جو کچھ اللہ تمہیں عطا فرمائے اس پر پھول نہ جاؤ اللہ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو اپنے آپ کو بڑی چیز سمجھتے ہیں اور فخر جتاتے ہیںاِ۟لَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ وَ یَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ﴿24﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- يَبْخَلُوْنَجو بخل کرتے ہیں
- وَيَاْمُرُوْنَ النَّاسَاور حکم دیتے ہیں لوگوں کو
- بِالْبُخْلِ ۭبخل کا
- وَمَنْاور جو کوئی
- يَّتَوَلَّروگردانی کرتا ہے
- فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
- هُوَ الْغَنِيُّوہ بےنیاز ہے
- الْحَمِيْدُتعریف والا ہے
جو خود بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بخل پر اکساتے ہیں اب اگر کوئی رو گردانی کرتا ہے تو اللہ بے نیاز اور ستودہ صفات ہےلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَیِّنٰتِ وَ اَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْمِیْزَانَ لِیَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ١ۚ وَ اَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ فِیْهِ بَاْسٌ شَدِیْدٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗ وَ رُسُلَهٗ بِالْغَیْبِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ۠﴿25﴾
- لَقَدْ اَرْسَلْنَاالبتہ تحقیق بھیجا ہم نے
- رُسُلَنَااپنے رسولوں کو
- بِالْبَيِّنٰتِساتھ روشن نشانیوں کے
- وَاَنْزَلْنَااور اتارا ہم نے
- مَعَهُمُ الْكِتٰبَان کے ساتھ کتاب کو
- وَالْمِيْزَانَاور میزان کو
- لِيَقُوْمَ النَّاسُتاکہ قائم ہوں لوگ
- بِالْقِسْطِ ۚانصاف پر
- وَاَنْزَلْنَااور اتارا ہم نے
- الْحَدِيْدَلوہا
- فِيْهِ بَاْسٌاس میں زور ہے
- شَدِيْدٌسخت
- وَّمَنَافِعُاور فائدے ہیں
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- وَلِيَعْلَمَ اللّٰهُاور تاکہ جان لے اللہ
- مَنْ يَّنْصُرُهٗکون مدد کرتا ہے اس کی
- وَرُسُلَهٗاور اس کے رسولوں کی
- بِالْغَيْبِ ۭساتھ غیب کے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- قَوِيٌّ عَزِيْزٌقوت والا ہے، زبردست ہے
ہم نے اپنے رسولوں کو صاف صاف نشانیوں اور ہدایات کے ساتھ بھیجا، اور اُن کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں، اور لوہا اتارا جس میں بڑا زور ہے اور لوگوں کے لیے منافع ہیں یہ اس لیے کیا گیا ہے کہ اللہ کو معلوم ہو جائے کہ کون اُس کو دیکھے بغیر اس کی اور اُس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے یقیناً اللہ بڑی قوت والا اور زبردست ہےوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَع﴿26﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اَرْسَلْنَا نُوْحًابھیجا ہم نے نوح کو
- وَّاِبْرٰهِيْمَاور ابراہیم کو
- وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نے۔ رکھا ہم نے
- فِيْ ذُرِّيَّتِهِمَاان دونوں کی اولاد میں
- النُّبُوَّةَنبوت کو
- وَالْكِتٰبَاور کتاب کو
- فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ ۚتو بعض ان میں سے ہدایت یافتہ ہیں
- وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْاور بہت سے ان میں سے
- فٰسِقُوْنَفاسق ہیں
ہم نے نوحؑ اور ابراہیمؑ کو بھیجا اور اُن دونوں کی نسل میں نبوت اور کتاب رکھ دی پھر ان کی اولاد میں سے کسی نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے فاسق ہو گئےثُمَّ قَفَّیْنَا عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَ قَفَّیْنَا بِعِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ وَ اٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ١ۙ۬ وَ جَعَلْنَا فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ رَاْفَةً وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ رَهْبَانِیَّةَ اِ۟بْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنٰهَا عَلَیْهِمْ اِلَّا ابْتِغَآءَ رِضْوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَایَتِهَا١ۚ فَاٰتَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْهُمْ اَجْرَهُمْ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ﴿27﴾
- ثُمَّپھر
- قَفَّيْنَاپے در پے بھیجے ہم نے
- عَلٰٓي اٰثَارِهِمْان کے آثار پر
- بِرُسُلِنَااپنے رسول
- وَقَفَّيْنَااور پیچھے بھیجا ہم نے
- بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَعیسیٰ ابن مریم کو
- وَاٰتَيْنٰهُاور عطا کی ہم نے اس کو
- الْاِنْجِيْلَانجیل
- وَجَعَلْنَااور ڈال دیا ہم نے
- فِيْ قُلُوْبِدلوں میں
- الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْهُان لوگوں کے جنہوں نے پیروی کی اس کی
- رَاْفَةًشفقت کو
- وَّرَحْمَةً ۭاور رحمت کو
- وَرَهْبَانِيَّةَۨاور رہبانیت
- ابْتَدَعُوْهَاانہوں نے ایجاد کیا اس کو
- مَا كَتَبْنٰهَانہیں فرض کیا تھا ہم نے اس کو
- عَلَيْهِمْان پر
- اِلَّا ابْتِغَآءَمگر تلاش کرنے کو
- رِضْوَانِرضا
- اللّٰهِاللہ کی
- فَمَا رَعَوْهَاتو نہیں انہوں نے رعایت کی اس کی
- حَقَّ رِعَايَتِهَا ۚجیسے حق تھا اس کی رعایت کا۔ نگہبانی کا۔ پابندی کا
- فَاٰتَيْنَا الَّذِيْنَتو دیا ہم نے ان لوگوں کو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- مِنْهُمْان میں سے
- اَجْرَهُمْ ۚان کا اجر
- وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْاور بہت سے ان میں سے
- فٰسِقُوْنَفاسق ہیں
اُن کے بعد ہم نے پے در پے اپنے رسول بھیجے، اور ان سب کے بعد عیسیٰؑ ابن مریم کو مبعوث کیا اور اُس کو انجیل عطا کی اور جن لوگوں نے اس کی پیروی اختیار کی اُن کے دلوں میں ہم نے ترس اور رحم ڈال دیا اور رہبانیت انہوں نے خود ایجاد کرلی، ہم نے اُسے اُن پر فرض نہیں کیا تھا، مگر اللہ کی خوشنودی کی طلب میں انہوں نے آپ ہی یہ بدعت نکالی اور پھر اس کی پابندی کرنے کا جو حق تھا اسے ادا نہ کیا اُن میں سے جو لوگ ایمان لائے ہوئے تھے اُن کا اجر ہم نے ان کو عطا کیا، مگر ان میں سے اکثر لوگ فاسق ہیںیٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ یُؤْتِكُمْ كِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌۚۙ﴿28﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوااے لوگو ! جو ایمان لائے ہو
- اتَّقُوا اللّٰهَاللہ سے ڈرو
- وَاٰمِنُوْااور ایمان لاؤ
- بِرَسُوْلِهٖاس کے رسول پر
- يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِدے گا تم کو دوہرا حصہ
- مِنْ رَّحْمَتِهٖاپنی رحمت میں سے
- وَيَجْعَلْ لَّكُمْاور بخشے گا تم کو۔ بنا دے گا تمہارے لیے
- نُوْرًاایک نور
- تَمْشُوْنَ بِهٖتم چلو گے ساتھ اس کے
- وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۭاور بخش دے گا تم کو
- وَاللّٰهُاور اللہ
- غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌغفور رحیم ہے
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو اور اس کے رسولؐ پر ایمان لاؤ، اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ عطا فرمائے گا اور تمہیں وہ نور بخشے گا جس کی روشنی میں تم چلو گے، اور تمہارے قصور معاف کر دے گا، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور مہربان ہےلِّئَلَّا یَعْلَمَ اَهْلُ الْكِتٰبِ اَلَّا یَقْدِرُوْنَ عَلٰى شَیْءٍ مِّنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَ اَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ۠ع﴿29﴾
- لِّئَلَّا يَعْلَمَتاکہ نہ جان پائیں
- اَهْلُ الْكِتٰبِاہل کتاب
- اَلَّا يَقْدِرُوْنَکہ نہیں وہ قدرت رکھتے
- عَلٰي شَيْءٍاوپر کسی چیز کے
- مِّنْ فَضْلِ اللّٰهِاللہ کے فضل سے
- وَاَنَّ الْفَضْلَاور بیشک فضل
- بِيَدِ اللّٰهِاللہ کے ہاتھ میں ہے
- يُؤْتِيْهِدیتا ہے اس کو
- مَنْ يَّشَآءُ ۭجس کو چاہتا ہے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِبڑے فضل والا ہے
(تم کو یہ روش اختیار کرنی چاہیے) تاکہ اہل کتاب کو معلوم ہو جائے کہ اللہ کے فضل پر اُن کا کوئی اجارہ نہیں ہے، اور یہ کہ اللہ کا فضل اس کے اپنے ہی ہاتھ میں ہے، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے، اور وہ بڑے فضل والا ہے