Ahsan-ul-Bayan - Ash-Sharh : 6
اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ
اِنَّ : بیشک مَعَ : ساتھ الْعُسْرِ : دشواری يُسْرًا : آسانی
بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ (1)
6۔ 1 یہ آپ ﷺ کے لیے اور صحابہ کرام کے لیے خوشخبری ہے کہ تم اسلام کی راہ میں جو تکلیفیں برداشت کر رہے ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں اس کے بعد ہی اللہ تمہیں فراغت و آسانی سے نوازے گا چناچہ ایسا ہی ہوا جیسے ساری دنیا جانتی ہے۔
Top