(6۔ 7۔ 8) تو جب جہاد سے فارغ ہوجایا کریں تو عبادت میں کوشش کیا کیجیے یا کہ جس وقت فرض نماز سے فارغ ہوں تو خوب کوشش سے دعا کیا کریں اور تمام حاجتوں میں اپنے رب ہی سے امید رکھیے۔
شان نزول : اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ الخ
جب مشرکین نے مسلمانوں کو فقر کے ساتھ عار دلائی تب یہ سورت نازل ہوئی اور ابن جریر نے حسن سے روایت کیا ہے کہ جس وقت یہ آیت اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا نازل ہوئی تو رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو تمہیں کشادگی دی گئی ہے اس سے خوش ہوجاؤ کیوں کہ ایک تنگی دو فراخیوں پر غالب نہیں آسکتی۔