Al-Quran-al-Kareem - Al-Haaqqa : 50
وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ
وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ لَحَسْرَةٌ : البتہ حسرت ہے عَلَي الْكٰفِرِيْنَ : کافروں پر
اور بیشک وہ یقینا کافروں کے لیے حسرت (کا باعث) ہے۔
(وانہ لحسرۃ…یعنی یہ جھٹلانا کفار کے لئے باعث حسرت ہوگا، یا یہ قرآن کفار کے لئے باعث حسرت و افسوس ہوگا کہ انہوں نے اسے کیوں جھٹلایا۔ دوسری جگہ فرمایا :(ربما یوذ الذین کفروا لو کانوا مسلمین) (الحجر : 2)”بہت بار کافر آرزو کریں گے کہ کاش ! وہ کس طرح کے مسلم ہوتے۔“
Top